Tag: Virat Kohli

  • ویرات کوہلی الیون کا موازنہ سابق کھلاڑیوں سے نہیں کرنا چاہئے، محمد یوسف

    ویرات کوہلی الیون کا موازنہ سابق کھلاڑیوں سے نہیں کرنا چاہئے، محمد یوسف

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی الیون کا موازنہ سابق بھارتی کھلاڑیوں سے نہیں کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی الیون کا موازنہ سابق بھارتی کھلاڑیوں سے کرنا درست نہیں، موجودہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے علاوہ کوئی قابل ذکر بیٹسمین موجود نہیں ہے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ماضی میں بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی کرکٹ ٹیموں میں 3 سے 4 بہترین کھلاڑی ہوا کرتے تھے، مثال کے طور پر بھارت کی ماضی کی ٹیم میں راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، سارو گنگولی، وی وی ایکس لکشمن اور یووراج سنگھ جیسے بہترین کھلاڑی ایک وقت میں ٹیم کا حصہ تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے علاوہ کوئی اچھا بیٹسمین موجود نہیں ہے تو ان دونوں کھلاڑیوں کا موازنہ سچن ٹنڈولکر یا راہول ڈریوڈ سے کیسے کیا جاسکتا ہے۔

    محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، بابر اعظم اگر اپنی کارکردگی کو مزید نکھاریں تو وہ بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی پر تحفظات تھے مگر انہوں نے حالیہ آسٹریلیا دورے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب وہ تواتر کے ساتھ طویل فارمیٹ میں سنچری اسکور کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 288 ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے، ون ڈے میچز میں انہوں نے 9720 رنز، ٹیسٹ میں 7530 جبکہ ٹی ٹوینٹی میں 50 رنز اسکور کیے، یوسف نے اپنے کیریئر میں 39 سنچریاں اور 97 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • اے کوہلی، کوہلی ’چوکا مار نا یار کیا کررہا ہے؟‘ انوشکا کی ویڈیو وائرل

    اے کوہلی، کوہلی ’چوکا مار نا یار کیا کررہا ہے؟‘ انوشکا کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں چوکوں کی برسات کرتے ہی ہیں لیکن اب گھر میں ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی ان سے چوکا مارنے کا کہہ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوہلی سے کہہ رہی ہیں کہ ’اے کوہلی، کوہلی چوکا مارنا یار کیا کررہا ہے؟

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی دوسری سائیڈ پر بیٹھے ہوئے حیرانی سے انوشکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    انوشکا شرما کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے ایسے میں کرکٹرز اور بالی ووڈ فنکار بھی گھروں تک محدود اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کپڑے دھو رہے تھے اور ان کی اہلیہ کھڑی میک اپ کررہی تھیں، شیکھر کا کہنا تھا کہ کپڑے دھونا بہت مشکل کام ہے۔

    دوسری جانب انوشکا کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر مداحوں‌ نے دلچسپ میمز شیئر کرکے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں‌ لے لیا.

  • شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

    شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی وکٹ لینے کا طریقہ بتادیا۔

    شعیب اختر نے ایک انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کے سامنے بولنگ کرتے تو وہ کوہلی سے کیسے نجات حاصل کریں گے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں بولنگ کررہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیور کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا، اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور آؤٹ ہوجاتا۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب اختر نے کرونا فنڈ کے لیے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تجویز دی تھی جسے کپل دیو اور سنیل گواسکر نے طنز کرتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

    کپل دیو کا کہنا تھا کہ ہمیں  پیسے کی ضرورت نہیں ہے جس پر شعیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کپل بھائی کی میں بہت عزت کرتا ہوں انہیں سمجھنا ہوگا کہ پیسوں کی ضرورت ان کو نہیں لیکن بھارتی عوام کو ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ اس وقت پاک بھارت سیریز سے کہیں زیادہ اہم لاہور میں برف باری کا ہونا ہے شعیب نے جوابی ٹویٹ میں نشاندہی کی کہ لاہور میں گزشتہ سال واقعی برف باری ہوئی تھی۔

  • بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں بھارتی کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک مقامی نیوز چینل پر شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ اعظم کو پھلنے پھولنے کے لئے ایک پُرجوش ماحول کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اگر کھیلتے ہوئے خود جو ہارنے کی تمام فکروں سے آزاد رکھے تو کوئی وجہ نہیں مزید بہتر کھیل پیش کرسکے اس کے سامنے کھلا میدان ہے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو تو اس کیلئے پریشانی ہوسکتی ہے، اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ کسی سے کم کہلائے۔

    بابر کے پاس ویرات کوہلی کو شکست دینے کی بھی صلاحیت ہے لیکن انہیں اپنا دماغ آزاد کرنے اور ہارنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو بہت لمبے عرصے تک ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر رہے گا۔

    رمیز راجہ نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے پس پردہ وجوہات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کا کلچر شروع سے ہی وہاں کے چھوٹے بچوں میں شامل ہے۔ ان دنوں ٹی ٹونٹی کرکٹ پر زیادہ زور دینے کے باوجود وہ ایک مضبوط ٹیم کے قیام کے لئے اپنے نوجوانوں کو دفاعی شاٹ سکھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

  • بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

    بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزڈن نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیا گیا، یہ ایوارڈ ویرات کوہلی گزشتہ تین برسوں سے حاصل کرتے آرہے تھے۔

    وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

    آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہے اس سے قبل 2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت حاصل کیا تھا۔

    وزڈن کی جانب سے سال کے دیگر پانچ بہترین کرکٹر میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مارنس لبوشین، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی ایلیس پیری شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل کو دنیا کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور انہیں فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا دے دیا

    اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا دے دیا

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق اسٹیو اسمتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد نئی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، ویرات کوہلی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صرف 21 رنز بنانے کے سبب تنزلی ہوئی ہے۔

    ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    درجہ بندی کے مطابق بھارت کے ٹاپ آرڈر میں تبدیلیاں ہوئیں، اجنکیا رہانے آٹھویں نمبر، میانک اگروال 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ چیتشور پجارا پہلے ٹیسٹ میں کم اسکور کرنے پر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی سنچری کرنے والے روس ٹیلر 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرنے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے، ساؤتھی آٹھویں سے چھٹے اور ٹرینٹ بولٹ تیرہویں نمبر سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کی ٹاپ 20 میں واپسی ہوئی ہے۔

  • ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

    ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

    لندن: ورلڈ کپ 2019 میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست بھارت کے لیے بڑا صدمہ ثابت ہوئی، ٹیم میں‌دراڑ پڑ گئی.

    تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی اور روہت شرما گروپ میں‌ بٹ گئی ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق چند کھلاڑی ویرات ہی کو کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیں، البتہ چند کی جانب سے تبدیلی کا مطالبہ سامنے آگیا ہے.

    خیال رہے کہ بھارتی کوچ روی شاستری کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے. اس ضمن میں سابق کپتان گنگولی کا نام لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں کیویز نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، دو ونوں پر محیط اس میچ میں بھارتی بلے بازوں‌ کو ایک نہ چلی اور نیوزی لینڈ چھوٹے ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں‌ کامیاب رہی.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ کپتان اور کوچ پر ہونے والی تنقید بھارتی ٹیم کو درپیش اکلوتا مسئلہ نہیں۔ پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ٹورنامینٹ سے باہر ہونے کے باوجود اب تک گھر نہیں‌ لوٹ سکی.

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سےفائنل تک مانچسٹر میں رکے گی، ٹیم کے لاجسٹک مینجر کھلاڑیوں کے لیے ٹکٹس کا انتظام نہ کرسکے.

    بھارتی ٹیم نے ٹیم ہوٹل چھوڑدیا لیکن کھلاڑی مانچسٹر میں ہی ہیں، فائنل کے بعد چند کھلاڑی بھارت جائیں گے.

  • بھارتی  فوج کا کیپ پہننا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑ گیا

    بھارتی فوج کا کیپ پہننا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑ گیا

    دہلی: بھارتی فوج کا کیپ پہننا بھارتی کپتان کو مہنگا پڑ گیا، شکست کا آسیب ویرات کوہلی کے پیچھے پڑ گیا.

    تفصیلات کے مطابق کھیل کو سیاست کی نذر کرنے والے بھارتی کپتان کو بھارتی آرمی کا کیپ پہننے کا خمیازہ شکستوں‌کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے.

    اس بچگانہ عمل کے بعد جہاں‌ انڈیا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سبکی اٹھانے پڑی، وہیں لیگ کرکٹ میں بھی رسوائی نے کوہلی کا پیچھا نہیں چھوڑا.

    خیال رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں مودی کی روش اختیار کرتے ہوئے بھارتی فوج کا کیپ پہن کا میچ کھیلا، جس کا یہ بودا جواز دیا گیا کہ یہ عمل پلوامہ حملے میں مارے جانے والے فوجیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے کیا گیا ہے.

    البتہ اس عمل کے بعد آسٹریلیا سے بھارت کو تینوں میچوں میں‌ شکست ہوئی،بعد ازاں آئی پی ایل میں بھی کوہلی مشکلات کا شکار نظر آئے. ویرات کوہلی کو بطورکپتان مسلسل نویں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    اس واقعے کے بعد کوہلی کی ٹیم اب تک ایک میچ بھی نہ جیت سکی، اسٹار بلے باز کی کوہلی کی اپنی کارکردگی بھی مایوس کن رہی. پچھلےآٹھ میچزمیں صرف ایک نصف سنچری بنا پائے.

  • فلم زیرو: ’ انوشکا نے مشکل کردار بہت اچھے سے نبھایا ‘

    فلم زیرو: ’ انوشکا نے مشکل کردار بہت اچھے سے نبھایا ‘

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کی نئی فلم دیکھی اور اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ’زیرو‘ دیکھی جو انہیں بہت پسند آئی اور وہ بہت زیادہ محظوظ بھی ہوئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہر شخص نے اپنے طور پر بہت اچھا کردار ادا کیا مگر جو انوشکا شرما نے اداکاری کی وہ بہت مشکل رول تھا جسے انہوں نے بہت اچھی طرح سے نبھایا‘۔

    دوسری جانب فلم پر ہونے والی تنقید پر ’زیرو‘ کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’جن دلوں کو اچھی لگی اُن کا شکریہ‘۔

    مزید پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کو ’زیرو‘ پسند آگئی

    یاد رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ)، انوشکا شرما (عافیہ صدیقی) اور کترینہ کیف (ببیتا کماری) کا کردار ادا کررہی  ہیں۔

    باؤا سنگھ پستہ قد شخص کا مالک ہے جسے معذور اور سائنسدان عافیہ صدیقی سے محبت ہوجاتی ہے البتہ کہانی میں ایسا موڑ بھی آتا ہے جس کے بعد یہ رومانوی رشتہ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بیبتا کماری باؤا سنگھ کے قریب ہوجاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ‌ خان ایک بار پھر ’ زیرو ‘

    یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی نے بھی ’زیرو‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ’میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھی جو بہت زیادہ پسند آئی، شاہ رخ خان نے بہت مشکل کردار ادا کیا‘۔

  • ویرات کوہلی سب سے بدتہذیب کھلاڑی ہے: نصیر الدین شاہ

    ویرات کوہلی سب سے بدتہذیب کھلاڑی ہے: نصیر الدین شاہ

    ممبئی: ممتاز  بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی کپتان کو دنیا کا سب سے بدتہذیب کھلاڑی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نصیر الدین شاہ کے فیس بک اسٹیٹس نے ویرات کوہلی کے مداحوں کو چراغ پا کر دیا۔ سینئر اداکار نے ویرات کو دنیا کا سب سے بدتمیز کھلاڑی ٹھہرایا ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ ویرات کوہلی دنیا کا بہترین کھلاڑی ہی نہیں، بلکہ وہ برے برتاؤ میں بھی سرفہرست ہے۔

    نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ بہ طور کرکٹر اس کی صلاحیت اور  مہارت اپنی جگہ، مگر ساتھ ہی وہ ایک متکبر اور بدتمیز شخص بھی ہے۔

    انھوں نے طنزاً لکھا کہ میں اپنے اس بیان کے بعد یہ ملک قطعی نہیں چھوڑوں گا، چاہے کچھ ہوجائے۔


    مزید پڑھیں: ٹاس کیلئے شارٹس پہن کر آنے پر ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا سامنا


    یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل بھارتی کپتان نے اپنے ناقدین کو ایک ایسا انوکھا مشورہ دیا تھا، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ جنھیں ان کی بیٹنگ پسند نہیں، وہ ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

    ایک جانب جہاں کوہلی کے اس عجیب و غریب بیان پر تنقید کی گئی، وہیں بہت سے افراد نے ان کی حمایت کی۔

    سوشل میڈیا پر ویرات کے مداحوں نے اب سینئر اداکار کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور ان پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔