Tag: Virat Kohli’s

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان و بیٹر بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    بابر اعظم یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا، ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ پاکستانی کپتان نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

     ویرات کوہلی نے 38 نصف سنچری میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم تین مرتبہ اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرچکے ہیں۔

    اس اسکور کے ساتھ مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم نے ففٹی پلس اسکور کی سنچری بھی مکمل کی۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

  • کپتانی کیا گئی؟ ورات کوہلی کا ستارہ گردش میں آگیا

    کپتانی کیا گئی؟ ورات کوہلی کا ستارہ گردش میں آگیا

    احمد آباد: ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد ورات کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔

    کپتانی کیا گئی؟ ورات کوہلی کا ستارہ گردش میں آگیا اور وہ آؤٹ آف فارم ہوگئے، جس کا اندازہ انڈیا کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کوہلی کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی کوہلی 0 کی ہزیمت لئے پویلین لوٹے، انہیں الرزی جوزف نے آؤٹ کیا، اس سیریز میں یہ دوسری بار ہوا ہے جب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ورات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں ورات کوہلی نے 8 رنز بنائے، اس ون ڈے سیریز میں  کوہلی کی اوسط رن ریٹ 10 سے بھی کم رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: ورات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

    کوہلی کو اپنے کیریئر میں اس طرح کی بدترین کارکردگی کا سامنا دوسری بار ہوا ہے، اس سے قبل سال 2012 میں پاکستان کے خلاف پوری سیریز میں وہ 5 سے بھی کم اوسط کے ساتھ اسکور کرسکے تھے۔

    تاہم بدترین کارکردگی میں حسن اتفاق یہ ہے کہ ایسا ان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ہی ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ ورات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے انکشاف کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے ورات کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑیں لیکن پھر بھی وہ ٹی 20 کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔