Tag: virginia

  • امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    نیویارک : امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات میں امریکی ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ اور ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ری پبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، مریکا کی مختلف ریاستوں میں گورنر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور امریکی ووٹرز نے میئر اور گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا۔

    سب سے اہم معرکہ ورجینیا کے گورنر کا تھا، جہاں ڈیموکریٹ رالف نارتھم نے ایک سخت مقابلے کے بعد ری پبلکن ایڈ گلیسپی کو شکست دی، امیدواروں کا کہنا تھا پاکستانی برادری ورجینیا کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار اد ا کرتی ہے۔

    ایک اور اہم معرکہ نیویارک کے میئر کے چناؤ کا تھا، جہاں صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے سب سے بڑے مخالف بل دی بلاسیو نے ری پبلکن امیدوار نکول مالیو ٹیکس کو بڑے مارجن سے شکست دی، بل دی بلاسیو مسلل دوسری مرتبہ نیو یارک کے میئر منتخب ہوئے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار فل مرفی نے ری پبلکن امیدوار کو بڑے مارجن سے ہرایا۔

    ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرانے والے ووٹرز بھی انتہائی خوش نظر آئے، انتخابات کےموقع پر پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورجینیا: پاکستانی خاندان کے اپارٹمنٹ پرشرپسندوں کا دھاوا، توڑ پھوڑ

    ورجینیا: پاکستانی خاندان کے اپارٹمنٹ پرشرپسندوں کا دھاوا، توڑ پھوڑ

    ورجینیا : امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستانی خاندان کے اپارٹمنٹ میں شرپسندوں کی توڑپھوڑ کی، دیواروں پر مسلمان اور اسلام مخالف نعرے لکھ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسیاں رنگ دکھانے لگیں، ورجینیا میں پاکستانی خاندان کے اپارٹمنٹ پر شرپسندوں نے دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پاکستانی خاندان کے اپارٹمنٹ میں توڑپھوڑ کی،قرآن پاک کی بیحرمتی کی اور دیواروں پرمسلمان مخالف نعرے لکھے۔

    vergenia-post

     

    شرپسند پاکستانی نژاد خاندان کے پاسپورٹ اور گرین کارڈز بھی ساتھ لے گئے، حملے کے وقت اپارٹمنٹ کے رہائشی شعیب اہل خانہ کے ہمراہ نیویارک میں تھے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    us


    مزید پڑھیں  :  امریکا میں مسلمانوں کے لئے صورتحال پیچیدہ


    خیال رہے کہ ٹرمپ کی جیت سے امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، ان واقعات میں مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے، حجاب اتروانے کی کوشش جیسے واقعات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دھمکیوں اور گالی گلوچ کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

    اضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں۔

  • ورجینیا: براہ راست نشریات کے دوران دو صحافی قتل

    ورجینیا: براہ راست نشریات کے دوران دو صحافی قتل

    نیویارک : امریکی ٹیلی وژن ادارے سی بی ایس سے وابستہ دو مقامی صحافیوں کو اس چینل کی لائیو نشریات کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، یہ صحافی کیمرہ مین ایڈم وارڈ اور رپورٹر ایلیسن پارکر تھے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ ایلیسن پارکر اور 27 سالہ ایڈم وارڈ کو بہت قریب سے فائر کر کے اس وقت قتل کیا گیا، جب اس ٹی وی پر ایک انٹرویو براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

     ذرائع کے مطابق فائرنگ کے موقع پر پارکر جس خاتون کا انٹرویو لے رہی تھی، وہ بھی اس فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئی۔

     اس دوران اس ٹیلی وژن چینل کی صبح کی نشریات میں سیاحت کے فروغ کے موضوع پر بات چیت کی جا رہی تھی۔

    ایک کیمرے میں ریکارڈ کی جانے والی فوٹیج کے مطابق حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھا اور اس دوران کئی مرتبہ فائر ہوئے اور چیخیں بھی بلند ہوئیں۔

     تاہم اس واقعے کے رونما ہونے کے ساتھ ہی اس ٹیلی وژن نے فوری طور پر اسٹوڈیو میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کو دکھانا شروع کر دیا۔

  • ناسا راکٹ لانچنگ کے دوران ورجینا میں تباہ

    ناسا راکٹ لانچنگ کے دوران ورجینا میں تباہ

    ورجینیا : امریکی ریاست ورجینیا میں ناساکا راکٹ لانچنگ کے چند ہی سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہوگیا، راکٹ انٹارس عالمی خلائی اسٹیشن پر سامان لے جارہا تھا۔

    ناسا کا انٹارس نامی راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، راکٹ انٹارس نے عالمی خلائی اسٹیشن پر پانچ ہزارپاؤنڈ سامان کی ترسیل کے لئے اڑان بھری تھی، نٹارس بغیر پائیلٹ کے چلنے والا راکٹ تھا، جسے اوربٹ سائنس کارپوریشن نے بنایا اور اسی کارپوریشن کے زیرِاستعمال تھا۔

    اوربٹ سائنس کارپوریشن کے مطابق ابتدائی طورپر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔