Tag: virsuhka

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو کیا ہوگیا؟ تصویر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو کیا ہوگیا؟ تصویر وائرل

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کی انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آئیں، جن میں انھیں پہچاننا دشوار ہے، مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اسٹار کو اس روپ میں دیکھا، تو یقین نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً تمام ہی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے   وقتاً فوقتاً رابطے میں رہ سکیں۔

    معروف شخصیات کی انٹرنیٹ پر بعض اوقات ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اسی طرح گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ کی تصاو یر وائرل ہوئی جنہیں دیکھ کر اندازے سے بھی پہچاننا ناممکن ہے۔

    بالی وڈ اداکار ہوں یا پھر کوئی بھی معروف شخصیت اپنی روز مرہ کے معمول اور دیگر نئی چیزوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ عام سی تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عام سا نظر آنے والا کروڑ پتی شخص

    مذکورہ تصویر جب سامنے آئی تو اسے کوئی پہچان نہ سکا البتہ تھوڑی دیر بعد فلم ڈائریکٹر کے قریبی ذرائع نے اس الجھن کو خود ہی دور کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انوشکا شرما ہیں جو اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کے سیٹ پر ایک منظر عکس بند کروارہی ہیں۔

    اس سے قبل بھی انوشکا کی فلم سوئی دھاگہ کی پہلی جھلک سامنے آچکی ہے جس میں وہ نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے سڑک پر سے گزر رہی تھیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے کاٹن کی ساڑھی اور چوڑیاں پہن رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق انوشکا شرما ماں کا سین عکس بند کروارہی تھیں۔

    بالی وڈ خبروں کے مطابق یش راج پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم سوئی دھاگہ بنائی جارہی ہے جس میں انوشکا اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جاری ہے جو 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کا تیسرا خوفناک ٹیزر سامنے آگیا جسے دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی اولین ڈراؤنی فلم ’پری‘  کی پہلی جھلک کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    قبل ازیں انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹیزر کی صورت میں جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    قبل ازیں جاری کیا گیا ٹریزر 30 سیکنڈ پر مبنی تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ وہ ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی ہیں اور اسی دوران اچانک اُن کے پیروں کی انگلیوں کے ناخن بڑے ہونے شروع ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    چودہ فروری کے روز پری کی تیسری ہولناک ویڈیو سامنے آئی، ویروشکا نے فلم کی ایک اور جھلک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ  کیا یہ آپ اس کے ویلنٹائن بنیں گے۔؟

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور اداکار پرم براتا چتر جی صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے ہیں کہ اچانک اداکارہ ہیرو کی طرف دیکھ کر انہیں پرپوز کرتی ہیں۔

    اسی دوران جب وہ پرم براتا کی طرف دیکھتی ہیں تو سامنے سے زخمی چہرے والی مافوق فطرت مخلوق انوشکا کو دیکھ کر ہنستی ہے اور جواب بھی دیتی ہے مگر حیران کُن بات یہ ہے کہ وہ زخمی چہرے والی لڑکی ہیرو کو نظر نہیں آتی۔

    ویڈیو دیکھیں

    انوشکا کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا، فلم رواں سال مارچ میں صرف 2 سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی دیکھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔