Tag: Virtual Conference

  • ‘جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟’

    ‘جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟’

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچز لازمی ہونے چاہیے، جب کھلاڑی پورے ہوسکتےہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں ہوسکتی؟۔

    کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے، اگر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں آیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لیگ کھیلتے رہتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنا کا دکھ ہمیشہ رہے گا۔

    ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کرونا مثبت رپورٹ ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سےآئسولیشن میں رہنا آسان نہیں ہوتا، کسی کھلاڑی کا کووڈ مثبت آجائے تو ٹیم کمبی نیشن خراب ہوجاتا ہے، میری ٹیم کےکھلاڑی اس صورتحال سےگزرچکےہیں، کووڈ سےبچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئےاچھا ماحول بناناضروری ہے، ٹیم کاحوصلہ بڑھانا اور سپورٹ کرنا کپتان کا کام ہے، ہمارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور نتائج مل رہے ہیں، اسپن بولنگ میں بہتری کے لئے ثقلین مشتاق نے ہمیشہ ساتھ دیاہے۔

    بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز میں تماشائیوں کے میدان میں آنے کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ 100فیصد تماشائی آکر میچ دیکھیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

  • ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے،باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں

    تفصیلات کے مطابق اپنے ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے، ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پرفارم کرتی آرہی ہے وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوتا، سب ٹیم ورک ہوتا ہے۔

    بنگلا دیش کے خلاف قومی اسکواڈ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے کافی مستحکم اور تجربہ کار ٹیم ہے۔

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں، ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پچ سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ روایتی طور پر بنگالی لگ رہی ہے جہاں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

  • دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    جمیکا: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شکست کے باوجود بولرز کی کارکردگی سے خوش، کہتے ہیں کہ چھوٹے ہدف کے باوجود بولرز نے شاندار مقابلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا تھا۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ جمیکا میں پچ نے فاسٹ بولرزکی مدد کی، یہ اسپنرزکیلئےنہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کو مدد نہیں ملی، لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ ونر بولر ہیں ، جنہوں نے پاکستان کو کئی ٹیسٹ میچز جتوا رکھے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کوکرناہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے مقابلہ کرنا ہے، بھرپور تیاری جاری ہے، کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

  • محمد حفیظ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

    محمد حفیظ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

    سنچورین: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کل پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین میں ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلےٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کا حصہ تھا اور کل میں اپنےکیریئرکا100 واں میچ کھیلنےجارہا ہوں، خواہش ہے کہ میرے100ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ میں دو ہزار انیس کے بعد سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں مگر مجھے صرف مختصر فارمیٹ میں کھلایا گیا، اس کے باوجود میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سفر سےمطمئن ہوں۔

    ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سےمتعلق محمد حفیظ نے کہا کہ پانچ روزہ کرکٹ سے میں نے اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لی تھی، مجھ پر کوئی دباؤ نہ تھا۔

    پروفیسر کے نام سے ٹیم میں مشہور آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیم بہت اچھی فارم میں ہے، امیدہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں گے، پاکستانی اوپنر فخر زمان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچز میں فخر زمان نے جس طرح پرفارم کیا وہ مثالی ہے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں 14 نصف سینچریوں کی مدد سے وہ 2323 رنز اسکور کرچکے، مختصر فارمیٹ میں پروفیسر کا بہترین انفرادی اسکور 99 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے

    مختصر فارمیٹ میں محمد حفیظ نے 54 کھلاڑیوں کو اپنے شکار کررکھا ہے، ان کی بہترین بولنگ دس رنز کے عوض چار کھلاڑی کو آؤٹ کرنا ہے۔