Tag: Virtual Press Conference

  • سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    ڈربی: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا، ٹیم کا وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے گزشتہ چھ سیریز میں کامیابی حاصل کی، جب بھی ہماری ٹیم انگلینڈ آئی لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا ، انگلینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا بلکہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہوں، اس وقت بھی وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفراز کی موجودگی سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی دو کیپر ہیں زیادہ بھی ہوں تو مقابلہ مضبوط ہوگا، میں دباؤ نہیں بلکہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں ۔

    وکٹ کپیر بلے باز نے بھی ٹیم کے مڈل آرڈر میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر کا تھوڑا مسئلہ ہے جس پر لڑکے محنت کررہے ہیں، صہیب مقصود پی ایس ایل میں پانچویں نمبر پر کھیلا اور پر فارم کیا، قومی ٹیم کے لئے صہیب مقصود کو جہاں موقع دیں گے وہ پرفارم کریں گے۔

    قومی ٹیم کی اوپننگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنا بہترین اسٹرائیک ریٹ بہتر رکھتے ہیں، اوپننگ کیلئے بابر اعظم اور مجھے جہاں قربانی دینا پڑی دیں گے، موجودہ اسکواڈ کے باعث ہمارا ٹیم کمبینیشن اب بہت اچھا بن گیا ہے، اس سیریز میں ہماری تمام کمی پوری ہونگی۔

  • یونس خان کے حوالے سے  کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، مصباح الحق

    یونس خان کے حوالے سے کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، مصباح الحق

    ڈربی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان تنازعے پر بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کا تجربہ اہم تھا کھلاڑیوں کے لیے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان کی کوچنگ چھوڑنے کا معاملہ ان کا اور پی سی بی کا ہے، میں یونس خان کے حوالے سے کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، یونس خان کا تجربہ اہم تھا کھلاڑیوں کے لیے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جو بھی کوچنگ اسٹاف موجود ہے، اسی سے کھلاڑیوں کا مدد کرنا ہدف ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ یونس خان کے تجربے سے بلے بازوں کو فائدہ پہنچ رہا تھا۔

    ورچوئل کانفرنس میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی کرکٹرز کی فارم نہ مستقل رہتی ہے نا مستقل خراب رہتی ہے، پی ایس ایل سیزن میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ایونٹ میں کارکردگی نہ دکھانے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    مصباح الحق نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں نمبر پانچ اور نمبر چھ بیٹنگ کا اہم مسئلہ ہے، صہیب مقصود کے آنے سے مڈل آرڈر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    اوپننگ سے متعلق سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا، میچز سے پہلے ہی فیصلہ کرینگے کونسی اوپنگ جوڑی ہوگی۔

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ مستقل میں وائٹ بال کرکٹ میں جگہ بناسکتا ہے۔

     

  • پروٹیز سے مقابلہ: کپتان بابر اعظم  نے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا

    پروٹیز سے مقابلہ: کپتان بابر اعظم نے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا

    سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پروٹیز کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بلے بازوں کو تین سو رنز بنانے کا ہدف دیا ہے، پروٹیز ہوم گراؤنڈ میں کافی مشکل ثابت ہوتی ہے، اسے زیر کرنے کے لئے بلے بازوں کی جانب سے رنز کرنا بہت ضروری ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کمبی نیشن دماغ میں ہے، ہمیں پروٹیز ٹیم کے خلاف ماڈرن کرکٹ کو لے کر چلنا ہوگا، جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے لئے بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

    اپنے بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دو ہزار انیس کے بعد سے قومی ٹیم نے بہت کم ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، اس کے باوجود اسکواڈ نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل سنچورین ‏کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، بابر اعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دینگے جبکہ ٹیبما باووما بھی پہلی بار جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر پر کھلانے پر غور شروع کردیا ہے، سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا، اس ‏حوالے سے کپتان اور ہیڈ کوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔