Tag: virus

  • کروناوائرس: روس کی امریکا کے لیے بڑی امداد

    کروناوائرس: روس کی امریکا کے لیے بڑی امداد

    ماسکو: کروناوائرس کے تناظر میں امریکا کی مدد کے لیے روس نے امدادی کھیپ روانہ کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے دی جانے والی امداد میں طبی آلات اور ضروری اشیاء شامل ہیں جو کروناوائرس سے لڑنے کے لیے امریکا کو معاونت فراہم کریں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی بحری جہاز امداد لے کر امریکا کے لیے روانہ ہوچکا ہے، امدادی کھیپ میں سرجیکل ماسک اور کروناٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔ کروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث امریکا میں طبی آلات کی قلت ہوچکی ہے۔ مختلف علاقوں میں ہینڈسینی ٹائزرز بھی نہ ملنے کے مترادف ہے۔

    کروناوائرس: امریکی اور روسی صدور کے درمیان اہم رابطہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ پریس بریفنگ کے دوران روس کی جانب سے دی جانے والی پہلی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان گزشتہ دنوں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت کروناوائرس پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    روس نے وبائی مرض سے امریکا میں ہونے والی اموات پر گہرے دیکھ کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب روس میں نئے 400 کرونا کیسز آنے کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 800 ہوچکی ہے۔

  • کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    واشنگٹن: امریکا میں کروناوائرس کے باعث نوکری سے محروم ہونے پر شہری نے خودکشی کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا۔ ’’روڈرک‘‘ نامی شہری نے اپنی خاتون دوست کو گولی ماری اور بعد میں خود کو ہلاک کرلیا۔ خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث نوکری سے محرومی پر دل برداشتہ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ روڈرک میں چڑچڑاہٹ پن میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

    برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

    بچ جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل روڈرک گھر کے بیسمنٹ میں گیا اور واپس پستول کے ساتھ آیا، جس پر فوراً میں گھر سے بھاگی لیکن اس نے مجھ پر چار گولیاں فائر کیں جن میں سے ایک میری پیٹھ پر لگی۔

    بعد ازاں اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ہی مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا تھا تاہم خاتوں زخمی حالت میں پائی گئی جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ممکنہ طور پر خودکشی کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

  • وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

    وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ سے پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں مسلکی منافرت اور فساد پھیلانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو بے نقاب کردیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا وائرس کسی مذہب، مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتا۔

    وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ علی زیدی اور زلفی دونوں ناخواندہ نہیں، پروگریسو لوگ ہیں،کچھ دن پہلے میرا بھی جعلی بیان بنایا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ دو لڑکے اس میں ملوث ہیں اور دونوں لڑکوں کا تعلق شدت پسند تنظیم سے ہے۔


    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک لڑکے کا تعلق کراچی سے ہے اور دوسرا ڈٰ جی خان کا رہنے والا ہے، جعلی بیان بنانے والے دونوں ملزمان جلد جیل میں ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کسی مذہب، مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتی، وائرس انسانوں کا مشترکا دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کو ملک میں وائرس پھیلنے کا ذمہ دار بتایا جارہا تھا۔

  • فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    پیرس: فرانس میں جان لیوا وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے ایک دن میں 499 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ آج ہی کے دن 400 افراد برطانیہ میں بھی کروناوائرس سے مارے گئے۔ وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت یورپی ممالک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے 24گھنٹے میں499افراد کی اموات ہوئیں، کرونا سے فرانس میں اموات کی تعداد 3ہزار524 ہوگئی۔ جبکہ 52ہزار138 افراد متاثر ہوئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے متاثر 5ہزار565 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کرونا سے متاثر 9ہزار444 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے اٹلی میں بھی زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا تمام ممالک کو اہم مشورہ

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 200 ہوگئی ہے اور اموات 40 ہزار 633 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 750 ہوگئی ہے اور وائرس سے 3 ہزار 402 افراد ہلاک ہوگئے۔ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

  • ’’پاکستان میں کرونا کے خلاف کلوروکوئین سے متعلق ریسرچ جاری ہے‘‘

    ’’پاکستان میں کرونا کے خلاف کلوروکوئین سے متعلق ریسرچ جاری ہے‘‘

    کراچی: وائس چانسلر ہیلتھ یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے خلاف ’’کلوروکوئین‘‘ نامی دوا سے متعلق ریسرچ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کلوروکوئین پر ریسرچ کررہے ہیں دیکھتے ہیں یہ پاکستان میں کس حدتک کام کرے گا، امریکی صدر ٹرمپ نے کلوروکوئین کا بتایا تو اس کی سیل بہت بڑھ گئی۔

    کرونا سے جنگ: وزیراعظم کا ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ کلوروکوئین کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کروناوائرس زیادہ تر کیسز میں پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے، لوکل ٹرانسمیشن میں مسلسل اضافہ نقصان دہ ہوسکتا ہے، پاکستان میں کروناوائرس چین والا نہیں لیکن مشابہت رکھتا ہے، مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

    دریں اثنا ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ماسک کو بھی آبادی استعمال کررہی ہے، پاکستان میں کروناوائرس کا کم پھیلاؤ ماسک کی بڑی وجہ ہے، کروناوائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہم نے متاثرین کی تعداد کم کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تعداد تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور ماسک کا استعمال کیا گیا۔

  • کرونا: اقوام متحدہ کے پاکستان میں سربراہ کی دفترخارجہ آمد، وزیرخارجہ سے اہم ملاقات

    کرونا: اقوام متحدہ کے پاکستان میں سربراہ کی دفترخارجہ آمد، وزیرخارجہ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے پاکستان میں سربراہ جولین فریڈرک نے دفترخارجہ کا دورہ کیا اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران کروناوائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جولین فریڈرک نے دفترخارجہ کا اہم دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جولیان فریڈرک کی ملاقات میں کرونا وائرس کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے، ترقی پذیر ممالک چیلنج سے نمٹنے میں معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

    غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے،وزیرخارجہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان محدود وسائل کے باوجود مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ دریں اثنا جولین فریڈرک نے کورونا وائرس کے خلاف بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کرونا وائرس کے لیے خصوصی فنڈ، ٹائیگر فورس کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، کم آمدنی والے غریب طبقے کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے، نوجوانوں نے ہر مشکل میں بہترین جذبے کا مظاہرہ ،بے لوث خدمات دیں۔

  • ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، علاقے کے تمام مکینوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں کو پہنچا دیا ہے، تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    انہوں نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں 3 فیلڈ اسپتال اضافی قائم کیے گئے ہیں، اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، 17 قرنطینہ بھی بنائے گئے ہیں جن میں 1600 افراد کی گنجائش ہے۔

    اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ خراب صورت حال پر مزید40جگہوں کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جاسکے گا، قائم آئیسولیشن مرکز میں 53 بستروں کی گنجائش موجود ہے، عوام سے درخواست ہے گھروں پر رہیں اور حکومت سے تعاون کریں۔

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ خیال رہے کہ آج ایک ہی گھر میں 12 افراد کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

  • لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

    لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

    کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کردیے جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔

    وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رقم مستحقین کو راشن دینے کے لیے استعمال کی جائے گی، ہر ضلع میں 20 ملین روپے دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ نے فنڈز منتقل کردیے ہیں۔

    ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں عوام کا بھرپور خیال رکھے گی۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفاق نے کروناریلیف فنڈ کا آغاز کیا جبکہ پنجاب اور سندھ بھی فنڈ سے متعلق خصوصی پروگرامز شروع کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، وائرس کے باعث اموات 11 ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہوگئی ہے، پنجاب میں 490، سندھ 457، کے پی میں 180 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا کنٹینرز پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا کنٹینرز پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کنٹینرز پر مشتمل اسپتال اور ریلیف سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال اور ریلیف سینٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق کیا گیا۔ کنٹینر آپریشن تھیٹر، آئیسولیشن رومز اور طبی عملے کی رہائش پر مشتمل ہوگا۔

    کنٹینرریلیف ایمرجنسی مرکز میں رہائشی سہولت اور غسل خانےموجود ہوں گے۔ ایمرجنسی مرکز قدرتی آفات میں فوری متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر پی ڈی ایم اے کے 15سوکنٹینرز کو منصوبے کے لیے لایا جائے گا۔

    کنٹینر اسپتال کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے پی ڈی ایم اے کو منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کردی اور ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے۔

    کرونا وائرس، پاک فوج کے جوان ملک بھر سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی انتظامیہ کرونا وائرس سے عوام کے تحفظ میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور چاروں بین الاقوامی سرحدوں پر نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے34اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اورپٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں بھی تمام داخلی اورخارجی مراکز کی نگرانی جاری ہے۔

  • کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کا مریض گھر پر رہتا ہے تو گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو علامات محسوس ہوں تو فوری قرنطینہ میں جائیں، قرنطینہ میں طبیعت بگڑے تو فوری رابطہ کریں تاکہ طبی امداددی جاسکے، کروناوائرس جان لیوا نہیں لیکن ایک طبقے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ مشکل تھا لیکن لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا، کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کررے ہیں، ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو مشکلات ہورہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وبا سے بچانے کے لیے ہی سخت فیصلے کررہے ہیں، دنیا کی صورت حال دیکھ لیں، کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،ن مذہبی اجتماعات پر پابندی کا اعلان وزیراعظم خود کرتے تو اچھا ہوتا۔