Tag: virus

  • ’’عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے‘‘

    ’’عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے‘‘

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر صوبائی حکومت غیرمعمولی اقدام اور مشکل فیصلے میں تاخیر نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز غور کیا جاسکتا ہے، یہ عالمگیر وبا انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی نقصان کی حامل ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان حالات میں عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے، عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے، کروناوائرس سے پیدا صورتحال پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں۔

    وزیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، عوام نے عمل نہ کیا تو مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔

    کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی

    خیال رہے ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے، سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد تین سوننانوے، پنجاب میں دوسو اُنچاس، بلوچستان میں ایک سو دس، کے پی میں اڑتیس مریضوں کا علاج جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسی، اسلام آباد میں پندرہ، آزاد کشمیر میں ایک مریض زیرعلاج ہے۔

    ملک بھرمیں اب تک چھ مریض صحتیاب ہوئے اور7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی کی بڑی پیش قدمی

    کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی کی بڑی پیش قدمی

    روم: اٹلی میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کروناوائرس کو شکست دینے کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، اطالوی انجینئرز خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے انجینئرز ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کی مدد سے خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں جو مہلک کروناوائرس سے لڑنے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

    خصوصی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کے علاوہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار کردہ ’’ وینچیوری والوز‘‘ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ والوز کو کروناوائرس کے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔

    البتہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار ہونے والے وینچیوری والوز خصوصی وینٹی لیٹرز میں بھی نصب ہوں گے جو آکسیجن ٹیوب کو اپنے ساتھ جوڑے رکھیں گے۔ مذکورہ پراجیکٹ کروناوائرس سے لڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی ہر 24 گھنٹے کے اندر ایک اسپتال کو 100 کے قریب والوز تیار کرکے مفت میں عطیہ کے طور پر فراہم بھی کررہی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے نمٹنے میں تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اٹلی میں کروناوائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں شہری کیوں گرفتار ہوا؟

    کروناوائرس: سعودی عرب میں شہری کیوں گرفتار ہوا؟

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس سے لڑنے والے طبی عملے کا مذاق اڑانا شہری کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں سعودی شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے طبی عملے کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی توہین بھی کی تھی۔

    ردعمل میں مقامیوں اور غیرملکیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوباش شہری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کو دھر لیا۔

    کرونا وائرس: سعودی شہریوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص نے تضحیک آمیز ویڈیو میں حفاظتی ماسک اتار کر پھینک دیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جو حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں وہ بکواس ہیں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    البتہ مذکورہ شخص نے اپنی دوسری ویڈیو میں اس حرکت پر معافی بھی مانگی تھی۔

  • کروناوائرس: گورنر ہاؤس پنجاب کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں

    کروناوائرس: گورنر ہاؤس پنجاب کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں

    لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبائی گورنر ہاؤس اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد گورنر ہاؤس کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرسیکرٹر یٹ میں بھی تمام اسٹاف کو چھٹیاں دے دی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو عوام کو گورنرہاؤس میں سیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے دو ہفتوں کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان سامنے آیا۔

    کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہے، لاہور میں 52 راولپنڈی اور جہلم میں 3،3 مریض ہیں۔ ملتان میں 2 اور سرگودھا میں بھی ایک مریض ہے۔

  • کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے دو ہفتوں کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان سامنے آیا۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہے، لاہور میں 52 راولپنڈی اور جہلم میں 3،3 مریض ہیں۔ ملتان میں 2 اور سرگودھا میں بھی ایک مریض ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

    ان کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ اور پاک فوج عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، بلدیاتی اور میڈیا نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ کل صبح 9بجے سے 6 اپریل تک بازار، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات بند رہیں گے، پنجاب میں عوام کے مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے فیملیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا، فوج اور سول ادارے پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں، کل کابینہ میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے پالیسی بیان دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر صورت حال دیکھ کر فیصلے اور عمل درآمد کرائیں گے۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں کرفیو، اہم وضاحت سامنے آگئی

    کروناوائرس: سعودی عرب میں کرفیو، اہم وضاحت سامنے آگئی

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے البتہ کن شعبوں کو اس ضمن میں استثنیٰ حاصل ہوگا اس سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرفیو سے متعلق وضاحتی اعلامیے میں سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو سے مملکت میں بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے والے شعبوں کو استثنی حاصل ہے۔

    سعودی عرب میں غذائی مواد فراہم کرنے والا شعبہ کرفیو سے مستثنی ہوگا جس میں سپر مارکیٹ، بقالے، سبزی کی دکانیں، مرغی، گوشت اور روٹیاں فروخت کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    دریں اثنا صحت کا شعبہ بھی کرفیو سے آزاد ہوگا جس میں فارمیسی، پولی کلینکس، ہسپتال، لیبارٹری، ایکسرے اور طبی شعبے کی فیکٹریاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وسائل اطلاعات کے تمام شعبوں کو بھی کرفیو سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس ، سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے کرفیو کا اعلان کردیا

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران غذائی اشیا یا طبی سامان لانے اور لے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ مملکت میں شہری آسانی سے ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    کروناوائرس کے باعث نافذ کرفیو کے دوران ایمرجنسی حالت میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ جبکہ پٹرول پمپس، بجلی کمپنی کے اہلکار اور بجلی کے تعطل کو بحال کرنے والی ٹیمیں بھی پابندی سے استثنیٰ ہوں گی۔

  • ہانگ کانگ: ’’ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا‘‘

    ہانگ کانگ: ’’ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا‘‘

    بیجنگ: چین کے زیرانتظام ملک ہانگ کانگ میں ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کتے میں کروناوائرس اس کے مالک سے منتقل ہوا، کرونارپورٹ میں کتے میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    اس سے قبل ہانگ کانگ میں ہی ایک کتا کروناوائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا تھا، ایک اور کتے میں وائرس اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مذکورہ کتے کو جانوروں سے متعلق قائم خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ کتے کے ساتھ ایک اور کتے کو آئیسولیشن بھی رکھا گیا ہے البتہ اس میں وائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔ ’’جرمن شیفرڈ‘‘ نامی پہلا کتا گزشتہ ماہ کروناوائرس سے ہلاک ہوا تھا۔

    کروناوائرس: اگر آپ کے گھر پالتو جانور ہے تو ہوشیار ہوجائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں سے وائرس جانورں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں لیکن جانوروں سے انسانوں میں نہیں لہذا پالتوں جانور نقصان نہیں پہنچا سکتے لیکن ان کی حفاظت لازمی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانوی ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد احتیاطی تدابیر اپنائیں تاہم جانورں سے کروناوائرس شہریوں میں منتقل ہونے کے کوئی معقول اسباب سامنے نہیں آئیں۔

  • سپریم کورٹ نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں

    سپریم کورٹ نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں

    اسلام آباد: کروناوائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں، سپریم کورٹ میں صرف اہم مقدات کی سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں معمول کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 3بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 50 سال سے زائدعمر کے ملازمین اور خواتین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کراچی اور لاہور رجسٹریوں میں صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے لڑنے کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، ہوٹلوں کے کمروں میں اضافی بستروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کو برطانیہ میں قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں بے گھر افراد پہلے ہی مخلتف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ایسے میں کروناوائرس کا ان میں منتقل ہونا حکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

    برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ہوٹلز بے افراد کو چھت فراہم کرے گی تاکہ وہ مہلک وائرس سے بچ سکیں۔ ابتدائی طور پر ہوٹلز میں 300 کمروں کا بندبست کیا جارہا ہے جہاں اضافی بستر بھی ہوں گے۔

    شہری حکومت کی جانب سے مناسب قیمتوں پر 12 ہفتوں کے لیے کمرے بک کررہی ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد رہائش اختیار کریں گے، ضرورت پڑنے پر اضافہ کمروں کی بھی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

    برطانیہ: ’’کروناوائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل‘‘

    رپورٹ میں کہا گیا ہے بے گھر افراد کو ہوٹلوں میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ بنیادی ضروریات سے محروم بے گھر افراد از خود یہ کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کئی بے گھر افراد صحت کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

  • کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کروناوائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرونا سے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاؤن کیا جائے، حکومت فوری لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے۔

    انہوں نے کہا کہ خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاؤن کے لیے انتظامات کیےجائیں، تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، خدارا افواہیں نہ پھیلائیں، لاک ڈاؤن جیسی افواہوں پر مبنی خبروں سے صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

    ‘ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،خداراافواہیں نہ پھیلائیں’

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی، کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مرکزی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔