Tag: virus

  • ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کروناوائرس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ہم 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اللہ سے دعا ہے کرونا پر ہمیں قابو پانے کی طاقت دے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے متعلق بھی معاملہ زیرغور ہے، کروناوائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

    سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی

    خیال رہے کہ آج تفتان سے سکھر آئے 15 زائرین میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کروناوائرس کے 263مریض زیر علاج ہیں، اب تک تفتان سے آئے 559 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 242 افراد کے نتائج منفی جبکہ 166 کے مثبت آئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طورپر 101 افراد کے نتائج مثبت آچکے ہے۔

  • برطانیہ: کروناوائرس کی آڑ میں اوباش لڑکوں نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

    برطانیہ: کروناوائرس کی آڑ میں اوباش لڑکوں نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

    لندن: برطانیہ میں متعلقہ اداروں کو ایسے اوباش لڑکوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جو اپنی جیب گرم کرنے کے لیے شہریوں کو گھر گھر جاکر تنگ کر رہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کروناوائرس کی آڑ لے کر مذکورہ لڑکے ماسک اور دیگر اشیاء فروخت کررہے ہیں جبکہ نہ خریدنے پر زور زبردستی بھی کی جارہی ہے۔

    برطانیہ کے علاقے اسٹیفورڈ شائر میں ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے گھر پر دستک دی۔ بعد ازاں اس نے ماسک اور دستانے خریدنے پر زور دیا میری بیوی کے منع کرنے پر اس نے دروازے پر ٹانگ رکھ دی اور بدتمیزی بھی کی۔ ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔

    پاؤل نامی شہری نے ایک اوباش لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ماسک لگا رکھا ہے جس کا مقصد کروناوائرس سے بچنے سمیت اپنی شناخت چھپانہ بھی ہے۔

    کرونا: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو شرکت کی اجازت

    ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کروناوائرس سے بچاؤ کی اشیاء سمیت خانے پینے کی بھی چیزیں فروخت کررہے ہیں۔ یہ صرف ایک لڑکے کی تصویر سامنے آئی ہے جبکہ اس کام میں مزید افراد بھی ملوث ہیں۔

    برطانیہ میں 31 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 269 ہوچکی ہے۔

  • کرونا: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو شرکت کی اجازت

    کرونا: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو شرکت کی اجازت

    لندن: کروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں شادی کی تقریب سے متعلق ہدایت نامہ سامنے آگیا۔ جس کے تحت اب دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’دی چرچ آف انگلینڈ‘‘ نے کروناوائرس کے تناظر میں ہدایت نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران چرچ میں صرف 5 لوگ ہوں گے۔

    نئی ہدایت کے تحت چرچ میں تقریب کے دوران 1 پادری، 2 گواہ کے ساتھ دلہا دلہن ہوں گے۔

    چرچ آف انگلینڈ کی جانب سے یہ حکمت عملی کروناوائرس کے پیش نظر اپنائی گئی ہے۔ برطانیہ میں 31 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 269 ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس نے 10082 انسانوں کی جانیں نگل لیں

    خیال رہے کہ برطانیہ میں حالیہ دنوں 31 ایسے افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی جنہوں نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اب صرف 5 افراد کو ہی تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اب تک وائرس سے 248,683 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 88,563 لوگ وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ دوسری طرف وائرس نے 182 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

  • بھارت: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

    بھارت: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری سے بندروں کی اموات کی سلسلہ شروع ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے متعدد بندر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، ماہرین وجہ جاننے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے تاہم اب وہ آہستہ آہستہ پراسرار مرض سے مر رہے ہیں۔ کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری نے حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔

    کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری پھیلنے لگی، لوگ مرنا شروع

    محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ 8 مادہ بندر کیرالا کے شہر تھریسر میں مردہ حالت میں پائے گئے، مردہ بندروں سے نمونے اکھٹے کرکے بیماری کی وجہ دریافت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بندروں کی موت زہریلا پانی پینے سے بھی ہوسکتی ہے لیکن تحقیق کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ خیال رہے کہ کیرالا ریاست کرونا کے علاوہ برڈ فلو کا بھی شکار ہے۔

    ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ موت کے وقت بندر خالی پیٹ تھے۔ جبکہ ہلاکت کی وجہ الفا نر بندروں سے منتقل ہونے والا انفیکشن بھی ہوسکتی ہے۔ نامعلوم بیماری کے باعث کئی بندر پاگل بھی ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں ایک اور اہم اقدام

    کروناوائرس: سعودی عرب میں ایک اور اہم اقدام

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس کے پیش نظر نئی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خصوصی مہم کے ذریعے کروناوائرس سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ عملے کے رضاکار مہم کے تحت دور دراز علاقوں تک سفر کرکے لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ کروناوائرس سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اس سے بچنے کے مفید مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔

    اس حکمت عملی کا مقصد مملکت میں مہلک وائرس پا قابو پانا اور دیگر شہریوں میں منتقل ہونے سے روکنا ہے۔

    کروناوائرس: سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    ہلال احمر اتھارٹی کے زیر اہتمام آن لائن ٹریننگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس اہم مقصد میں ہلال احمر کے 2800 کارکنان کے علاوہ 3 ہزار سے زیادہ رضاکار بھی شامل ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت کے طالب علم بھی اس کارخیر میں ہلاک احمر اتھارٹی کے پیش پیش ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب میں آج مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں مریضوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔ متعلقہ ادارے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

  • کروناوائرس: سندھ حکومت کی پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے

    کروناوائرس: سندھ حکومت کی پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے

    کراچی: کروناوائرس کے پیش نظر سندھ حکومت کی پابندی کے احکامات انٹراسٹی بس مالکان نے ہوا میں اڑا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹراسٹی بس مالکان صوبائی حکومت کی پابندی کو کسی خاطر میں نہیں لارہے۔ پابندی کے باوجود شہر سے اندرون سندھ بسوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی سے سکھر، حیدرآباد، نوابشاہ، ٹنڈوآدم اور لاڑکانہ کی بسیں رواں دواں ہیں۔

    نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس گاڑیوں کی آمدروفت روکنے میں ناکام ہوگئی۔ متعلقہ اداوں کی جانب سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس : انٹرا سٹی بسوں میں اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی عائد

    خیال رہے کہ وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے انٹرابس سروس پر مکمل طور پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

    وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پہلے انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی عائد کی تھی۔ بعد ازاں وبائی مرض کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سروس پر ہی پابندی عائد کردی گئی۔

  • کروناوائرس: صوبائی حکومت کا کم آمدنی والوں کی مالی معاونت کا اعلان

    کروناوائرس: صوبائی حکومت کا کم آمدنی والوں کی مالی معاونت کا اعلان

    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کی مالی معاونت کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والوں کی معاونت کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کریں۔

    پاکستان دنیا بھر کی طرح خود بھی مہلک وائرس سے لڑ رہا ہے۔ ملک میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اس اہم مشن میں پاک فوج بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا ہے، دعا ہے اللہ پاکستان کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھے، افواج پاکستان پوری طرح تیار ہے، سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔

  • کروناوائرس: سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    کروناوائرس: سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ کروناوائرس کے پیش نظر مملکت میں نیلام گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب کسی بھی قسم کی اشیاء، برقی آلات یا گاڑیوں کی فروخت سے سلسلے میں نیلامی پر پابندی ہوگی۔ محکمہ امن عامہ نے اعلان کردیا ہے۔

    کرونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام نیلام گھر بند کردیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کے بڑے شہروں خصوصاً جدہ، ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام اور خمیس مشیط میں کاروں، ٹرکوں اور مختلف قسم کی گاڑیوں کے نیلام گھر کھلے ہوئے ہیں۔ تاہم نئے حکم کے تحت اب نیلامی پر پابندی ہوگی۔

    کروناوائرس: سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    نیلام گھروں میں مخصوص دن میں لوگ جمع ہوکر اشیاء فروخت کرتے تھے جس سے کروناوائرس کے پھیلنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کے ہجوم پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

    مختلف شہروں میں سبزی منڈی میں بھی کرونا وائرس کے پھیلنے کا امکان کے تحت منڈیوں میں نیلامی کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔

  • ’’دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان کروناوائرس کے خلاف لڑرہے ہیں‘‘

    ’’دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان کروناوائرس کے خلاف لڑرہے ہیں‘‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف شعبہ سائنس ہی دنیا کو وبائی مرض کروناوائرس سے بچا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی محققین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مہلک مرض کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف شعبہ سائنس ہی دنیا کو وبائی مرض کروناوائرس سے بچا سکتا ہے۔

    پاکستان دنیا بھر کی طرح خود بھی مہلک وائرس سے لڑ رہا ہے۔ ملک میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اس اہم مشن میں پاک فوج بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا ہے، دعا ہے اللہ پاکستان کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھے، افواج پاکستان پوری طرح تیار ہے، سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔

  • کروناوائرس: وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مدد فراہم کردی

    کروناوائرس: وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مدد فراہم کردی

    گلگت: کروناوائرس سے لڑنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے وفاق کی مدد سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کو کرونا کے خلاف مدد فراہم کر دی۔ گلگت بلتستان کو ایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کو 17تھرموگنز اور 781 وی ٹی ایم بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    وفاقی کی جانب سے فراہم کی گئی مدد میں 350کرونا ٹیسٹ کے لیے کٹس بھی شامل ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کو حفاظتی سامان اور آلات این آئی ایچ نے فراہم کیے۔

    پنجاب: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ارب روپے مختص

    واضح رہے کہ کروناوائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کر دیے ہیں، اس سے قبل صوبائی حکومت نے 23 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا اور پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔