Tag: virus

  • کروناوائرس: باکسر محمد وسیم کا خصوصی پیغام

    کروناوائرس: باکسر محمد وسیم کا خصوصی پیغام

    کراچی: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے۔ چین، امریکا، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی شہری مہلک وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں باصلاحیت باکسر نے شہریوں کو خصوصی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس پاکستان میں بھی پھیلنےلگا ہے، عوام بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارک اور ہجوم میں کم جائیں، احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملائیں۔ عوام اپنا، اپنے اہلخانہ کا اور باالخصوص پاکستان کاخیال رکھیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سےپہلا مریض انتقال کر گیا

    طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ’کوویڈ 19 فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان 1 ارب روپے کروناوائرس سے متعلق قائم فنڈ میں جمع کرائے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ افسران اور ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے، مخیر حضرات سے فنڈ کے ذریعے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

    کرونا وائرس، پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی

    طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں‌ ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

    پاکستان میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں‌ ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کروناوائرس سے پہلے مریض کی موت کی خبر جھوٹی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کیا کہ جیونیوز کی گلگت بلتستان میں کرونا سے موت کی خبردرست نہیں ہے، پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک کوئی موت نہیں ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ گلگت کے مریض کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، میڈیا سے درخواست ہے کہ جلدی میں خبر دینے کے بجائے پہلے معاملے کی تصدیق کرلیا کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کروناوائرس سے پہلی موت کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی موت، مریضوں‌ کی تعداد 247 تک پہنچ گئی

    جبکہ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کرونا کی پہلی موت کی تصدیق بھی کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انتقال کر جانے والے شخص کی عمر نوے برس تھی اور اُس کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس سے تھا۔

    تاہم اب وفاقی حکومت نے خبر کی تردید کردی ہے۔

  • کروناوائرس: پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا امکان

    کروناوائرس: پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا امکان

    لندن: کروناوائرس کے باعث برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تاریخی کمی کا امکان ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 پینس(برطانوی سکہ) کمی کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے جسے ممکنہ طور پر جلد نافذ کردیا جائے گا۔

    متوقع کمی کے بعد برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 پینس جبکہ ڈیزل 115 پینس  ہوجائے گی۔

    مہلک وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت17سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.4 فیصد کمی کے بعد خام تیل 27 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسی ضمن میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں حیران کن حد تک کمی ہوسکتی ہے۔

    کرونا کے اثرات ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت17سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی کے بعد خام تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • کروناوائرس: 105 سالہ معمر خاتون نے خوشی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

    کروناوائرس: 105 سالہ معمر خاتون نے خوشی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود بلاخوف وخطر ضعیف خاتون نے اپنے جنم دن کی خوشیاں منائیں اور طویل عمر پانے کے گر بھی بتائے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’ ایلن میتھیوس‘‘ نامی معمر خاتون نے اپنا 105واں یوم پیدائش برطانیہ کے علاقے ’نورتھمٹن‘ کے ایک قہوہ خانے میں منایا، اس دوران ان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

    کروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی سی صورت حال ہے، کئی کاروباری دفاتر بند جبکہ متعدد علاقوں میں اسکول اور ریستوان بھی بند ہیں لیکن اس کے باوجود مذکورہ خاتون نے اپنے جنم دن کی خوشیاں پرتپاک انداز میں ایک قہوہ خانے میں منائیں۔ ایلن میتھیوس 17 مارچ 1915 میں پیدا ہوئیں۔

    اپنی اس طویل عمر کے دوران ضعیف خاتون نے ملک کے 25 وزرائے اعظم کے تبادلوں سمیت بادشاہت کے چار ادوار بھی دیکھے۔ جبکہ جنگ عظیم اول اور دوم سے بھی گزریں۔

    انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کریں اور جواں مردی سے پیش آئیں، مہلک وائرس کے خوف کو خاطر میں لائے بغیر اس انداز میں خوشیاں منانے کا پہلے سے ہی منصوبہ تیار کرلیا تھا۔

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    کروناوائرس: برطانوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    لندن: کروناوائرس کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرایہ داروں کی بھی مدد کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس کے باعث برطانیہ میں نجی اور سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث رینٹ کے گھروں میں رہنے والے خاندانوں کو کرایہ کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مذکورہ خاندان کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا تھا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث گھروں کے رینٹ دینے سے قاصر ہیں، حکومت نے جس طرح کمپنیوں کی مدد کی ایسے ہماری بھی مدد کرے۔

    شہریوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ کرایہ کی ادائیگی روکنے سے متعلق کوئی حکمت علمی تیار کرے جس پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مدد کا اعلان کردیا ہے۔

    برطانوی لیبرپارٹی نے بھی کرایہ داروں کے لیے ریلیف کا مطالبہ کیا تھا۔

    کرونا وائرس نے برطانیہ کے اسکولوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    بورس جانسن نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے، این ایچ ایس روزانہ 25000 ٹیسٹ کرے گا، محکمہ صحت25000 ٹیسٹ کرنے کے وسائل مہیا کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے 1950 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔

  • کروناوائرس: امریکا نے کمپنیوں سے اہم درخواست کردی

    کروناوائرس: امریکا نے کمپنیوں سے اہم درخواست کردی

    واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کروناوائرس کے پیش نظر ماسک بنانے والی کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وبائی صورت حال کو دیکھتے ہوئے عطیہ کے طور پر ماسک اسپتالوں میں تقسیم کریں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان لیوا وائرس کے باعث امریکا میں بھی ایمرجنسی کی سی صورت حال ہے۔ مہلک وائرس سے لڑنے کے لیے اسپتالوں میں مصنوعات کی بھی قلت کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

    ایسے میں امریکا کے نائب صدر نے N95 ماسک بنانے والی کمپنیوں سے التجا کی ہے کہ وہ وائرس سے لڑنے میں اپنی مدد بھی فراہم کریں اور ماسک کو عطیہ کے طور پر اسپتال میں تقسیم کریں۔

    کرونا وائرس: چینی ارب پتی کی امریکا کے لیے امداد

    مذکورہ درخواست مائیک پینس نے امریکا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ ان کی ہدایت پر فوج کی بھی مدد لی جارہی ہے اور خصوصی آرمی اسپتالوں کے قیام پر کام شروع ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب چینی ارب پتی اور ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے امریکا کے لیے 10 لاکھ ماسکس اور 5 لاکھ کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس بھجوا دی ہیں۔

  • کروناوائرس: چین اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے

    کروناوائرس: چین اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے

    واشنگٹن: کروناوائرس سے متعلق الزامات پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے چینی اعلیٰ عہدیدار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی اعلیٰ عہدیدار ینگ جیچی اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی گفتگو شدید گرما گرمی رہی۔

    اس موقع پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین کروناوائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے، چینی وزرات خارجہ کو چاہیئے کہ وہ امریکا پر الزام تراشی سے گریز کرے۔

    ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس’ کا نام دے دیا

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کروناوائرس سے لڑنے کا ہے۔ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ مل کر مہلک وائرس کا مقابلہ کریں۔

    خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری جاری ہے۔

    چین نے الزام عائد کیا تھا کہ ووہان شہر میں کرونا وائرس امریکی فوجیوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاکت خیز کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس کا نام دے دیا ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کا استعمال : کرونا کے مریض اب اپنے عزیزوں سے مل سکیں گے

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال : کرونا کے مریض اب اپنے عزیزوں سے مل سکیں گے

    سوئل: اسپتال عملے کو کروناوائرس سے بچانے کے لیے جنوبی کوریا کا اہم اقدام سامنے آگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سوئل میں قائم اسپتال میں ٹیکنالوجی کی مدد سے "فون بوتھ” سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فون بوتھ کے ذریعے اسپتال عملہ کروناوائرس سے محفوظ رہے گا۔ آئیسولیشن وارڈ میں نصب فون بوتھ کے ذریعے ڈاکٹرز یا ماہرین مریضوں سے بات کرسکیں گے اور چھونے کے لیے خاص قسم کے دستانے بھی نصب ہیں۔

    حالیہ دنوں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ کروناوائرس مریض سے ڈاکٹر میں منتقل ہوا اور دنوں ہی ہلاک ہوگئے۔ اسی خدشات کے پیش نظر مذکورہ حکمت عملی تیار کی گئی۔

    نئے سسٹم اور فوتھ کے ذریعے اسپتال کا عملہ مریضوں سے باآسانی خریت دریافت کرسکتا ہے اور ساتھ ہی ضروری ہدایات بھی جاری کرسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سسٹم دیگر اسپتالوں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 74 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8236 ہوچکی ہے۔

  • کروناوائرس: تمام ملکوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کا اہم ’’پیغام‘‘

    کروناوائرس: تمام ملکوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کا اہم ’’پیغام‘‘

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہمارا تمام ملکوں کے لیے سادہ پیغام ہے ’’ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہر مشتبہ شخص کا ٹیسٹ کیا جائے اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو فوراً آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔

    انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں۔

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا ایک نیا وائرس اور نئی صورتحال ہے، ہم سب اس سے سیکھ رہے ہیں، ہم سب کو مل کر انفیکشن کو کم سے کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے، آپ اس کی منتقلی کو روک نہیں سکتے مگر اسے کم کرکے جانیں بچاسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 13 مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومتوں، کاروباری افراد اور عام افراد کے لیے اہم مشورے جاری کیے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

    پہلامشورہ: تیاری کرو اور تیار رہو

    دوسرامشورہ: علامات اور حفاظت کے بارے میں جانیں اور علاج کریں

    تیسرامشورہ: کروناوائرس کی منتقلی کو کم سے کم کریں

    چوتھامشورہ: سیکھیں اور اختراع کریں