Tag: virus

  • کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    روم: اٹلی میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری نے عجیب وغریب طریقہ اپنا لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہری نے لکڑیوں کی مدد سے ایسا مدار تیار کیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    گول لکڑیوں کے ذریعے تعمیر کیے گئے مدار سے لوگ مذکورہ شہری سے مخصوص فاصلہ رکھیں گے جس کے باعث ممکنہ طور پر مہلک کروناوائرس اس تک منتقل نہیں ہوسکے گا۔

    جان لیوا وائرس سے اٹلی میں اب تک 827 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثر ہیں۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    شہری کی انوکھی ایجاد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا، بعض افراد نے مذکورہ شخص کو احمق بھی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ اٹلی میں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر شہری ایک دوسرے کے درمیان تقریباً 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

    اٹلی کے وزیراعظم گیوسم کونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کروناوائرس سے اٹلی میں اموات کی تعداد 827 تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

  • ’’امریکا نے بہت دیر کردی‘‘

    ’’امریکا نے بہت دیر کردی‘‘

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت کی خاتون ڈاکٹر مارگیرٹ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں امریکا نے بہت دیر کردی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے نئی سفری پابندی عائد کی ہے جس کے تحت کوئی بھی یورپی ممالک سے شہری امریکا میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

    اسی تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ اس طرح کی امریکی پابندیوں سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوگا کیوں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقدامات اٹھانے میں بہت دیر کردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس وقت مذکورہ پابندی عائد کی کہ جب وائرس ملک میں داخل ہوچکا ہے اور ایک دوسرے میں منتقل ہورہا ہے، سفری پابندی اس وقت کار آمد ہوتی کہ جب کروناوائرس کا آغاز ہوا تھا۔

    کرونا وائرس: ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر پابندی لگا دی

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کے لیے پابندی لگادی ہے، برطانیہ کو پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین کمیشن نے امریکا کی عائد سفری پابندی مسترد کردی۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفری پابندیاں بغیر مشاورت اور یک طرفہ طور پر عائد کیں۔

  • کروناوائرس: مختلف ایئرپورٹس پر عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ

    کروناوائرس: مختلف ایئرپورٹس پر عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر کل سے تمام عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاف ممبر بھی ایئرپورٹ میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوسکے گا۔ جبکہ مسافر سے ملنے کے لیے صرف ایک شخص کو ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایئرلائنز کو مسافروں کے ہیلتھ کارڈز یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہیلتھ کارڈز یقینی نہ بنانے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات نے پاکستان کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، تفتان بارڈر، ٹرانزٹ گیٹ، راہداری، پاسپورٹ گیٹ بند کر دیے گئے ہیں، تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے، آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیے گئے۔ ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر عالمی ہیلتھ ریگولیشن پر عمل ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹس پر خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    کراچی: کروناوائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کروناوائرس کے 14کیسسز سامنے آئے ہیں۔

    خط کے مطابق سندھ میں کرونا کے تمام مریض جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آئے، ائیرپورٹ کا انتظام وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے پاس ہے، کرناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو ائیرپورٹ پر روکا جائے۔

    ’’سندھ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے‘‘۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی او اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، ڈاکٹر مرزا کی تصدیق

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔

  • سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز میں ایک ایسے سائنس دان کی 2014 میں موت ہوئی جس نے کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کی تھی، مذکورہ ویکسین استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایرک وورک نامی سائنس دان کی موت 84 سال کی عمر میں ہوئی لیکن انہوں  نے H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کی تھی جو ممکنہ طور پر کروناوائرس کے خاتمے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

    سائنس دان کی بیٹی جین کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NI(نزلے کا مہلک مرض) سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر ’’پیئر ریویڈ جنرل‘‘ میں جمع بھی کرایا تھا، متعلقہ ادارے اگر تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سائنس دان نے مرنے سے پہلے اہم میراث چھوڑی ہے۔

    بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور اس کے گھر والے سائنس دان یا طبی ماہرین نہیں ہیں اس لیے ویکسین کو استعمال کرنے سے متعلق بھی نہیں جانتے، وہ ادارے جو کروناوائرس کی ویکسین تیار کررہے ہیں اگر اس پر توجہ دیں تو بہتر نتیجہ سامنے آئے گا اور علاج بھی دریافت ہوسکتی ہے۔

  • کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی: سندھ میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہرقائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مہلک وائرس سے ایک اور شخص کے متاثر ہونے کی صدیق کردی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 5 ہوگئی، ضلع ایسٹ میں 53سالہ مریض میں کرونا کی تصدیق ہوئی، مریض کی سفری ہسٹری میں شام سے دوحہ کا سفر سامنے آیا ہے۔

    سندھ میں‌ ایک اور کرونا کیس کی تصدیق، تعداد چار ہوگئی

    جبکہ مریض کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک اور اضافے کی تصدیق کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 4 ہوئی تھی۔

    تاہم اب مجموعی طور پر سندھ میں 5 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

    آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

    لندن: کروناوائرس دنیا بھر میں جہاں ہزاروں افراد کو نشانہ بنا چکا ہے وہیں بچوں میں بھی مہلک وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا کہ جان لیوا وائرس اب بچوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے تاہم چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اب تک 15 سال سے کم عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کروناوائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

    برطانیہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز تحقیق کے بعد ایسے 6 علامات سامنے لائی ہے جو اگر بچوں میں پائی گئیں تو ممکن ہے مذکورہ بچے کروناوائرس کا شکار ہوں۔

    ایک اندازے کے مطابق 8 دسمبر 2019 سے 6 فروری 2020 تک چین میں 9 شیرخوار بچے مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

    درج ذیل 6 علامات اگر آپ کے بچوں میں پائے گئے تو ممکن ہے وہ کروناوائرس کا شکار ہوں۔

    1) شدید نزلہ ہونا

    2) مسلسل کھانسی کے ساتھ ساتھ گلے میں سوجن پڑ جانا

    3) غیرمعمولی بخار کا ہونا

    4) الٹیوں کے علاوہ پیچس کا لگ جانا

    5) سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا

    درجہ بالا علامات اگر آپ کو اپنے بچوں میں پائی جائیں تو فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

  • شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    پیانگ یانگ: جان لیوا کروناوائرس نے شمالی کوریا میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لیے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 180 فوجی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کروناوائرس سے اب تک 180 شمالی کورین فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ 3 ہزار کے قریب اہلکاروں کو الگ رکھا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حکومت اپنے ملک کو کروناوائرس سے محفوظ قرار دے رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملیٹری کے اہم عہدیداروں نے کروناوائرس سے 180 افواج کی موت کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا میں حکومتی سطح پر تاحال کرونا وائرس سے ہلاک یا پھر متاثرہ افراد کے کیس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حکومت نے ملک بھر میں انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جن کے تحت سرحدیں بند اور ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    کورونا وائرس، ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد عارضی طور پر بند کرنیکا فیصلہ

    دوسری جانب مبصرین کا خیال ہے کہ کم جونگ ان کا صحت سے متعلق نظام کرونا وائرس کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ مہلک وائرس کا پھیلنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور چین کا پڑوسی ملک ہے اور مذکورہ دونوں ممالک کرونا سے شدید متاثر ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجی اہلکار وہ ہیں جو چین کے بارڈرز پر تعینات کیے گئے تھے۔

  • کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران بیگ سے ماسک کے 12پیکٹ برآمد کیے، مذکورہ ماسک چین اسمگل کیے جارہے ہیں۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو ذاتی استعمال کے لیے ایک پیکٹ کے ساتھ سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں ماسک بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہے۔

    خیال رہے ملک میں کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور 50 سرجیکل ماسک کے ڈبوں کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا تھا۔ اس دوران ماسک اسمگلنگ کی کوششیں بھی کی گئیں۔

    حکومت کو سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

    بعد ازاں وزیراعظم نے کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نوٹس لے کر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

  • کروناوائرس: ایران سے آنے والے 110 زائرین تاحال ٹریس نہ ہوسکے

    کروناوائرس: ایران سے آنے والے 110 زائرین تاحال ٹریس نہ ہوسکے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کروناوائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرصحت، وزیربلدیات، مشیرقانون اور چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کورکمانڈر کراچی اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سمیت آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سیکریٹری صحت، کمشنرکراچی، ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایئرپورٹ، سی اےاے، ایف آئی اے اور آغاخان اسپتال کے ڈاکٹر فیصل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کرواناوائرس سے متعلق فریفنگ دی گئی کہ ایران سے کل زائرین 2355 ہیں جن میں سے گزشتہ 14دن میں 1748واپس آئے۔

    بریفنگ کے مطابق 497زائرین کو اب بھی ان کےگھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جب کہ 2245 مکمل ٹریس ہوئے اور باقی 110ٹریس ہونے ہیں، ٹریس نہ ہونے والوں میں 109 کا تعلق کراچی اور ایک کابدین سے ہے۔

    کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اجلاس میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج کروناوائرس کا ایک مشتبہ ٹیسٹ کرایا وہ منفی آیا، وائرس کے 2 ٹیسٹ بھجوائے ان کے نتائج آنےباقی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے بات کی ہے، ڈاکٹرظفرمرزا نے ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ سندھ میں کروناوائرس کے 68 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں 75، اسلام آباد میں59، کے پی میں 24ٹیسٹ کئےگئے۔ بلوچستان میں 8، آزادکشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں 14ٹیسٹ ہوئے۔