Tag: virushka

  • بیٹی کی تصویر لیک ہونے پر کوہلی کا ردعمل، لیکن مداح ناراض

    بیٹی کی تصویر لیک ہونے پر کوہلی کا ردعمل، لیکن مداح ناراض

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی جس کے بعد جوڑے نے ایک بار پھر میڈیا سے بیٹی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم اس بار ٹویٹر صارفین ان کی اس اپیل کو ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔

    2 روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کوہلی نے ففٹی اسکور کی جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی طرف اشارہ کیا اور اس لمحے سینکڑوں کیمروں نے کوہلی کی بیٹی کا چہرہ عکس بند کرلیا۔

    جوڑا گزشتہ 1 سال سے اپنی بیٹی کا چہرہ کیمروں اور عام لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا اور کئی بار کوہلی نے فوٹوگرافرز سے اپنی بیٹی کی تصاویر نہ کھینچنے کی اپیل بھی کی تھی۔

    اب بچی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد جوڑے نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے ہوئے اپنا مؤقف دہرایا ہے۔

    جوڑے کی جانب سے کہا گیا کہ تصویر ان کی لاعلمی میں کھینچی گئی اور وہ نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ اس وقت بچی پر ہے، وہ ایک بار پھر بچی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    تاہم اس بار ٹویٹر صارفین انہیں بخشنے کو تیار نہیں، ٹویٹر صارفین نے ان کی اپیل کو منافقت اور ڈرامہ قرار دے دیا۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ جوڑے نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی ہے، اگر وہ اپنی بچی کی تصویر لیک ہونے کے بارے میں اتنے ہی فکر مند تھے تو وہ اسے اسٹیڈیم میں ہی نہ لاتے جہاں سینکڑوں کیمرے موجود تھے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کیمرے سے لاعلم تھے؟ ظاہر سی بات ہے کہ کوہلی نے 50 اسکور کی اس وقت تمام کیمروں کا رخ ان کی طرف تھا، اس وقت انہوں نے اپنی ففٹی کا جشن منایا اور اپنی اہلیہ اور بیٹی کی طرف اشارہ کیا تو لازمی طور پر کیمرے کا رخ بھی وہیں ہوگا جہاں ان کا شارہ تھا۔

    کچھ صارفین تاحال جوڑے کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی پرائیوسی کا احترام کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

  • کوہلی سالگرہ:‌ انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد

    کوہلی سالگرہ:‌ انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ پر انہیں انوکھے انداز سے مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج 5 نومبر کو اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں، انوشکا سے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی سالگرہ ہے۔

    انوشکا شرما نے بھی سالگرہ کے موقع پر بیوی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی کو انوکھے انداز سے مبارک باد کی اور رومانوی تصاویر شیئر کیں

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    بالی ووڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آج اُن کی سالگرہ ہے‘۔

    View this post on Instagram

    Thank God for his birth 😁🙏❤️✨

    A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

    دوسری جانب ویرات اور انوشکا کے مداحوں نے پرمسرت موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو مبارک باد پیش کی اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا انوشکا شرما بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گی؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات اتم بدھ آشرام کا دورہ کریں گے جہاں کو سالگرہ کی خوشی میں خصوصی عبادت بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ انوشکا شرما آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی ریلیز میں مصروف ہیں، اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ ایک امیر گھرانے کی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو فالج کے باعث معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

    یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، اس سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی اور ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھیں۔

  • وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر 2017 شادی کے بعد سے خبروں کی زینت  بنے ہوئے ہیں تاہم اب کی بار سری لنکا کے وزیر کھیل نے ویروشکا کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت دی تو ایک بار پھر نامور جوڑا میڈیا میں زیر بحث بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی جس کے بعد جوڑا ہنی مون منانے کے لیے یورپ روانہ ہوا اور پھر بھارت واپس لوٹا، نوبیاہتا جوڑے نے وطن واپس پہنچ کر شادی کی اعزازی تقاریب منعقد کیں جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت معروف سیاسی و شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کے بعد اب دونوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی پروفیشنل لائف میں واپس آگئے، کپتان نے کھیل کے میدان میں سنچری بنائی تو اسے اپنی اہلیہ کے نام کیا اور جیسے ہی اداکارہ کی فلم کا ٹریلر آیا تو اس پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: انوشکا نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

    گزشتہ دنوں انوشکا شرما نے میڈیا میں بے بنیاد انٹرویو نشر ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے، جو باتیں بھی ہوں گے ہر چیز سے آپ کو آگاہ کردوں گی۔

    تاہم اب اطلاع سامنے آئی ہے کہ سری لنکا کے وفاقی وزیر کھیل دیا سری جیسےکیرا نے بھارتی جوڑے کو بطور سرکاری مہمان اپنے ملک میں مدعو کیا ہے مگر معاملہ یہ بھی ہے کہ جیسے کیرا ویرات کوہلی سے نہیں بلکہ انوشکا شرما سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔

    وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ’میں ویرات کوہلی کو  کھیلنے کی دعوت نہیں دے رہا لیکن میرے خواہش ہے کہ اُن کی اہلیہ انوشکا اپنے شوہر کے ساتھ ہمارے ملک میں کچھ دن گزاریں اور ملاقاتیں کریں، دونوں لوگ اس دوران وہ ہمارے سرکاری مہمان ہوں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی جوڑے کے سفری اخراجات، رہائش ، طعام، قیام اور سیر و تفریح سمیت ہر چیز کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی اور انہیں باقاعدہ پروٹوکول میں ملک کے تاریخی مقامات کا دورہ کروایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ آج کل اپنی نئی آنے والی دو فلموں سوئی دھاگہ اور زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ حال ہی میں اُن کی نئی پکچر حال ہی میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے اب تک کے کریئر کا منفرد کردار ادا کیا، بھارتی جوڑے نے سری لنکن وزیر کی دعوت کا  تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔