Tag: visa fraud

  • ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی اس دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد محمود، محمد یوسف، محمد جاوید، حمزہ طارق، عاقف اور نعمان شامل ہے، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

    اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو ملازمت کیلئے اسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا، موریطانیہ میں شہری کو بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ترجمان کے مطابق امجد حسین نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے، رضوان ڈار نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 26 لاکھ ہتھیائے، عاقب عباس نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 85 ہزار روپے لیے، یہ تمام ٓملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم لیکر روپوش ہوگئے۔

  • ویزا فراڈ سے ہوشیار، انسانی اسمگلرز سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

    ویزا فراڈ سے ہوشیار، انسانی اسمگلرز سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

    کراچی: ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی میں ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کلفٹن میں چھاپے کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل ہیں، یہ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اور بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

  • ویزا فراڈ، 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ویزا فراڈ، 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے 2 خواتین سمیت 6 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت چھ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعزاز احمد، یثرب طفیل، سہیل، بلال سلیم اور دو خواتین شامل ہیں، جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے جرم میں ملوث ہیں، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔

    غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والا شہری انسانی اسمگلرز کا شکار بن گیا

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اعزاز احمد نے ایک شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے، جب کہ ملزم یثرب طفیل اور سہیل کے خلاف 2 مقدمات اور متعدد انکوائریاں درج ہیں، ملزمان نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    گرفتار ملزم بلال سلیم 4 مقدمات میں مطلوب ہے، ملزم نے دبئی اور ملائیشیا ملازمت کے نام پر 17 لاکھ روپے ہتھیائے، گرفتار دو خواتین ملزمان کے خلاف بھی ویزا فراڈ سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں۔

  • ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمود احمد، امان اللہ اور قاسم علی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمود نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت پربھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے بٹورے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم امان اللہ، قاسم علی نے عراق ملازمت کا جھانسہ دے کر9 لاکھ روپے لیے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔