Tag: visa free

  • ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران سعودی عرب تعلقات بحالی کے بعد ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، ایران نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزا لینے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصلے پر عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان مزید قربتیں پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

    واضح رہے کہ ایران نے دسمبر میں سعودی عرب سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزہ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔

    ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ انڈیا، بحرین، قطر، کویت،روس، امارات، لبنان، تیونس اور برازیل کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزے سے یکطرفہ استثنیٰ دے دیا ہے۔

    دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے، ان میں کمرشل، سیاحتی اور فیملی وزٹ ویزا شامل ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ غور و فکر شیخ فہد الیوسف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی طرف سے تازہ ترین شرائط اور ضوابط کے ساتھ فیملی / ڈیپنڈنٹ ویزا کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیے گئے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی سربراہی عزت مآب شیخ محمد الصباح کر رہے ہیں، تاکہ کویت کی سیاحت کو بحال کیا جا سکے، جو کئی سالوں سے روکے ہوئے ہے۔ جبکہ یہ اقدام نئی حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

    عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

    اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں، نئی انتظامیہ ملک کے اندر کاروباری کارروائیوں کو متحرک کرنے کے لئے اقدامات میں مصروف عمل ہے، متنوع شعبوں میں فائدہ مند اثرات کا اندازہ لگارہی ہے۔

  • پانچ ممالک نے یو اے ای کی عوام کے لیے ویزہ مفت کردیا

    پانچ ممالک نے یو اے ای کی عوام کے لیے ویزہ مفت کردیا

    دبئی: دنیا کے 5 ممالک نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ویزہ مفت کردیا ہے۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پیشکش مستقل ہے یا کسی خاص مدت کے لیے، تاہم اس سہولت کی بدولت امارات کے شہری رواں برس اپنی موسم گرما کی تعطیلات کو نہایت شاندار بنا سکتے ہیں۔

    دنیا میں دیکھنے کو یوں تو بہت سے ایسے مقامات ہیں جو دل کو لبھاتے ہیں‘ آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور دنیا کے خوبصورت مقامات کی اپنے دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ سیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ پانچ ملک ایسی ہیں جہاں جانے کے لیے آپ کو ویزہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

    اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ فہرست متحدہ عرب امارات کے ہی مختلف ریاستوں یا مقامات پر محیط ہے تو ایسا ہرگز نہیں بلکہ ہم آپ کو ایسے پانچ ممالک کے بارے میں بتائیں گے جو خوبصورت بھی ہیں اور جس کے لیے رہائشیوں کو ویزہ کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘ امارات کے شہری فہرست میں شامل ان ممالک کی سیر صرف 2000 درہم میں کرسکتے ہیں جس میں ویزے مفت ہے۔

    آئیے آپ کو ان ملکوں کی سیر کراتے ہیں۔

    سیچیلیس

    سیچیلیس

    سیچیلیس مشرقی افریقہ میں واقع دنیا کے ان خوبصورت ممالک میں ایک ہے جس کے بارے میں عموماً سیّاحوں کو آگاہی کم ہے البتہ قدرتی حُسن سے مالامال ہے ۔ اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ہیں اور اپنی چھٹیوں کو یادگار بنانا چاہتے ہیں تو فقط 1،699درہم خرچ کرکے سیچیلیس کا سفر اختیار کریں۔ ان پیسیوں میں ویزے کی فیس شامل نہیں ہے۔

    جارجیا

    جارجیا

    مشرقی یورپ اور مغربی ایشاء کے درمیان سنہ 1991 میں سویت یونین سے علیحدہ ہونے والا ملک جارجیا ہے، جس کا موسمِ گرما بھی ایسا دلکش ہوتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو دبئی کی سردی یاد دلا دے۔ جارجیا کی حکومت نے بھی یواےای کے رہائشیوں کے لیے ویزہ مفت کردیا ہے۔ آپ جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کی سیر کو جائیں تواس کے اِردگِرد کی حِسین وادیوں کی سیرآپ کی چھٹیوں مزید شاندار بنادے گی۔

    مالدیپ

    مالدیپ

    مالدیپ ایسا ملک ہے جو 1192 جزایر پر مشتمل ہے اور متحدہ عرب امارات کے سیّاحوں میں اپنی قدرتی حسن کے باعث کافی مقبول بھی ہے اور کیوں نا ہو مقبول؟ خوبصورت جزئرے اس کی خوبصورتی کی ضمانت ہیں جو سیّاحوں کی شام دلکش و یادگار بنا دیتے ہیں۔

    آذربائیجان

    آذربائیجان

    آذربائیجان کی حکومت نے بھی متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو بغیر ویزہ سیّاحت کے مواقع فراہم کرروارہی ہے۔ یو اے ای سے دنیا کے سفر کو جانے والے سیّاح صرف 1،999 درہم میں آذربائیجان کے خوبصورت شہروں کی سیّاحت کرکے گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

    موریشس

    موریشس

    جی ہاں ! یہ سچ ہے کہ موریشس نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے وہزہ مفت کردیا ہے، سیّاحوں کے لیے اس ملک میں حِسین وادیاں، قدرتی آبشار اور دل کو لُبھانے والے بے تحاشا دلکش نظارے اور مقامات ہیں جو آپ کی چھٹیوں کو یادگار بنا دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں