Tag: Visa-Free Entry

  • روس کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

    روس کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

    ماسکو: روس نے 2025 سے ہندوستانیوں کو بغیر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے بھارتی شہریوں کو ویزے کے بغیر انٹری دینے کی اجازت دے دی ہے۔

    جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی، تاہم اب روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی شہری بغیر ویزا روس کا سفر کر سکیں گے۔

    ہندوستانی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے بھی اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔

    دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں روس نے ہندوستانیوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اس برس 60 ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فی صد زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے، تاہم ہندوستان کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ 2025 سے اس کا آغاز ہو جائے گا۔ روس کے ساتھ بھارت کے ان قریبی روابط پر امریکا ہمیشہ تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

  • ویزا فری انٹری : چین جانے والے غیر ملکیوں کیلیے بڑی خبر

    ویزا فری انٹری : چین جانے والے غیر ملکیوں کیلیے بڑی خبر

    چین نے ملک میں سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے دنیا کے نو ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔

    ان ممالک میں ویزا فری انٹری کیلئے جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ اور سلوواکیہ سمیت 9 ممالک شامل ہیں۔

    عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چین زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ چاہتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سیاحوں کو بہت سی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی بھی مرتب کی گئی ہے۔

    china

    ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اب جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اَندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 8 نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے اور پندرہ دن رہ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ چین نے ملک میں سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر اب تک 25 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کی ہے۔

  • ویزا فری انٹری، خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    ویزا فری انٹری، خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: پاکستان کی وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

    6 ممالک کے شہری 90 دنوں تک بغیر ویزا انٹری پر پاکستان رہ سکیں گے، جب کہ 120 ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

    ان ممالک کے شہری ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کر سکیں گے، اور اس نوٹس کے ذریعے ویزا آن آرائیول حاصل کر سکیں گے۔

  • کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے، اب وہ 50 ممالک میں ویزا فری داخلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری یادداشت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کویتی پاسپورٹ ہولڈر پیشگی ویزا انتظامات کے بغیر 50 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

    کویتی شہریوں کے لیے موجودہ ویزا پالیسیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ سالم الصباح نے کہا کہ مذکورہ پچاس ممالک میں 10 یورپی، 3 آسٹریلیا کے علاقے اور قریبی ممالک میں، 7 ایشیائی، 4 افریقی، 13 امریکی اور 13 عرب ممالک شامل ہیں۔

    نئی پالیسی سے کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے اور اب وہ دنیا بھر میں آسانی کے ساتھ آ جا سکیں گے، کویت کے وہ شہری جو الیکٹرانک ویزے کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے لیے 11 ممالک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں 4 یورپی، 3 ایشیائی، 2 افریقی اور 2 امریکی ممالک شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کا ویزہ درخواستوں سے متعلق اعلان

    کویتی شہریوں کے لیے 32 ممالک میں آن ارائیول ویزے کی بھی سہولت دستیاب ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا اور قریبی علاقوں کے 5 ممالک، ایشیا کے 12، افریقہ کے 13، امریکا میں ایک اور ایک عرب ملک شامل ہیں۔

    تاہم 104 ممالک ایسے ہیں جہاں کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب بھی سفارت خانوں یا منظور شدہ دفاتر کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، ان میں 36 یورپی ہیں، 7 آسٹریا اور اس کے پڑوسی ممالک ہیں، 10 ایشیائی، 28 افریقی ہیں، 20 امریکی، اور 3 عرب ممالک ہیں۔

  • سنگاپور کا پاسپورٹ ‘ دنیا بھرمیں سب سے طاقتور

    سنگاپور کا پاسپورٹ ‘ دنیا بھرمیں سب سے طاقتور

    ٹورنٹو:سنگاپور کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوگیا‘ پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کےمطابق نئی جاری کردہ پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور تنہا پہلے نمبر پر ہے‘ اس سے قبل سنگاپور اور جرمنی پہلی پوزیشن پر براجمان تھے ‘ پیراگوئے کی جانب سے سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کے بعد جرمنی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    سنگاپور کے شہری 159 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہوسکتے ہیں ‘ جبکہ جرمنی کے شہریوں کو 158 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل ہے‘ جبکہ سویڈن اور جنوبی کوریا تیسری نمبر پر ہیں۔

    اسی فہرست میں امریکی پاسپورٹ چھٹی پوزیشن ہے ‘ جبکہ ملیشیا‘ آئر لینڈ اور کینیڈا بھی اسی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکا کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ‘ ترکی اور وسط افریقی جمہوریہ کی جانب سے ویزہ فری انٹری کا اسٹیٹس واپس لینے کے سبب گری ہے۔

    ایسے ممالک جہاں پاکستانیوں کو بغیرویزہ داخلے کی اجازت ہے

    افغانستان اس فہرست میں سب سے نچلے درجے پر یعنی 94 ویں نمبر پر ہے ‘ جس کے شہریوں کو محض 22 ممالک میں ویزہ انٹری حاصل ہے۔

    پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے‘ یعنی افغانستان سے محض ایک درجہ اوپر۔  پاکستان اور جنگ سے متاثرہ ملک عراق مشترکہ پوزیشن پر ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے 78 ویں نمبر سے اٹھ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    یہ انڈیکس کینیڈا کی ایک کنسلٹی فرم آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور اس کے مینجنگ ڈائریکٹر کا فلپ مے کا کہنا ہے کہ پہلی بار کوئی ایشیائی ملک اس فہرست میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوا ہے‘ جو کہ سنگاپور کی ڈپلومیٹک کاوشوں اور بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔