Tag: Visa on Arrival

  • آن ارائیول ویزہ سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے، ایرانی قونصل جنرل

    آن ارائیول ویزہ سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے، ایرانی قونصل جنرل

    کراچی: ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے 3 ایرانی فضائی کمپنیاں سروس فراہم کر رہی ہیں، جب کہ سیاحوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہمی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’ایران تصاویر کے آئینے میں‘‘ کے عنوان سے تیسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، قونصل جنرل ایران نے اس کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کو سمندری راستے تک توسیع دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تجارت دنوں ممالک کی معیشیت کے لیے بہتر ہے۔

    اس کانفرنس میں ایران کے ثقافتی ورثے، مذہبی و تاریخی عمارات سمیت کئی ہزار سال پرانی تاریخ، موسیقی اور مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ کانفرنس میں معروف تاریخ دان اور محقق افتخار صلاح الدین نے ایران کے مختلف ادوار میں طرز حکمرانی، شاعری، اور ثقافت پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے مفصل جائزہ پیش کیا۔

    کانفرنس میں شہر کے تاجروں، صنعت کاروں اور مختلف سفارت کاروں نے شرکت کی۔

  • یو اے ای کی ویزہ استثنا پالیسی : متعدد ممالک شامل

    یو اے ای کی ویزہ استثنا پالیسی : متعدد ممالک شامل

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے ’ویزا آن ارائیول‘ کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی، پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو واضح کرتے ہوئے پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کرلیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر دنیا بھر 87 ممالک کے شہری مستفید ہوسکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جی سی سی کے شہریوں کو یہاں کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یا اسپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہوگی، وہ یو اے ای پہنچنے پر اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر دبئی میں داخل ہو سکیں گے۔

    Visa Dubai

    مذکورہ تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر ویزا حاصل کرسکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا مقصد امارات میں سیاحوں کے آمد کو ان کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شائق افراد کی راہ میں کوئی مشکل اور انتظار کی صورت باقی نہ رہے۔

    وزارت خارجہ کی طرف سے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کے بعد اب ایک سو دس ایسے ممالک رہ گئے ہیں جنہیں اماراتی ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا ضروری ہوگا۔

    پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا، آسٹریلیا، آذربائیجان، بحرین، بارباڈوس، برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 110 ممالک کے شہریوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

  • وزٹ ویزہ آن آرائیول، یو اے ای  نے بڑی خوشخبری سنادی

    وزٹ ویزہ آن آرائیول، یو اے ای نے بڑی خوشخبری سنادی

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    میڈٰیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے متعدد ممالک آہستہ آہستہ سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لئے کھل رہے ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرچکا ہے۔

    ایمرٹس ایئر لائن کے مطابق ستر ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں، جس میں انہیں نوے دن کا وزٹ ویزا دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت ہوگی۔

    یہ سہولت ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہونڈراس، ہنگری، آئس لینڈ،اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرک، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناروے، نیدرلینڈ، ناورو، پیراگوئے، پیرو سمیت پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئزرلینڈ، یوراگوئے کے لئے ہے، پاکستان اس میں شامل نہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ آگر آپ درج ذیل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ کو یو اے ای آنے کے لئے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ دبئی انٹرنیشنل پہنچ سکتے ہیں جہاں سے آپ کو تیس دن کا وزٹ ویزا بغیر کسی فیس کے جاری کردیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، چین، جاپان، قازقستان، مکاؤ، چین، ملائشیا، ماریشس، موناکو،نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکا، ویٹی کن سٹی پر نافذ العمل ہوگا۔

    اس کے علاوہ امریکا کا وزٹ ویزا یا گرین کارڈ یا یوکے کا رہائشی ویزا رکھنے والے بھارتی مسافروں کو چودہ دن کا آن آرائیول وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

  • پاکستان کا 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے داخلے کے وقت ویزا فراہمی کا اعلان

    پاکستان کا 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے داخلے کے وقت ویزا فراہمی کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ملک میں داخلے کے وقت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کردیا گیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے منتخب کردہ ٹور آپریٹرز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مدد سے ان سیاحوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ویزا جاری کردیا جائے گا۔

    اس سہولت کا اطلاق آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگا پور، اسپین، سوئیڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا کے سیاحوں پر ہوگا۔

    مذکورہ ممالک کے سیاحتی گروہوں کو ملک میں داخلے کے وقت 30 دن کا ویزا دے دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔