Tag: visa policy

  • ویزا پالیسی تبدیل: افغانیوں کو پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا

    ویزا پالیسی تبدیل: افغانیوں کو پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کردی، افغانیوں کو اب پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ویزا پالیسی تبدیل کردی، افغانیوں کو کابل میں پاکستانی سفارتحانے کے چکر لگانے سے نجات مل گئی، اب انہیں سرحد پر ویزا ملے گا۔

    نئی ویزا پالیسی کے تحت قیام اور ویزا کی مدت اور اندرج کی تعداد کو بھی بدل دیا گیا۔ سفارت اور کونسل خانہ ایک سال کے لیے وزٹ ویزا ملٹی پل انٹریز کے ساتھ جاری کرے گا۔

    افغان شہریوں کو 5 سال کے لیے بزنس ویزا بھی مل سکے گا جو پاکستان میں قابل توسیع ہوگا، افغان طلبا ایک سال کے بجائے اپنی تعلیم کے پورے عرصہ کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں طور خم بارڈر پر مریضوں کو 6 ماہ تک کا ویزا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارت کرنے والوں کے لیے بارڈر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان امن عمل کامیاب ہوا تو خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے مواقع ہیں، افغان راہداری تجارت کی سہولت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر  کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کشمیریوں سےمتعلق ویزہ پالیسی کی خبروں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام کے لیے ویزہ پالیسی تبدیل کرنے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن حکومتی پالیسی کےمطابق ویزہ کے عمل کو جاری رکھےہوئے ہے اور تمام درخواست گزاروں کو ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے اور اُن کی پاکستان سے محبت کو کم کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے حوالے سے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال پانچ اگست کو بھارت کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بنانے کی گھناؤنی سازش کی، کئی روز گزر جانے کے باوجود کشمیریوں نے مودی سرکار کے فیصلے کو نہ مانا جس کی وجہ سے وہاں 140 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

  • امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے   ویزا مدت 5سال سے کم کر کے 3ماہ کردی

    امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزا مدت 5سال سے کم کر کے 3ماہ کردی

    اسلام آباد : امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزاپالیسی تبدیل کردی، جس کے بعد اب پانچ سال نہیں صرف تین ماہ کا ویزا دیا جائےگا جبکہ ویزے کی فیس 192 ڈالرز کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، جس میں ویزہ مدت میں کمی ، ویزا فیس میں اضافہ شامل ہیں۔

    امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے3 ماہ کردی گئی جبکہ صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا اور سرکاری حکام کوویزا کام کی مدت کومدنظر رکھ کر جاری کیاجائےگا۔

    اس کے علاوہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192ڈالرز کردی گئی، امریکا نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی۔

    خیال رہے پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لئے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکاہے۔

    یاد رہے مارچ 2018 میں امریکی حکومت نے ویزا شرائط کومزید سخت کردیا تھااور کہا تھا  امریکی ویزا اپلائی کرنے والوں کو اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ای میل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبرز بھی فراہم کرنے ہوں گے۔

  • کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ

    کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی سفیر کو اپنے ملک میں کوئی سفارتی استثنیٰ نہیں ہوتا ہے. کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے، حسین حقانی اور ویزہ معاملے پروزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے.

    حسین حقانی کو پاکستان میں سفارتی استثنیٰ سے متعلق سوال پرترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی سفیر کو اپنے ملک میں کوئی سفارتی استثنیٰ نہیں ہوتا ہے.

    4 ملکی کور گروپ افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، روس نے افغان معاملے پر 6 ملکی گروپ کا اجلاس ماسکو میں بلایا ہے.

    پاکستان اپریل میں ماسکو میں 6 ملکی اجلاس میں شرکت کرےگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے حسین حقانی کے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سابق سفیر کے منفی کردار کی اصلیت سامنے آگئی‘‘۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ مذکورہ بالا خبر کہ حوالے سے یہ خبر میڈیا کی زینت بنی پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2010 میں دفتر خارجہ کی ہدایت کو نظر انداز کرکے ویزے جاری کیے، دفتر خارجہ نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ کسی ممکنہ مشن پر پاکستان آنے کے خواہش مند سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

     

    پی پی دور حکومت: 3 برس میں‌ 52 ہزار امریکیوں‌ کو ویزا دینے کا انکشاف

     

    پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی سربراہ کو آئین اور قانون کی پابندی کے مطابق ویزے جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، سابق سفیر کو ویزے اجرا کے لیے مشروط اختیارات دیے گئے تھے۔

    سابق سفیر حسین حقانی کا آرٹیکل

     

    دس مارچ 2017ء کو امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں حسین حقانی کی تحریر نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی، ایک بار پھر اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے لیے پاکستان آنے والے امریکیوں کو ویزوں کے اجراء کا معاملہ اٹھا، وہ ویزے جو مبینہ طور پر سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بغیر جاری کیے گئے۔

    امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اس معاملے پر اپنا دفاع کرتے رہے، مگر اس دوران وزیر اعظم ہاؤس سے جاری شدہ جولائی 2010ء کا وہ خط منظر عام پر آگیا جس میں حکومت نے پاکستانی سفیر کو ایک سال کے لیے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کا صوابدیدی اختیار دیا تھا۔

    حسین حقانی کا جواب آیا کہ ویزے انہوں نے جاری ضرور کیے مگر ڈیفنس اتاشی کی منظوری کے بعد، معاملہ پارلیمان پہنچا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آ یا.