Tag: Visa Rules

  • کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت سٹی: کویت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    وزارت کے انڈر سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سلیم النواف نے واضح کیا کہ نہ صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بلکہ ان کے اسپانسپرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو اپنے وزٹ ویزے کی ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں، اور انھیں ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے، اگر وہ اس دوران جرمانے کی رقم کی ادائیگی اور دیگر شرائط پر عمل نہیں کریں گے، تو نہ صرف انھیں بلکہ ان کے اسپانسر کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو 17 مارچ سے 17 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی مہلت کے پہلے دن 652 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر درخواستیں دیں۔

  • برطانیہ نے ویزا قوانین سخت کر دیے

    برطانیہ نے ویزا قوانین سخت کر دیے

    لندن: برطانیہ نے نئے سخت ویزا قوانین کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ داخلہ نے اہلِ خانہ کو لانے کے لیے کم از کم اُجرت 38 ہزار 700 پاؤنڈ سالانہ مقرر کر دی، اس وقت یہ اجرات 26,200 پاؤنڈ ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    نئے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد گزشتہ سال امیگریشن کے اہل 3 لاکھ افراد اب برطانیہ نہیں آ سکیں گے، برطانوی وزیرِا عظم رشی سونک نے بھی امیگریشن قوانین سخت ہونے کا اعتراف کر لیا۔

    دوسری طرف سخت ویزا قوانین کے اطلاق پر امیگریشن وزیر رابرٹ جینرک مستعفی ہو گئے، رابرٹ جینرک تارکینِ وطن کی ملک بدری کے قانون کے خلاف مستعفی ہوئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قوانین کے تحت تارکینِ وطن کے خاندان تقسیم ہو جائیں گے۔ حکومت برطانیہ کے اس اقدام کا مقصد ملک میں آنے والے لوگوں کی تعداد کو کم کرنا بتایا گیا ہے، ہوم سیکریٹری جیمز کلیورلی نے کہا کہ قوامین میں یہ تبدیلیاں اگلے موسم بہار سے نافذ ہوں گی، اور اس سے مائگریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

  • امریکی ویزے کے طلبگاروں کے سوشل میڈیا کی جانچ کا فیصلہ

    امریکی ویزے کے طلبگاروں کے سوشل میڈیا کی جانچ کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ویزے کے طلبگار چند ’مخصوص‘ غیر ملکیوں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، اور ان کے رابطہ میں رہنے والے ای میل ایڈریس اور فون نمبرز کی جانچ کریں گے۔

    محکمہ کے مطابق یہ قدم ٹرمپ کی ویزے سے متعلق نئی انتظامی پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے بعد وہ امریکی ویزے کے خواہش مند چند مخصوص مسافروں کی سوشل میڈیا کی جانچ کریں گے۔

    امریکی محکمہ داخلہ کے فیڈرل رجسٹر کی جانب سے شائع کردہ نوٹس میں اس اقدام پر عوامی رائے طلب کی گئی، تاہم نوٹس میں کہا گیا کہ عوامی رائے سے قطع نظر وہ جلد عارضی طور پر اس کی اجازت چاہتے ہیں۔

    نوٹس کے مطابق اس قانون کا طلاق ان افراد پر ہوگا جن کا نام ویزے کے حصول کے لیے پہلے ہی اضافی اسکروٹنی کی فہرست میں درج ہوگا۔

    ان میں سے زیادہ تر وہ افراد ہوں گے جو اس سے قبل دہشت گردوں کے زیر قبصہ علاقوں جیسے شام یا عراق کا سفر کر چکے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی شہریوں کی بغیر ویزا یورپ سفر کی سہولت ختم

    محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون امریکا آنے کے خواہش مند تمام افراد کو متاثر نہیں کرے گا۔ یہ قانون امریکی ویزے کے طلبگار صرف 0.5 فیصد افراد کے لیے ہوگا اور اندازاً 65 ہزار افراد اس کی زد میں آئیں گے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو گزشتہ 5 سالوں کے دوران استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا کے ایڈریس اور وہ تمام فون نمبرز اور ای میل ایڈریس ظاہر کرنا ہوں گےجن سے وہ اس عرصہ کے دوران رابطے میں رہے۔

    نوٹس کے مطابق ان افراد کے سوشل میڈیا سائٹس کے پاس ورڈز نہیں طلب کیے جائیں گے اور نہ ہی کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے گا جس سے ان کی ذاتیات پر زک پڑتی ہو۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تھی جو عدالت کے حکم کے بعد تاحال معطل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔