Tag: visa

ویزا اور امیگریشن کی تازہ ترین خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

پاکستان سے دنیا بھر کے ممالک کے لیے ویزا کے نئے قوانین، امیگریشن کی پالیسیوں میں ہونے والی تبدیلیوں، اور بیرون ملک سکونت اختیار کرنے یا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اعلانات کے بارے میں بروقت اور قابل اعتماد معلومات حاصل کریں۔ چاہے آپ تعلیم، ملازمت، سیاحت یا مستقل رہائش کے لیے بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہوں، ہماری یہ پیج آپ کو باخبر رکھنے اور آپ کے فیصلوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ ویزا اپ ڈیٹس، امیگریشن کے رجحانات، اور پاکستانیوں کے لیے دستیاب بین الاقوامی مواقع سے متعلق تمام ضروری معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔’”

Visa and Immigration News in Urdu for Pakistanis

  • چھ سالہ ننھی ماریہ کا مفت علاج، امریکا نے ویزا جاری کردیا

    چھ سالہ ننھی ماریہ کا مفت علاج، امریکا نے ویزا جاری کردیا

    اسلام آباد: جینیاتی بیماری میں مبتلا 6 سالہ ننھی ماریہ، اُس کے والد اور والدہ کو امریکا نے علاج کے لیے ویزا جاری کرتے ہوئے مفت علاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے نے 6 سالہ پاکستانی ماریہ کو علاج کی غرض سے امریکا جانے کی اجازت دیتے ہوئے اُس کے والد اور والدہ کو ویزا جاری کردیا۔

    ماریہ کے والد شاہد اللہ نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دنیا بھر میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی اور بیٹی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی‘‘۔

    امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شاہداللہ، ان کی بیٹی ماریہ اور اہلیہ کا ویزا منظور کر لیا گیا ہے۔ ماریہ کا علاج ’’ڈیلویئر میں ویلنگٹن اسپتال‘‘ میں بالکل مفت کیا جائے گا۔

    شاہد اللہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور وہ راولپنڈی کی ایک چھوٹی سی دکان میں کارپٹ کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، ماریہ نامی 6 سالہ بچی ایک جینیاتی بیماری میں مبتلا ہے جسے ’’مورکیو سنڈروم‘‘ کہا جاتا ہے۔

    پاکستان میں موجود طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں کیونکہ اس میں ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے جس کے باعث متاثرہ شخص کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

  • چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی،دفترخارجہ

    چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی،دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔ اور ڈولی کے ویزہ کی مدت بڑھانے کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

    دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈولی کا ویزہ زائد المعیادہونے کے بعد چین نے ویزہ کی مدت بڑھانے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔اگرچین کی جانب سے کسی قسم کے تعاون کی درخواست کی گئی تو ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

    واضح رہے کہ چینی لڑکی ڈولی گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں مقیم ہے۔ ڈولی پاکستانی لڑکے امین کوڈھونڈنے پاکستان آئی تھی۔

  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    ویلنگٹن: پاکستان ٹیم کےاوپنر محمد حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکارہوگئے۔ ورلڈ کپ کے ورام اپ میچز سے باہر، بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہے، ورلڈ کپ میں فٹنس پر شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پنڈلی کی انجری کا شکار حفیظ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے باہر ہوگئے ہے۔

    ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، حفیظ کی شرکت بھارت کیخلاف بھی مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔

     حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ چھ فروری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی نہ دے سکے تھے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

  • محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا

    محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا

    لاہور: پابندی کا شکار آف اسپنر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا۔ بولنگ ایکشن کی جانچ کے لئے آج رات چنائی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آف اسپنر پر بین الاقوامی میچز میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    سعید اجمل کے بعد حفیظ پر پابندی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دوسرا بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ اس پابندی کے بعد حفیظ صرف بیٹسمین بن کر رہ گئے ہیں ۔ وہ انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کرسکیں گے یا نہیں؟بدھ کو چنائی میں ہونے والے غیر سرکاری ٹیسٹ میں معلوم ہوجائے گا۔

    حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا ہے اور وہ بولنگ ایکشن کی جانچ کے لئے آج چنائی جائیں گے۔ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم بھی حفیظ کے ہمراہ ہوں گے، ادھر پابندی کے شکار سعید اجمل نے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ نہ دینے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ویزہ نہیں ملا،پاکستانی تاجرعالیشان نمائش میں شرکت سے محروم

    ویزہ نہیں ملا،پاکستانی تاجرعالیشان نمائش میں شرکت سے محروم

    اسلام آباد: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت بھارت کے شہر نئی دہلی میں گیارہ ستمبر سے شروع ہونے والی نمائش عالیشان پاکستان میں متعدد خواتین سمیت سینکڑوں تاجرنمائندے ٹی ڈی اے پی کی نا اہلی کی جہ سے بھارتی ویزے حاصل کرنے سے محروم ہو گئے۔

    ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق144کمپنیوں کی خواتین سمیت 600 تاجروں کے جمع کرائے گئے پاسپورٹ ٹی ڈی اے پی کی نااہلی کی وجہ سے بھارتی ہائی کمیشن کو تاخیر سے بھیجے گے ۔جن کے ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے گئے جبکہ ان تاجروں کا نمائش میں پیش کیا جانے والا سامان بھارت پہنچ چکا ہے جس سے ان تاجروں کو کروڑوں روپے نقصان کا امکان ہے۔

    متاثرہ تاجروں کے ویزوں کے بارے میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کے لیے کوئی افسر موجود نہیں ہے اورحیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹی ڈی اے پی کے15 افسران بھی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی اے پی کے چیئرمن اور سیکریٹری اپنی بھر پور توجہ بھارت کے ساتھ تجارتی رابطے بڑھانے کے بجائے نمائش میں میوزک کنسرٹس اور فیشن شوز پر دے رہے ۔ہیں۔نئی دہلی میں عالیشان پاکستان نمائش کا آغاز گیارہ ستمبر سےہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے لئے اگلی پرواز گیارہ ستمبر کے بعد روانہ ہوگی ۔ ویزوں کے حوالے سے ٹی ڈی اے پی حکام کا کہنا ہے ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے باعث ویزے کے اجراء میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔لیکن ٹی ڈی اے پی کے افسران اپنے ویزے جاری کروا کر بھارت کی سیر کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

  • چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    ممبئی: بھارت نے چیمپئینز لیگ کرکٹ کےلئے پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کو ویزے جاری کردیئے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئین لاہورلائنز کی ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں چیمپینز لیگ کے لئے منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

    لاہورلائنز کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے ویزے مل گئے ہیں اور وہ کل بھارت جائیں گے۔ لاہور لائنز میں ناصر جمشید، وہاب ریاض، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔

    چیمپینز لیگ میں لاہورلائنز کا پہلا کوالیفائنگ میچ تیرہ ستمبر کوممبئی انڈینز کے خلاف ہے۔ چودہ ستمبر کو وہ نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ سولہ ستمبر کو آخری کوالیفائنگ میچ میں اس کا سامنا سدرن ایکسپریس سے ہوگا