Tag: Visit cancelled

  • امریکا بھارت تجارتی معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا

    امریکا بھارت تجارتی معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا

    نئی دہلی : امریکا بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 5 دور ہونے کے باوجود تجارتی معاہدے کا چھٹا دور ملتوی کردیا گیا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم  نے 25 اگست کو بھارت کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی تجارتی ٹیم نے 25 سے 29 اگست نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، بھارت اور امریکا میں اب تک 5 دور مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن معاہدہ اب تک نہیں ہوپایا۔

    بھارت اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوچکے ہیں، اب ان مذاکرات کا چھٹا دور 25تا 29 اگست کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی انا پرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔

    بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچ دور کی تجارتی مذاکرات کے بعد جب بھارتی حکام کو یقین تھا کہ ایک فائدہ مند معاہدہ ہونے والا ہے، تو انہوں نے میڈیا کو یہاں تک اشارہ دے دیا تھا کہ ٹیرف 15فیصد تک محدود کیا جاسکتا ہے لیکن یکم اگست کی ڈیڈ لائن تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کسی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ

    وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ

    اسلام آباد : ملک بھر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے یواے ای کا دورہ منسوخ کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے2 ستمبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے پر جانا تھا، وزیراعظم نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مایوس نہیں کریں گے، متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے مل کر کام کریں گے۔

    دورہ سندھ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فی خاندان 25ہزار روپے فراہم کررہے ہیں، ہر صوبے میں متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم دی جارہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تین تاریخ تک انشااللہ25ہزار فی خاندان کو فراہمی لا عمل مکمل ہوجائے گا، سندھ کیلئے 15ارب اور بلوچستان کیلئے10ارب کا اعلان کیا گیا ہے۔