Tag: visit china

  • وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ چین کےساتھ ہمارےتعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، مشترکہ منصوبوں کوآگے بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی، ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیراعظم نے کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی،اسٹیک ہولڈرزکانقطہ نظرشامل کیاگیا، حکمت عملی وضع کی ہے،جس کی بنیاد پر چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا وزیراعظم عمران خان3سے5فروری چین کادورہ کریں گے ، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کافوکس اوراقتصادی سفارت کاری پرہے، سرمایہ کاری اوردوطرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اورچین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے، سائیڈلائن پر ملاقاتیں اور گفت وشنید بھی ہوگی۔

    کورونا کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی فضامیں کام کررہے ہیں، کورونا نے معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے، جس میں اعلی سطحی ملاقاتیں کریں گے جبکہ متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم کا دورہ چین تین روزہ ہوگا،دورہ چین کے دوران عمران خان کی اعلی سطحی ملاقاتیں ہوگی۔

    وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے لئے حمایت پر چینی قیادت کاشکریہ ادا کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے امریکہ روانگی سے قبل 17 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی تھی، یا جینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، جس پر وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم کو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان اورچین کی روایتی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

    اس سے قبل مئی میں وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

    واضح رہے اپریل میں وزیراعظم نے چینی صدرکی دعوت پر4روزہ سرکاری دورہ کیا تھا ، اس دوران وزیراعظم کی چینی صدراورہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقات ہوئی جبکہ عمران خان نے چین کےاعلیٰ حکام،سرمایہ کار، تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    وزیراعظم کے دورے کے دوران میں سرمایہ کاری کے14معاہدوں پردستخط کئے گئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں پردستخط ہوئے اور وزیراعظم نےچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، قیادت نے پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہارکیا اور کہا علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پراثراندازنہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے چارروزہ سرکاری دورہ چین کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا وزیراعظم نےچینی صدرکی دعوت پر4روزہ سرکاری دورہ کیااور بیلٹ اینڈروڈفورم اور بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم نےبیلٹ اینڈروڈفورم کےافتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کیااور چین میں عالمی رہنماؤں کی گول میزکانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں ترقی کےنئےوسائل کےموضوع پرخصوصی خطاب کیا جبکہ بیلٹ اینڈروڈ فورم کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

    دورہ چین پر اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدراورہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقات ہوئی جبکہ عمران خان نے چین کےاعلیٰ حکام،سرمایہ کار، تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم، شرکا کے اعزاز میں چینی صدرکی جانب سے عشایئے کا اہتمام کیاگیا، جس میں سی پیک منصوبےسمیت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کابغورجائزہ لیاگیا اور دونوں رہنماؤں نےترقی کےشعبوں میں شراکت داری بڑھانےپراتفاق کیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کاخطےکی مجموعی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن اورجنوبی ایشیاوعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا دونوں ممالک کےوزرائےاعظم کی ملاقات میں اہم معاہدوں پردستخط ہوئے ، پاک چین آزادتجارت اورایم ایل ون منصوبےپردستخط کیےگئے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نےدورےمیں انتہائی اہم سائڈلائن ملاقاتیں کیں، انھوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف اورسی ای اوورلڈبینک سے ملاقات کی جبکہ تاجکستان، ازبکستان، ایتھوپیا، ملائیشیا کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    وزیراعظم نےچینی صدرکیساتھ انٹرنیشنل ہارٹیکلچرل ایکسپوکادورہ کیا اور عالمی رہنماؤں کیساتھ چینی اورپاکستانی اسٹال کادورہ کیا ، وزیراعظم نے پاکستانی اورچینی بزنس مین وسرمایہ کاروں کی تقریب میں بھی شرکت کی اور چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    وزیراعظم کی موجودگی میں سرمایہ کاری کے14معاہدوں پردستخط کئے ، وزیراعظم نےچین کادوسری مرتبہ سرکاری دورہ کیاہے اور چینی قیادت سے2طرفہ تعلقات،علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں ممالک کی قیادت نےسی پیک دوسرےمرحلےپرپیشرفت کاجائزہ لیا اور خطےمیں سماجی ترقی اورصنعتی تعاون کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی۔

    قیادت نےپاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلےجانےکےعزم کااظہارکیا، علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پراثراندازنہیں ہوگی۔

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین پہنچ گئے

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین پہنچ گئے

    بیجنگ: بھارتی وزیرِ اعظم نریندرمودی تین ملکی دورہ کے پہلے مرحلے میں چین پہنچ گئے، بھارتی وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ اکیسوی صدی ایشیا کی صدی ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پرچین پہنچ گئےہیں، ژیان ائیرپورٹ پہنچنے پر صوبہ شانگزی کے گورنر نے نریندرمودی کا پرتپاک استقبال کیا۔

    روانگی سے قبل مودی کا کہنا تھا کہ وہ دورہ چین میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئے سنگ میل کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے،چین سے معاشی تعلقات اورچینی کمپنیوں سےشراکت داری بھارت کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم چین کےدورہ کے بعد منگولیا کا دورہ کرنے والے پہلےبھارتی وزیرِاعظم ہوں گے، جس کے بعد وہ جنوبی کوریا جائیں گے۔