Tag: visit lahore

  • سیاسی گرما گرمی ، وزیراعظم  آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    سیاسی گرما گرمی ، وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچیں گے، جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیں گے۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں پنجاب کی انتظامی اورسیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما بھی ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشیربرائےاحتساب سےبھی علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ کارڈکے حوالےسے بریفنگ دیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب خانیوال واقعے پر آئی جی پنجاب کےہمراہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد عمران خان آج شام ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    لاہور : وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، جہاں وہ ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورے کے دوران وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ میڈکل کالجز، یونیورسٹیزکےوی سیزاور پرنسپلزسے بھی ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 5سال مکمل ہونگے تومیانوالی میں تاریخی ترقی ہوچکی ہوگی، میانوالی کےعوام ہمیشہ میرےساتھ چلے ہیں ، وعدہ کیاتھا موقع ملا تو میانوالی کے لوگوں کے احسان کابدلہ اپنی کارکردگی سے چکاؤں گا۔

    ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے، سرکاری اورنجی اسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوسکے گا، غریب خاندان میں بیماری ہوتوخاندان قرض لےکرعلاج کراتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑےڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے، ہرمہذب معاشرہ چوروں کوجیلوں میں ڈالتاہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پربنی مسلمان قوم نےحکمرانی کی، ہم پاکستان کواٹھائیں گےاور ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

  • سینٹ الیکشن : وزیراعظم  کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان

    سینٹ الیکشن : وزیراعظم کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان ‌ہے، دورے میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان ہے ، ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان تین مارچ کو ہونےوالے سینٹ الیکشن کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ایوانِ وزیر اعلی میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    دورہ لاہور کے دوران عمران خان کو والٹن ایئرپورٹ کی جگہ ایک میگا بزنس سنٹر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم اس میگا بزنس سنٹر کی تعمیر کی منظوری دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، جس میں اسمبلی اجلاس اور آئینی وقانونی امورسمیت سینیٹ الیکشن پرمشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنےکاواحدراستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالےجمہوریت پردھبہ ہیں۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورے کریں گے ، دورے میں عمرا ن خان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سمیت مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سےسہولت بازار،دیگراقدمات پربریفنگ دی جائے گی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئےصوبائی حکومت کے انتظامی اقدامات سےبھی آگاہ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ کابینہ ارکان،بیوروکریسی کےسینئر افسران سےبھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہونےوالے3اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اورپنجاب میں سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سہولت بازار میں 20 کلو کا آٹا 845 روپے ، 10 کلو آٹا کا تھیلا 420 روپے جبکہ چینی ابتدائی طور پر 85 روپے کلو ملےگی،فوری طور پر لاہور میں سہولت بازار بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 27 ہزار انسپکشن کرلی گئیں، صوبے میں 818 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 103 افراد کو خیبرپختونخوا میں گرفتار کیا گیا جبکہ 759 دکانوں کو سیل اور 793 دکانوں کو وارننگ جاری کی گئی۔

    ابتدائی طور پر لاہور میں 31 سہولت بازار اسی ہفتے بنائے جائیں گے ، پنجاب میں 196 سہولت بازار بنیں گے جبکہ اس مہینے میں 350 سہولت بازار پنجاب میں بنائے جائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کابینہ اراکین، ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم سے چیف سیکریٹری ودیگر 4سیکریٹریز الگ ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ اراکین سے بھی ملاقات ہوگی ، جس میں وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 2سالہ کارکردگی پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران خان ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کوجنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ سےمتعلق آگاہ کیاجائے گا۔

    خیال رہے پنجاب حکومت اپنی2 سالہ کارکردگی کل عوام کے سامنے پیش کرےگی، اس ضمن میں تقریب 2 ستمبر کو 90 شاہراہ قائداعظم پر ہوگی۔

    وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے، جہاں انھیں مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نےچیئرمین نیب کا استقبال کیا ڈی جی نیب سلیم شہزاد ہائی پروفائل کیسز سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا جبکہ شراب، محکمہ اوقاف زمین ،لیگی وحکومتی رہنماؤں کے کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیب بد عنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے، اور نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو بھی قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا ہے، جس میں کیس آفیسر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کی نگرانی کے تحت 2 انویسٹی گیشن افسران، ایک لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر اور فارنسک ماہر ایک ٹیم کے طور شفاف انکوائری کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

    لاہور : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکورہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی، جنرل (ر)راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ لاہورپہنچ گئے، جہاں انھوں نے کورہیڈکوارٹرمیں حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا اور امن کیلئےکوششوں،درپیش چیلنجزپربھی روشنی ڈالی۔

    ترجمان کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کومختلف پہلوؤں پرتجاویزدیں، جنرل (ر)جہانگیرکرامت،جنرل (ر)احسن سلیم ، جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محمود،جنرل (ر)راحیل شریف ملاقات میں شریک تھے۔

    مزید پڑھیں : کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

    یاد رہے عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع

    وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے ، دورے میں عمران خان گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کے دورے کا امکان ہے، دورے کے دوران عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے جبکہ راوی کنارے شہربسانےکےمنصوبے اور تھل کینال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور مون سون شجر کاری مہم کےتحت پودا بھی لگائیں گے جبکہ متعدد صوبائی وزرا بھی ملاقات کریں گے۔

    دورہ لاہور میں عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کےامورپرپنجاب کے اقدامات پربریف کیاجائے گا، وزیر صحت یاسمین راشد وزیراعظم کو صحت ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پربریف کریں گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائےآج شام لاہور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائےآج شام لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل کی بجائے آج شام لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، وزیر اعظم کل کی بجائےآج شام ہی لاہورپہنچیں گے، جہاں وہ کابینہ کےخصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں پنجاب کے بجٹ پربریفنگ دی جائے گی جبکہ  وزیراعظم کو کورونا کے انسداد کے لئے اقدامات اور اسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات پر  پربریف کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو  انسدادکوروناکےلئےایس اوپیزپر عمل  سے متعلق آگاہ کیاجائےگا اور  وزراکی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی جبکہ وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس میں اہم فیصلےبھی کئےجائیں گے۔

    یاد رہے لاہورمیں کورونا کے بڑھتے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  پیر سے2ہفتے کے لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے،لاک ڈاؤن میں ضروری میڈیسن، گروسری دکانیں کھلی رہیں گی۔

    اجلاس میں 2ہفتے کیلئےایس اوپیزمزیدسخت کرنےکیلئے وفاق کوسفارشات بھیجنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ  وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد لاہور کیلئے علیحدہ حکمت عملی پرعملدرآمدہوگا۔

    دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب میں نصف سے زائدکیسز لاہور میں ہیں، بازاروں،مارکیٹوں میں ایس اوپیزخلاف ورزیاں دیکھی جارہی ہیں اور ماسک،سماجی فاصلہ،دیگراحتیاطی تدابیراختیار نہ کرنے سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل پی ٹی آئی کے ناراض گروپ سے ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل پی ٹی آئی کے ناراض گروپ سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اتوار کو دورہ لاہور میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات خودسنیں گے، اس معاملے پر بڑا بریک تھرو ہونے امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو لاہورکا دورہ کریں گے، اس دوران تحریک انصاف کےناراض اراکین کےمعاملےپر بڑا بریک تھرو ہونے امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ناراض گروپ سےملاقات کریں گے اور ان کے مطالبات خودسنیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم پنجاب کےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پنجاب کی اتحادی سیاست پر بھی وزیر اعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات اور امن وامان پر اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ صوبائی وزراکی کارکردگی پربھی وزیراعلیٰ بریفنگ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

    یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشرگروپ،اتحادی بھی ساتھ ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے35 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی اور علاقے پرخرچ نہیں ہوسکیں گے، علاقےکی ترقی،عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کرکام کر رہے۔

    خیال رہے پنجاب میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اپنے مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےمعاملات کی براہ راست ذمے داری چیف سیکرٹری کوسونپی تھی۔