Tag: Visit LOC

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان   ایل اوسی پہنچ گئے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ایل اوسی پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے اور کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایل اوسی پہنچ گئے ، عامر خان نے لائن آف کنٹرول کیلئے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف آواز بنوں گا، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔

    باکسرعامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں بیٹھ کر سب صرف ٹی وی پر دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے اسکول نہیں جا سکتے،انسانیت سوز مظالم ڈھائےجا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل عامر خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کو چو تھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں جبکہ دواؤں کی قلت اورصحت کی سہولیات نہ ملنے سےصورتحال بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ۔

    گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے ، اب تک دس ہزار سے زائد کشمیری قابض فورسز کی جبری قید میں ہیں۔

    وادی میں جاری ظلم وستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلزاخباربند کر رکھے ہیں اور مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • مختلف ملکوں کےدفاعی اتاشیوں کا ایل او سی پرکلسڑبموں سےجانی و مالی نقصانات کا جائزہ

    مختلف ملکوں کےدفاعی اتاشیوں کا ایل او سی پرکلسڑبموں سےجانی و مالی نقصانات کا جائزہ

    اسلام آباد : چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین، فرانس، برطانیہ، روس اورجرمنی کےدفاعی اتاشیوں نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں سےجانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔

    لیپا ویلی، ڈھڈیال ، نو سیری، اٹھ مقام، شاہ کوٹ میں سیکڑوں کلسٹربم پڑے ہیں بھارتی شیلنگ سے اٹھ مقام کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال تباہ ہوگیا، کلسٹربموں سے انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرہ ہے، دفاعی اتاشیوں نے متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کیا۔

    بھارت نےلوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا تھا، جس سےدرجنوں افرادزخمی ہوئے جبکہ بھارت اپنی طرف سے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کو ایل اوسی نہیں جانے دیتا۔

    خیال رہے بھارت اب تک ایک ہزار آٹھ سو بیاسی بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، دوہزارپندرہ سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں آٹھ ہزار آٹھ سو تھہتر رہیں اور ان خلا ف ورزیوں سے چھہترافراد شہید اور تین سو اڑتالیس زخمی ہوئے۔

    مزیدپڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    یاد رہے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانےکےلئےکلسٹرٹوائےبم کا استعمال کررہا ہے ، کلسٹرٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت 2شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں بھارتی فوج کی جانب سے وادیٔ نیلم کی سول آبادی پر کلسٹر بم برسائے گئے تھے، فائر کیے گئے مزید کلسٹر بم نوسیری سے مل گئے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر گولہ باری کے دوران آبادی پر کلسٹر بم پھینکے، بھارتی فوج نے ممنوعہ کلسٹر بموں سے شہریوں کو نشانہ بنایا، ایک بچہ کھلونا سمجھ کر کلسٹر بم گھر لے گیا تھا۔

  • اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، خرم دستگیر

    اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، خرم دستگیر

    آزاد کشمیر : وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، 2017 میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کرکے مادر وطن کےدفاع کیلئے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ندیم رضا بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کو ایل او سی پر تعینات جی او سی نے تازہ ترین صورتحال اور بھارت اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر دفاع نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں ، شہریوں کی شہادت سے قوم کے حوصلے مزید مضبوط ہوئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    وزیر دفاع نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر آباد عام شہریوں و نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کا جواب خالصتاً پیشہ وارانہ رہا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ دفاع وطن کےلیےپوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 2017میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے ریکارڈٹوٹ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔