Tag: Visit pakistan

  • بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔

    اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

    اس سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    دورہ نیوزی لینڈ میں محمدیوسف، محمد مسرور اور ڈرائیکس سائمن کوچز تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بولنگ کوچ نہیں تھا۔

  • آئی ایم ایف کے وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا

    آئی ایم ایف کے وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی ماہرین نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا، ٹیم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اب رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف کے ماہرین گورننس پر سفارشات مرتب کرکے لائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے انتظامی امور میں شفافیت کے لیے ڈیٹا مرتب کیا، پاکستانی حکام نے وفد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور زیادہ سے زیادہ ملاقاتوں تک رسائی دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی تسلی کرانے کے لیے ہرممکن تعاون کیا گیا، آئی ایم ایف وفد کو عدالتی اصلاحات، مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

    اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو پراپرٹی رائٹس اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن پر بریفنگ دی گئی اور سول سرونٹ ایکٹ میں ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد گورننس اور کرپشن سے متعلق رپورٹ جولائی میں دے گا، پاکستان کے مالی اور انتظامی نظام میں بہتری کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

    مشن نے چیف جسٹس سمیت 19مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں، گورننس، بینکنگ سیکٹر، اینٹی کرپشن، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    قانون کی حکمرانی اور کاؤنٹر فنانسنگ ٹیرر ازم سےمتعلق نظام پر گفتگو کی گئی، وفد نے سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں مختلف سیکرٹریز سے ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ، اقتصادی امور، کامرس، نجکاری اور دوسرے محکمےشامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے گورننس اور احتساب کا عمل بہتر بنانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف وفد نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ پاکستان کےاینٹی منی لانڈرنگ کیلئے میکنزم پر بات چیت کی گئی، وفد نے ایف ایم یو کی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں، وفد کو مشکوک مالی ترسیلات اور رپورٹنگ و تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، آج وکلا سے بھی ملاقات کی۔

  • کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  کا خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

    دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا، خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر کو تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

  • ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔

     کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔

    Afridi

    ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے۔

  • یوکے ایوی ایشن تکنیکی ٹیم دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

    یوکے ایوی ایشن تکنیکی ٹیم دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

    اسلام آباد : برطانیہ کی ایوی ایشن ٹیم اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی، ٹیم نے پاکستان میں 12 روز گزارے۔

    اس حوالے سے ترجمان برٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پاکستانی حکام کو حفاظتی اقدامات سے بہترین پریکٹس سے متعلق معاونت کی۔

    یو کے اسٹیٹ سیفٹی پارٹنرشپ (ایس ایس پی) کی ٹیم نے12روز پاکستان میں گزارے، برطانوی ماہرین کی ٹیم نے سی اےاے اورانڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازوں، کاروبار، سفر اور رابطے کے لیے مددگار چینل ہے۔ دورہ کا مقصد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کیساتھ تعلقات استوار کرنا ہے

    پاکستانی ایئر کیریئرز حفاظتی خدشات کی وجہ سے برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ میں موجود ہیں۔ ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالنے کے لیے ریاستوں کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کی تعمیل کرنا ہوگی۔

    ترجمان برٹش ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ فضائی پابندیوں کے خاتمے کے لیے تکنیکی جائزہ اور مزید شواہد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

    ناظم الاموربرٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی ایئرلائن کمپنیوں کیلئے اہم ہے، یہ دورہ پاکستانی حکام کی مدد کرنے کے ہمارےعزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 9 سے 10 ستمبر تک پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

    اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری جنرل کا دورہ سیلاب متاثرین کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ ​​کے لیے 160ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی "فلیش اپیل” کی فعال طور پر حمایت کی۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ  7  اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ، امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرخارجہ شرمن 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔

    گذشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونے لگی

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونے لگی

    اسلام آباد : ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے لیے آج پاکستان پہنچے گا، سی اےاے نے ترکی کے طیارے کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونے لگی، ترکی کا وفد سرمایہ کاری کے حوالے سے آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔

    سول ایوی ایشن نے ترک طیارے کو اسلام آبادلینڈنگ کی اجازت دے دی اورطیارےسےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ترک طیارےکووزارت اوورسیزکی درخواست پراجازت دی گئی۔

    ترکی کا وفد دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔

    خیال رہے ترکی کا وفد وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں ، میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنےجارہےہیں، ترک سرمایہ کار پاکستان کےبنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر علی زیدی نے ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ترک جہازوں پر پاکستانی سی فیئرز کی تعیناتی کی پیشکش کی تھی۔

  • افغان طالبان کا وفد پاکستان  پہنچ گیا

    افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : افغان طالبان کا وفد پاکستان کا پہنچ گیا ، طالبان کے وفد کو وزیر جارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں دوحہ سے پاکستان پہنچ گیا ، وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔

    افغان طالبان کے وفد کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

    گزشتہ ماہ افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

    طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

    رواں ماہ 14 تاریخ کو افغانستان کی حکومت نے ملک میں مستقل قیام امن کے لیے اپنی قید میں موجود آخری 400 طالبان جنگ جوؤں کو بھی پُل چرخی جیل سے رہا کر دیا ہے۔ افغان حکومت کے اس عمل کے بعد طویل عرصے سے تعطل کے شکار بین الافغان امن مذاکرات کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹ دور ہونے کا امکان ہے۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے میں وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں کل بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

    وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    یاد رہے جولائی کے آخر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کو پاکستان آنا تھا تاہم وہ منسوخ ہوگیا تھا، وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر مجھے 26 اور 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا ، جو فلائٹس کے تکنیکی مسائل کی باعث ملتوی کیا۔

    خیال رہے وولکن بوزکرگزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں صدر منتخب ہوئے تھے۔