Tag: Visit pakistan

  • چکن گونیا کی وبا، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا

    چکن گونیا کی وبا، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا

    کراچی : چکن گونیا کا مرض سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چکن گونیا کی وبا کے پیش نظر عالمی ادارے صحت کی ٹیم دو مئی کو کراچی پہنچے گی، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے عالمی ادارے صحت سے چکن گونیا سے متعلق آگاہی اورمریضوں کےعلاج کیلئے مدد کی درخواست کی تھی۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ نے خط لکھا تھا کہ عالمی ادارہ صحت چکن گونیا کے خاتمے میں مدد اور اقدامات کرے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈائریکٹرہیلتھ کے خط کا مثبت جواب بھی موصول ہوا اور اب عالمی ادارئے صحت کا وفد کراچی کے چکن گونیا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ دو اور تین مئی کو کرے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد چکن گونیا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی، صوبائی وزیر صحت

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے اور وائرل بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین کی جاتی ہے ، مگر چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی ہے ۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دسمبر 2016 میں اس مرض کا انکشاف ملیر کے علاقے سعود آباد میں ہوا اور صرف سعود آباد کی حدود میں 63 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہوئے جبکہ کورنگی ، اورنگی اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے مریض سامنے آئے ۔

     

     

     

     

  • ملائشیا کے سابق وزیراعظم3اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ملائشیا کے سابق وزیراعظم3اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : ملائشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 3 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیراعظم تین اپریل کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، عبداللہ احمد بداوی تین اپریل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

    عبداللہ احمدبداوی ملائیشامیں حلال انڈسٹری ڈیوپلمنٹ کارپوریشن کے پیٹرن ان چیف ہیں۔

    ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے دورے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی

    خیبر پختونخواکے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے دورے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم چار اپریل کو پشاور بھی آئینگے، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات بھی کرینگے، عبداللہ احمدبداوی صوبائی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کرینگے۔

  • سعودی وزیر دفاع پاکستان کا دورہ کر کےوطن روانہ

    سعودی وزیر دفاع پاکستان کا دورہ کر کےوطن روانہ

    اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مختصر دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے مختصر دورے میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

    سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پالیسیوں میں ہم آہنگی اور بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید جاری رکھا جائے گا جبکہ پاک سعودی عرب تعلقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی دلچسبی کے اموار پر تبادلہ خیال ہوا۔


     مزید پڑھیں :  سعودی وزیردفاع کی پاکستان آمد، وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات


    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچایا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے بعد ایشیا کے دو اہم ملکوں چین اور جاپان کے دورے پر جائیں گے، چین میں شاہی مہمان گروپ 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


     مزید پڑھیں : سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے


    واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف 30 سے زائد اسلامی ممالک پر مشتمل ایک فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

  • بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، انکے ہمراہ مرکزی داخلہ سکریٹر ی راجیو مہرشی اور وزارت داخلہ کے کئی دیگر افسران بھی ہوں گے۔

    سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی۔

    دورے میں بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت سارک ممالک کے دیگر وزرائے داخلہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پٹھان کوٹ پر دہشت حملہ کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں ، جب مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہد برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہوگا ، راج ناتھ سنگھ

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دو دن کا دورہ کیا، دورے کے دوران بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیرپر اپنی پالیسی اور سوچ کو بدلنا ہوگا ، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، اس کشمیر میں تشدد کو فروغ نہیں دینا چاہئے، وزیر اعظم نریندر مودی وادی کے حالات سے بہت پریشان ہیں، کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ،پڑوسی ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے، اسے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانا نہیں چاہئے، پاکستان کشمیری نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے پر اکسا رہا ہے ،ہمیں اسے روکنا ہے۔

  • وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

    وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے چونتیس ملکی اتحاد سے تعاون کی یقین دہانی کرادی، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں، سرتاج عزیز نے کہا کہ چونتیس ملکی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ رضاکارانہ ہے۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم نوازشریف کو اسلامی اتحاد کی تفصیلات بتائیں، وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں انتہا پسندی کے خلاف علاقائی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں علاقائی امور سمیت سیاسی عسکری اور اقتصادی تعلقات پر بات ہوئی۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا، اعلامیے میں بتایا گیا کہ عادل الجبیر نے وزیراعظم کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر آگاہ کیا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سیاسی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُترے تو انہیں سرتاج عزیز نے خوش آمدید کہا، سعودی وزیر خارجہ ایئرپورٹ سے جی ایچ کیو پہنچے، جہاں اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مُلاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عادل الجبیر نےعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف اوردہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا, جی ایچ کیو کے بعد سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم سے مُلاقات کیلئے پہنچے، چالیس منٹ کی بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور اور چونتیس مُلکی اتحاد پر بات ہوئی۔

  • باکسرعامرخان چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    باکسرعامرخان چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستانی نژادعالمی شہرت یافتہ باکسرعامرخان چارروزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ پاکستانی نوجوان باکسزرکے لیے پروگرام کا اعلان کریں گے۔

    عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان کی پاکستان میں انٹری کی خبروں سے صحافی ان کے ساتھ سیلفی لینےکو بے تاب دکھائی دیئے، عامر خان لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو صحافیوں میں گھل مل گئے اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

      عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان باکسنگ کے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، وہ لاہور میں زیرِ تعمیر باکسنگ اکیڈمی کا جائزہ لینے آئے ہیں،  انھوں نےکہا کہ وہ مےویدر ان سے فائٹ کے لئے تیار ہیں لیکن امریکی باکسر ان سے لڑنے سے کتراتا ہے۔

      عامرخان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان محنت کریں تو اچھے فائٹر بن سکتے ہیں۔

  • امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی چھ روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق امام کعبہ کو دورے کی دعوت حکومت پاکستان نے دی ہے، امام کعبہ اپنے دورے میں فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبۂ جمعہ دیں گے اور نماز پڑھائیں گے۔

    اس کے علاوہ وہ اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔

    امام کعبہ اپنےدورہ کے دوران سعودی حکومت اور پاکستانی عوام کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔

    امام کعبہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرِمذہبی امور سردار یوسف، مختلف وزراء اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

    امام کعبہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    ملک کی سیاسی قیادت نے چین کےصدرشی چن پنگ سے ملاقاتیں کیں،جن میں سابق صدر آصف زرداری ،عمران خان ، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی،فاروق ستار،شاہ محمودقریشی ، شیری رحمان ، رحمان ملک ،لیاقت بلوچ اور دیگر شامل ہیں ۔

     سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سے قبل چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

  • چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    اسلام آباد: چینی صدر نے پاکستان کی عسکری قیادت کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے قیام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔

  • چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد: سیکیورٹی کی وجہ سے گزشتہ سال منسوخ کئے گئے چینی صدر کے دورے کو کومیاب بنانے کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

    پاکستان میں نو سال بعد چینی صدر کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چینی صدر اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو سونپی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس بھی فوج کی معاونت کرے گی۔

    سیکورٹی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ صبح ساڑھے دس سے ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گا، جسکی مناسبت سے پی آئی اے نے تمام پروازوں کوری شیڈول کردیا۔

    وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ چینی صدر کے دوروزہ دورے کے دوران لاہور سے اسلام آباد آنے والا ٹریفک پی ڈبلیو ڈی سے بحریہ ٹاؤن موڑا جائے گا۔

    چینی صدرکےدورےمیں چار سو سولہ ٹریفک پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے، مری سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل پر روک دیا جائے گا، پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو دو دن تک اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    چینی صدر کے دورے میں اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔