Tag: Visit Saudi Arabia

  • سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی

    سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی

    سعودی عرب نے سیاحوں کو ایک اہم سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت انھیں تمام معلومات اب آسانی سے دستیاب ہو سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لیے ’’روح السعودیہ‘‘ (وزٹ سعودی عرب) کے عنوان سے ایک پورٹل بنائی ہے، جس پر سیاحتی مقامات اور سروسز سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔

    سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنے من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹور آپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

    پورٹل پر ریاست کے مختلف تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ سیاح اس پورٹل پر مملکت کے اندر موسم کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان ہے ، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورےکاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

    سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ، اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے،ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کادورہ کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی ہے، گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں۔

    سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں ، سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • ‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کل سعودی عرب جائیں گے’

    ‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل سعودی عرب جائیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہماراآزمودہ اوردل کےقریب دوست ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل بابر افتخار کل سعودی عرب جائیں گے، دورے سے تعلقات میں رہی سہی کمی بھی دور ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17تاریخ سے مزید 10ٹرینیں چلیں گی موہنجوداڑو ایکسپریس کراچی تک جائے گی۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے ، ایم ایل ون کی افتتاح پر پوری امید ہے چین سے بڑی شخصیت مدعو ہونگی،ایم ایل ون کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں متوقع کمی کی خبربہت بڑی ہے، پاکستان کی معیشت بہترسمت میں جارہی ہے، لوگوں کی رائےکےبرعکس عمران خان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکیا، کوروناکےخلاف عمران خان کی پالیسی کامیاب رہی۔

    پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہماراآزمودہ اوردل کےقریب دوست ہے، سعودی عرب سےغلط فہمیاں دورہوچکی ہیں‌، کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل بابر افتخار سعودی عرب جائیں گے، دونوں کےدورےسےتعلقات میں رہی سہی کمی بھی دورہوجائے گی۔

    شریف خاندان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا مریم نوازخودنااہل ہوگئیں ،دیکھتی ہیں شہبازشریف کیوں اہل پھر رہا ہے، نیب والے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور نہیں کریں گے، پتھراؤخود پر الزامات کا رخ موڑنے کے لیے تھا، شہبازشریف کو بھی مریم نواز کہیں پہنچانا چاہتی ہیں، حمزہ شہبازکا کیس بہت سنجیدہ ہے ، پیشی پر ایسے جاتے ہیں ، جیسےدوارکا فتح کرنے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہےہیں کہ مولاناکواستعمال کرلیں گے، مولاناکی غلط فہمی ہےکہ وہ بچوں کوورغلالیں گے، ان کابس ایک ہی مطالبہ ہےکہ ان کی جان کیسزسے چھڑائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 20 کیسز ہیں، اگر20 میں سے 10بری بھی ہوجائیں تو فیصلہ ہوجائے گا، اسمبلی سے استعفےکی بات ان کی بڑی بھول ہے، ان کی ساری اہمیت اسمبلی کی وجہ سے ہے ، میڈیا بھی اسی لیے دکھاتا ہے، عمران خان کے ہاتھوں اپوزیشن زچ ہوگی۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پہلےان کا بیانیہ ڈیپ فریزر میں لگا تھا، ان کی ساری کوشش کیسزسےجان چھڑانے کی ہے، ان کے لیے لوگ نہیں نکلیں گے، جتنے لوگ تھے ان میں آدھے باہر کے تھے، ان کے 65لوگ باہرہوتے ہیں، سینیٹ میں جاتے ہیں تو40رہ جاتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پاک فوج اورعمران خان کی حکومت ایک لائن لینتھ میں ہیں، جہاں ضرورت پڑتی ہےایک دوسرےکےلیےکام آتےاورمشورہ دیتے ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب کی نیب پیشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان بزدارکےساتھ کھڑاہے،عثمان بزدارکھڑاہے، ابھی عثمان بزدارکےخلاف الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز میں اتنا بڑا کام ہوگا کہ اپوزیشن کو سانپ سونگھ جائے گا،عدالتوں کا کام کرنا جمہوریت کاحسن ہے، ٹارزن دونوں طرف جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کادورہ کریں گے، دورے میں حالیہ صورتحال اور تنازع کشمیر پر گفتگوکی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کادورہ کریں گے،دونوں ممالک میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دورے میں تنازع کشمیر پر بھی گفتگوکی جائے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےغیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں، یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور” بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی "تھا۔

    یاد رہے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ’باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    خیال رہے دونوں ممالک روایتی طور پر قریب ہیں اور سعودی عرب نے 2018 میں پاکستان کو 3 بلین ڈالر کا قرض اور 3.2 بلین ڈالر کا تیل قرض کی سہولت دی تاکہ ادائیگیوں کے بحران کے توازن میں مدد مل سکے۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

    جدہ : اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی مجلس شوریٰ چیئرمین کی دعوت پرجدہ پہنچ گئے، پاکستانی وفد خادم الحرامین الشریفین سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اُن کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے، اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر اسد قیصر کا سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ عبداللہ نے پرتپاک استقبال کیا، دورہ سعودی عرب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے، اس موقع پر مجلس شوریٰ اور پاکستانی پارلیمنٹ میں مختلف یاد داشتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ دورہ کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    پارلیمانی وفد سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت، تجارتی برادری اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم عمران خان کوسعودی شاہ محل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا، وزیراعظم اور ان کے وفد کےاعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ  خصوصی طور پر کھولا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، وزیراعظم نے وہاں نوافل ادا کیے انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی۔

    اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی، اس موقع پر شاہی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈا ٓف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزير توناائی خالدالفالح، صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ، ایڈوائزر سعودی کابینہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں بتایا کہ5لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو مدعو کریں گے، بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے ننگے پیر مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھا،روضہ رسول پرحاضری دی اورریاض الجنتہ میں دعائیں مانگیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    جدہ : وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے روانہ ہوگئے، سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے  روانہ ہوگئے، جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی وزیر اطلاعات مشعال بن مجید اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا، عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاس ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔