Tag: visit Skardu

  • وزیراعظم  آج  اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے

    وزیراعظم آج اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے

    اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے جبکہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 164 کلومیٹرجگلوٹ اسکردو روڈ کا بھی افتتاح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر اسکردو پہنچیں گے ، جہاں وہ میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جس میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

    گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال نےجلسہ گاہ میں انتظامات کاجائزہ لیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی اسکردو پہنچ رہے ہیں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 164 کلومیٹرجگلوٹ اسکردوروڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم کو سی پیک اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔

    دورے میں وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسکردو جائیں گے ، جہاں وہ میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں گلگت بلتستان اورشعبہ سیاحت سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسکردو کا دورہ کریں گے، وہ 12بجے تک اسکردو پہنچیں گے، جہاں گورنر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عمران خان کا استقبال کریں گے۔

    وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی اسکردومیں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی اسکردو جائیں گے۔

    وزیراعظم میونسپل گراؤنڈمیں جلسےسےخطاب کریں گے، خطاب کے لئے اسکردو میں پنڈال سج گیا ، خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان سے متعلق اہم اعلانات کریں گے اور کشمیر کے بارے میں بھی اہم گفتگو کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاک چائنہ اقتصادی راہداری پربھی بات کریں گے جبکہ سیاحت کےشعبےکی ترقی سے متعلق بھی اہم اعلانات متوقع ہے۔

    خیال رہے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اسکردو کا رخ کرنا شروع کر دیا ہےا ور دنیا کے بلند ترین ائیرپورٹ  سیاحوں کا رش بڑھ گیا، رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد سیاحوں نے اسکردو کا رخ کیا،  اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے بعد واضح تیزی آئی۔