Tag: visit to Azad Kashmir

  • آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    اسلام آباد : آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، وہ 17جولائی کو آزادکشمیر روانہ ہوں گی، جہاں وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم مزید تیز کرنےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں اور ان کے دورہ آزادکشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو17جولائی کوآزادکشمیر روانہ ہوں گی اور آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، اس دوران آصفہ بھٹوآزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو17جولائی کو کوہالہ پل ریلی کی قیادت کریں گی، ریلی کوہالہ سے امبور جائے گی، آصفہ بھٹوامبورکےمقام پر ریلی اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیرکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ، نائب سربراہ الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزادکشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آزادکشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیرکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ، اس سلسلے میں نائب سربراہ الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزادکشمیر تنویر الیاس کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم کے دورہ آزادکشمیر، الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران سردار تنویر الیاس نے الیکشن مہم کے بارے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر کےلوگ عمران خان کےخیرمقدم کیلئے بیتاب ہیں، تنویر الیاس

    تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کےساتھ تحریک انصاف مضبوط ہو رہی ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھاری مینڈیٹ سےاقتدارمیں آئےگی، وزیراعظم کا آزادکشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔

    سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے، آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کر دیں گے، یکجان ہو کر کپتان کے نظریے پر الیکشن مہم چلائی جائے۔

    خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔

    انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12لاکھ 97ہزار 747 ہے۔