Tag: Visit to pakistan

  • ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کل پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

    ایرانی وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ اراکین، اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا، دورے کے دوران صدر رئیسی صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، اور صوبائی قیادت سے ملیں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، رابطے، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔

    دونوں ممالک علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بھی بات کریں گے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دو طرفہ تعلقات استوار ہیں، یہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

  • سعودی وزیر حج کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

    سعودی وزیر حج کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر توفگ الرابی اپنے وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ایئرپورٹ پر نگران وزیر مذہبی امورانیق احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود ،سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، حج سے متعلق معاملات اور پاکستانی عازمین کو سہولیات پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں مذہبی ٹورر ازم کے فروغ پر بھی بات تبادلہ خیال ہوگا، سعودی وزیر کے ہمراہ وفد میں ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا

    نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا

    کینبرا : نیوزی لینڈ کے بعدآسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا، ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جلدبازی میں دورہ پاکستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد آسٹریلیا نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیاپاکستان میں صورتحال کاجائزہ لے رہاہے، ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق جلدبازی میں دورہ پاکستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بہت اہم ہوگا۔

    خیال رہے آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ، آسٹریلیا کو فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کھیلنا ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے، مذکورہ ٹیم کا18 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، تینوں ون ڈے راولپنڈی اور پانچوں ٹی 20میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل 3میچ 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق آخری دو ٹی 20انٹرنیشنل میچز یکم اور 3اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔

  • لاہورمیں ملنے والی محبت کو فراموش  نہیں کرسکتا، چین کے نائب صدر

    لاہورمیں ملنے والی محبت کو فراموش نہیں کرسکتا، چین کے نائب صدر

    لاہور : چین کے نائب صدر وانگ چی شن3روزہ دورہ پاکستان کےبعد واپس روانہ ہوگئے، چینی نائب صدر نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کو فراموش  نہیں کر سکتا، عثمان بزدار کا کہنا تھاپاکستان اورچین کی دوستی کالازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لاہورمیں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے، چین کےنائب صدرکادورہ پاکستان دوستی کو مزید مستحکم کرےگا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہےہیں، عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بھائیوں میں پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

    چینی نائب صدروانگ چی شن نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کوفراموش نہیں کرسکتا، شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چین ترقی وخوشحالی کےسفرمیں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، باہمی تعاون کی نئی جہتوں پرکام کرکے دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

    مزید پڑھیں : غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    روانگی سے قبل چینی نائب صدر نے پنجاب میں بادشاہی مسجد کے میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں موجود نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، چینی قونصل جنرل بھی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔

    گذشتہ روز چینی نائب صدر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی اور صنعت،زراعت، سیاحت ودیگرشعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

    عثمان بزداراور چینی نائب صدر نے پنجاب،چین کےشہروں کے مابین اشتراک کار کوفروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا دو ملکوں کے نہیں، دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی ہے، چین نےسترکروڑلوگوں کوبیس برس میں غربت سےنکالا، غربت کےخاتمےکےلئےچین کےماڈل کو پنجاب میں نافذکریں گے۔

  • چینی تاجر اور سرمایہ کار26 اور 27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی تاجر اور سرمایہ کار26 اور 27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    کراچی : چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد26 اور27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کے دوران چینی کاروباری وفد کے ارکان پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مقامی بزنس کمیونٹی کو چینی خریداروں کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شامل کرنے سے تجارت بڑھانے کے لئے یہ پہلا قدم ثابت ہوگا۔

    اس دورے کے دوران چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مقامی برآمد کنندگان کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، جس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی وسیع تر مارکیٹ تک رسائی کا اہم موقع میسر آئے گا ۔

    حکام کے مطابق انجینئرنگ، ٹیکسٹائل، زراعت اور کیمیائی شعبوں میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں باہمی تجارت کو فروغ مل سکے گا۔

  • امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبرکو پاکستان آئیں گے

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبرکو پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : امریکی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کاباضابطہ اعلان کردیا گیا، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن چوبیس اکتوبرکوپاکستان پہنچیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن پاکستان کاایک روزہ دورہ کرینگے،ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم خاقان عباسی، وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقاتیں کرینگے۔

    امریکی وزیرخارجہ کوخواجہ آصف نے چودہ اگست اورچار اکتوبر کو دورہ کی دعوت دی تھی، دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکی تعلقات سمیت افغانستان میں قیام امن اور خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں استحکام دیکھنا چاہتےہیں، امریکی وزیرخارجہ

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، امریکی خارجہ کا پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا گیاہے۔


    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔