Tag: visit UAE

  • وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے جہاں وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوگا، اس دورے میں یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔

    وزیر اعظم اپنے اس دورے میں تجارت، سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیر اعظم کی دیگر اماراتی، کاروباری شخصیات اور اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا، وزیر اعظم کا دورہ کثیرالجہتی دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

  • ‘پاکستان آج فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے’

    ‘پاکستان آج فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

    خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

  • وزیراعظم عمران خان کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے کوششیں جاری ہے،وزیراعظم عمران خان نے کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجودہیں ، جہاں شاہ محمود قریشی اور یو اے ای حکام کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطے ہورہے ہیں۔

    واضح رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا، اب تک عمران خان سعودی عرب اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے 5 روزہ دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔