Tag: visit UK

  • لندن:اسرائیلی وزیراعظم کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ

    لندن:اسرائیلی وزیراعظم کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ

    لندن : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں جبکہ مظاہرین نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر بنجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے تو انکے خلاف برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور مقامی افراد نے مظاہرہ کیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ پر فضائی حملوں اور معصوم فلسطینیوں کےقتل عام کے باعث جنگی جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم کے دورے سے قبل ایک لاکھ سے زائد افراد نے یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کر کے عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین روانہ ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چین کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے آرمی چیف ایک ہفتہ قبل ہی اپنے سات روزہ دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے واپس آئے ہیں، دورہ برطانیہ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سےملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کیخلاف تعاون اور انٹیلیجنس معلومات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لندن میں وزیراعظم ڈیوڈکیمرون دیگرحکام سے ملاقات ہوئی  جس میں دہشتگردی کےخلاف دونوں ملکوں کے تعاون اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پربات چیت ہوئی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں میں کلعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی اور دہشتگردوں کی بیرون ملک فنڈنگ روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آرمی چیف اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سرکیم ڈیروج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے آگاہ کیا۔

     ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق برطانیہ کی عسکری قیادت کو آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے آگاہ کریں گے، آرمی چیف کچھ عرصہ پہلے امریکا کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف نے دورۂ امریکہ میں بھی امریکی افواج اور انتظامیہ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں تھیں، جن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب، دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے علاوہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر بھارت کے ساتھ فائر بندی کے معاہدے کی مخالفت کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔