Tag: visit USA

  • جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز

    جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز

    بوسٹن: جاپان کے وزیرِاعظم شنزوآبے نے اتوارسےامریکہ کےسرکاری دورے کا آغازکر دیا ہے، پہلے مرحلے پر بوسٹن پہنچ گئے۔

    بوسٹن ائیرپورٹ پہنچنے پر جاپانی وزیرِاعظم شنزوآبے کا پرتپاک استقبال کیا گیا، شنزوآبے اپنے آٹھ روزہ دورے میں بوسٹن، واشنگٹن، سان فرانسسکو اورلاس اینجلس بھی جائیں گے۔

    واشنگٹن میں جاپانی وزیرِاعظم شنزوآبے امریکی صدر باراک اوباما سے پہلی سربراہ ملاقات کریں گے، وہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

    شنزوآبے ان دونوں ایوانوں سے خطاب کرنے والے پہلے برسرِاقتدار جاپانی وزیراعظم ہوں گے، صدر اوباما سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، جاپان میں امریکہ بحری اڈے کی منتقلی سمیت چین کے تجویز کردہ ایشین انفرااسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک سے متعلق بھی بات کریں گے۔

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکا روانہ

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکا روانہ

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر دورہ امریکہ کے دوران اپنے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے پاک امریکا دفاعی تعاون، انٹیلیجنس شیئرنگ سے متعلق امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر اعلی امریکی حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے خفیہ اداروں کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں افغانستان سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب جون میں شروع کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں آپریشن خیبر ون شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2014 میں آرمی چیف نے بھی امریکہ کا دورہ کیا تھا، جس میں اعلی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات زیر بحث آئے تھے۔