Tag: visit-uzbekistan

  • بلاول بھٹو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    بلاول بھٹو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ہفتے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ 25 جنوری کو تاشقند، ازبکستان روانہ ہوں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس ’’منسلکی کے استحکام کے سال‘‘کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔

    اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے، مذکورہ اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔

    سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملیں گے، وزیرخارجہ کی دورہ تاشقند میں افغانستان سےمتعلق کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔

    افغانستان پرتاشقند سمٹ میں 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے، دورہ تاشقند میں بلاول بھٹو ازبک قائمقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

    وزیر خارجہ کی ازبک صدر شوکت میرزوزئیو سے بھی ملاقات متوقع ہے، تعاون کے فروغ، پاک ازبکستان تعلقات سمیت افغان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان  ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران تجارت ، معاشی تعاون پر مبنی معاہدے اورمفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل سے تاشقند کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،علاقائی ،بین الاقوامی امورپر بات چیت ہوگی۔

    تاشقند میں تجارت ،معاشی تعاون پر مبنی معاہدے ،مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان سے ازبک وزیر مواصلات میخاموف الخم کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں انھوں نے اپنے صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی تھی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے ازبکستان کے ساتھ مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات پر زور دیا، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا جب کہ وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔