Tag: Visit Visa

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی شرط عائد

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی شرط عائد

    اسلام آباد : ایف آئی اے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے وزٹ ویزا کے حامل مسافروں پر ایک نئی شرط لاگو کی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا ریٹرن ٹکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کرنے کیلئے مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں۔

    ان مراسلوں میں وزٹ ویزا پر بنکاک، ملایشیا اور دبئی جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات دی گئی ہیں جن پر خصوصی طور پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ایئر لائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آر نمبر بھی ایک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمت سمیت دوسرے ممالک میں سلپ ہونے کیلئے ایئرلائن کا دو طرفہ ٹکٹ نہیں خریدا نہیں جاتا۔ ڈی پورٹ ہونے پر ایسے مسافروں سے اخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہوتی ہیں۔

  • ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے اہم معلومات

    ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے اہم معلومات

    پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد ترکیہ کی جانب سفر کرتی ہے، جن میں طلباء و طالبات تاجر اور سیاح شامل ہیں۔

    وہاں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات اور تفریح کے منفرد ذرائع دنیا بھر سے سیاحوں کو تیزی سے ترکی کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

    پاکستان سے ترکیہ جانے والے خواہشمند افراد اس مضمون سے ترکیہ کے سفر میں پیش آنے والی ضروریات اور اہم معلومات سے متعلق استفادہ لے سکتے ہیں۔

    وزٹ ویزا

    پاکستان میں اناطولیہ ویزا ایپلی کیشن سینٹرز ترکی کے وزٹ ویزا کیلیے درخواستیں قبول کرتے ہیں۔ ترکی کے وزٹ ویزا کی درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، ایئر ٹکٹ کی تفصیلات، تصویر، فنگر پرنٹس،ہوٹل ریزرویشن اور دیگر تفصیلات بھی جمع کرنا ضروری ہیں۔

    فیس کی وصولی 

    اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر عام درخواست کے لیے 65 امریکی ڈالر اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 امریکی ڈالر کی سروس فیس وصول کرتا ہے۔

    پاکستان سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ایکسچینج ریٹ کے مطابق ویزا فیس پاکستانی کرنسی میں ادا کرنا ہوگی۔

    ملٹی پَل اور سنگل انٹری فیس کتنی ہے؟

    مذکورہ ویزا فیس ناقابل واپسی ہے، ترکی میں ایک داخلے کے لیے سفارت خانے کی فیس امریکی ڈالر 60 اور متعدد داخلوں کے لیے امریکی ڈالر 190 ہے۔ 19 اپریل کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ایک امریکی ڈالر 280 پاکستانی روپے کے برابر ہے، اس لیے سنگل انٹری ویزا فیس 16 ہزار 800 روپے اور ملٹی پل انٹری فیس 53 ہزار 200 روپے ہے۔

    ہیلتھ انشورنس

    اس کے علاوہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ صرف اناطولیہ ویزا درخواست مراکز سے دستیاب سفری ہیلتھ انشورنس قبول کی جائے گی، ٹریول ہیلتھ انشورنس کی میعاد بھی اس تاریخ سے شروع ہوگی جس تاریخ کو ویزا کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

    ترکی کا دورہ کرنے کے خواہشمند افراد کو ترکی کے سفارت خانے یا قونصل خانے کی ہدایات کے مطابق 3، 6 یا 12 ماہ کی بنیاد پر ترکی آنے والی ٹریول ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کرنی چاہیے۔

    تین ماہ کا سفری ہیلتھ انشورنس امریکی ڈالر55، 6 ماہ کا سفری ہیلتھ انشورنس امریکی ڈالر75 اور ایک سال کا سفری ہیلتھ انشورنس امریکی ڈالر95 ہوگا۔

  • سعودی عرب: وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلہ بند

    سعودی عرب: وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلہ بند

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے باعث 23 مئی سے 21 جون تک وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی، مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر موجود افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔

    سعودی عرب: حجاج آب زم زم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    حکام کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر موجود افراد حج کے ایام کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنے سے گریز کریں تا کہ سعودی عرب کے اصول و ضوابط کے تحت سزا سے بچ سکیں۔

  • ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

    ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

    ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، اس مقصد کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی اور اسے حاصل کرنے سے متعلق کون سی دستاویزات قابل قبول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ملائیشیا میں داخلے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، ویزہ ایک آن لائن عمل کے ذریعے باآسانی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کا ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک ہے۔

    ملائیشیا کے ویزا کے لیے آن لائن درخواست کہاں دی جائے؟

    پاکستانی درخواست دہندگان ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ یہاں، آپ کو "I am New Apply” بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر، پتہ وغیرہ جیسی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔

    پاکستان سے ملائیشیا ای ویزا درخواستوں پر آن لائن کارروائی کی جاتی ہے اور عام طور پر ایک سے تین کاروباری ایام میں واپس کردی جاتی ہے۔

    ای ویزا جاری ہونے کے بعد ملائیشیا جانے والے پاکستانی مسافر ان چھ ماہ کے اندر کسی بھی وقت ملک کے اندر 30 دن گزار سکتے ہیں۔

    پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات یہ ہیں۔

    ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ
    پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحہ کی ڈیجیٹل کاپی
    درخواست گزار کی ایک حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
    رہائش کا ثبوت
    آنے جانے کا ٹکٹ
    ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

    پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس سے مراد ملائیشیا کی حکومت کو قابل ادائیگی ویزا فیس ہے، جو ’مائی ویزا‘ کے ذریعہ فیس (پاسپورٹ اور ویزا) آرڈر 1967 کی تجویز کردہ شرح پر قبول اور جمع کی جائے گی۔

    سیاحوں کے لیے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ 58.02 روپے کے برابر ہے لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی فیس 1,160 روپے ہے۔

    درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے۔ درخواست دہندگان ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کرسکتے ہیں۔

  • عرب امارات کا وزٹ ویزا اور اس میں توسیع، حکام کا اہم اعلان

    عرب امارات کا وزٹ ویزا اور اس میں توسیع، حکام کا اہم اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب اماراتی حکام نے وزٹ ویزے میں 90 دن تک آن لائن توسیع کروانے کا مژدہ سنایا ہے، ویزا کے حوالے سے دیگر قوانین میں بھی ترمیم کی جارہی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے رشتہ داروں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کے حوالے سے ترمیم جاری کی ہے۔

    نئی ترمیم کے تحت رشتہ دار یا دوست کے وزٹ ویزے میں 90 دن تک توسیع ہو سکتی ہے، یہ ویزا ملٹی پل یا سنگل انٹری کے لیے ہو۔

    وزٹ ویزے میں 30، 60 یا 90 دن تک کی توسیع وفاقی ادارے کے ماتحت اسمارٹ چینل کے ذریعے افراد اکاؤنٹ سے ہو سکتی ہے۔

    وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ 90 روزہ ویزا ہولڈرز کے ویزے میں ایک بار 30 دن کی توسیع کی اجازت دی گئی ہے، اگر اقامے کی میعاد 6 ماہ سے زیادہ کی ہو تو ایسی صورت میں اقامے کی تجدید کی درخواست نہیں دی جا سکتی۔

    نئی ترمیم کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کے اکاؤنٹ میں اماراتی آئی ڈی کے بغیر ویزا ڈیٹا کی منسوخی یا ترمیم کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارے نے 15 سہولتیں فراہم کی ہیں، ادارہ نئے حالات میں سامنے آنے والی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترامیم کر رہا ہے۔

  • فائنل ایگزٹ سے قبل لگوائے گئے وزٹ ویزے پر اہلیہ سفر کر سکتی ہیں؟

    فائنل ایگزٹ سے قبل لگوائے گئے وزٹ ویزے پر اہلیہ سفر کر سکتی ہیں؟

    جوازات کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا فائنل ایگزٹ سے قبل لگوائے گے وزٹ ویزے پر اہلیہ سفر کر سکتی ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا کہ وہ سعودی عرب میں اقامہ پر مقیم تھے، اس دوران انھوں نے اپنی اہلیہ کے لیے وزٹ ویزا جاری کرایا، جو مئی 2023 تک ہے، تاہم اہلیہ کے مملکت آنے سے قبل ہی وہ یہاں سے فائنل ایگزٹ پر واپس چلے گئے، اور پھر اس کے فوراً بعد کمرشل وزٹ پر دوبارہ آ گئے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اہلیہ کے پاس غیر استعمال شدہ وزٹ ویزا ہے، کیا وہ مملکت آ سکتی ہیں۔

    سوال کے جواب میں جوازات نے کہا کہ امیگریشن قوانین کے مطابق مملکت میں داخل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ کارآمد ویزا ہو، ایکسپائر ویزا ہونے کی صورت میں مملکت میں داخل نہیں ہوا جا سکتا۔

    جوازات نے کہا کہ وزٹ ویزا جاری ہونے کے بعد اسے استعمال کیا جا سکتا ہے، اگرچہ ویزا جاری کرانے والا مملکت میں ہو یا نہیں، بنیادی شرط ویزے کا ایکسپائر نہ ہونا ہے۔

    رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    واضح رہے کہ مملکت میں فیملی وزٹ ویزے دو طرح کے جاری کیے جاتے ہیں، ایک ویزا سنگل انٹری ہوتا ہے، جس کی انتہائی مدت 180 دن ہوتی ہے۔

    دوسری قسم کے ویزے کو ملٹی پل انٹری ویزا کہا جاتا ہے، اس کی مدت ایک برس ہوتی ہے، اس ویزے پر آنے والے 180 دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ اسی ویزے پر مملکت آ کر مزید 6 ماہ قیام کر سکتے ہیں۔

  • عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کے لیے ایک اور سہولت

    عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کے لیے ایک اور سہولت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سیاحتی اور وزٹ ویزوں کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کی ہے۔

    وفاقی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسمارٹ ایپ اور ادارے کی ویب سائٹ کے ذریعے وزٹ، سیاحت یا کسی اور قسم کے ویزے میں توسیع کروائی جا سکتی ہے اور یہ کارروائی 48 گھنٹے میں مکمل ہوتی ہے۔

    وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کی کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 کام ہیں۔

    اسمارٹ سروس سسٹم میں پرسنل اکاؤنٹ کھولا جائے، پھر ویزے میں توسیع کی درخواست اور سروس کے لیے مطلوبہ کاغذات منسلک کیے جائیں۔

    فیس کی ادائیگی اور مالی ضمانت جمع کی جائے، یہ کارروائی کر کے درخواست جمع کروائی جائے، چھان بین کے بعد امیدوار کو توسیع اور ویزے کے پرنٹ کی منظوری کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔

    ویزے میں توسیع کی کارروائی منظورشدہ پرنٹ ایجنسیوں کے توسط سے بھی کروائی جا سکتی ہے۔

    وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کی مدت کا دار و مدار ویزے کی نوعیت اور توسیع کی درخواست کی تعداد پر ہے، توسیع 30 سے 90 دن کی ہوگی۔

    وزیٹر کے قیام کی مدت امارات آمد کے بعد سے شمار ہوگی، ایک سال سے زیادہ کسی بھی صورت میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ نئے ویزا سسٹم میں 8 قسم کے وزٹ ویزے شامل کیے گئے ہیں۔

  • نوازشریف یورپ کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

    نوازشریف یورپ کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

    لندن: نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کے بعد ان کی یورپ روانگی کی اصل وجہ سامنے آگئی، نواز شریف برطانیہ میں اپنے قیام کو قانونی جواز دینے کیلئے یورپ روانہ ہوئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر برطانیہ میں وزٹ ویزے پر6ماہ سے زیادہ مستقل قیام کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے برطانیہ میں مزید قیام کی توسیع ملتی رہی۔

    بعد ازاں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہوم آفس نے نوازشریف کے قیام میں مزید توسیع درخواست مسترد کردی تھی۔ نوازشریف ہوم آفس کے فیصلے کےخلاف اپیل لے کر عدالت بھی گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہوم آفس کے فیصلے کےخلاف اپیل واپس لے لی ہے، یورپ سے واپسی کے بعد نوازشریف 6ماہ تک برطانیہ میں مزید قیام کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی نوازشریف یورپ روانہ

    واضح رہے کہ  نوازشریف اور مریم نواز اپنے دیگر اہل خانہ کے ساتھ آج صبح لندن سے یورپ روانہ ہوگئے، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔

    موجودہ حکومت نےکچھ دن قبل ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا، نواز شریف کو جاری کیا جانے والا یہ سفارتی پاسپورٹ ہے جس کی مدت دس سال ہے یہ ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا تھا۔
  • سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سعودی عرب کی کابینہ نے گزشتہ روز  وزٹ ویزے کے تمام مقاصد کے لیے سنگل انٹری کی صورت میں قیام کی مدت 3 ماہ کرنے اور ویزا کے ڈھانچے کے شیڈول میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی پورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے لیے ٹرانزٹ ویزا کی میعاد 3 ماہ اور قیام کی مدت 96 گھنٹے بغیر فیس کے مقررکی گئی ہے۔

    مجلس الوزراء السعودي (واس)

    سعودی کابینہ کے فیصلے کے مطابق زائرین ایک ملٹی وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو پورے سال کے لیے کارآمد ہے جو انہیں سعودی عرب میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دے گا۔

    یہ سیاحتی سرگرمیوں اور عمرہ کرنے کا ویزا ہے (سوائے حج کے موسم کے) اور اس میں مطالعہ جیسی دیگر سرگرمیوں کی مشق کرنا شامل نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی شہریوں کو صرف ایک درست پاسپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے انہیں ویزا کی ضرورت نہیں۔

  • وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوش خبری

    وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوش خبری

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا مدت میں توسیع اب ممکن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوش خبری آ گئی، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اعلان کے مطابق غیر ملکیوں کی سعودیہ عرب میں موجودگی کے دوران ان کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے ویزا میں توسیع دی جا سکے گی۔

    مدت میں توسیع کے لیے ضروری ہوگا کہ متعلقہ افراد میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہوں۔

    تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویزے کی مدت میں توسیع ضروری تقاضے اور شرائط پورے ہونے کی صورت میں ہوگی، اور یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔