Tag: visit

  • جرمن چانسلر کی چینی صدر سے ملاقات، ایران سے متعلق جوہری ڈیل پر تبادلہ خیال

    جرمن چانسلر کی چینی صدر سے ملاقات، ایران سے متعلق جوہری ڈیل پر تبادلہ خیال

    بیجنگ: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ایران سے متعلق جرہری ڈیل پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج چین کے دار الحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، علاوہ ازیں انہوں نے چینی وزیر اعظم ’کیچیانگ‘ اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن خاتون چانسلر نے اُس چینی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا، جس کے تحت چین نے موٹر کاروں کی امپورٹ پر عائد محصولات میں کمی کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنما بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔


    جرمنی شام میں کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا، انجیلا مرکل


    ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جوہری معاہدے سے دست بردار ہوچکا ہے، لیکن چین اور جرمنی ایران جوہری ڈیل کے ساتھ کھڑے ہیں، چین اور جرمنی اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    اس دوران انجیلا مرکل نے چینی رہنماؤں سے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں بھی حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ تجارتی معاملات طے پائیں، معیشت کی بہتری کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔


    اوباما نےمیرے اور انجیلا مرکل کے فون ٹیپ کیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہے کہ چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر آزاد تجارت کی ضرورت پر زور دیا، مرکل نے چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں کی، مرکل اور لی کیچیانگ نے ایرانی جوہری ڈیل کا دفاع بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فرانسیسی صدر آج ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

    فرانسیسی صدر آج ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

    ماسکو: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اس دوران باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ کئی مہینوں سے فرانس اور روس کے تعلقات میں کمزوری دیکھنے میں آئی ہے تاہم آج 24 مئی کو فرانس کے صدر روس کا دورہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور تعلقات کی مزید بہتری پر زور دیا جائے گا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون تین روزہ سرکاری دورے پر آج روس کے شہر سینٹ پیٹزبرگ پہنچے گے جہاں وہ ولادی میر پیوٹن سے ہاہمی تعلقات کی مضبوطی سمیت ایران اور شام کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


    شام کے معاملے پراختلاف : روسی صدرنے فرانس کا دورہ مؤخرکردیا


    واضح رہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کر چکے ہیں تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ روس میں ہونی والی یہ ملاقات روس اور فرانس کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت بخشے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکروں سے ملاقات کی تھی، یہ ملاقات فرانسیسی شہر مارسے میں ہوئی تھی۔


    فرانس کے وزیراعظم دو روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے


    قبل ازیں روسی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر تجارت اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے ساتھ ساتھ شام اور یوکرائن میں امن عمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے، بعد ازاں مذکورہ ملاقات بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی، باوجود اس کے  روس اور فرانس کے مابین دوری پائی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیف جسٹس کا کراچی سینٹرل جیل کا دودہ ، سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب

    چیف جسٹس کا کراچی سینٹرل جیل کا دودہ ، سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور جن قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی ہے ان کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک دورے پر سینٹرل جیل پہنچ گئے، چیف جسٹس کچن, اسپتال, قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں گئے۔

    چیف جسٹس نے قیدیوں سے ملاقات میں جیل کے حالات دریافت کیے تو قیدیوں نے چیف جسٹس کے  سامنے شکایات کے  انبار  لگا دیئے۔

    قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود قید کر رکھا ہے، جس پر چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی،  جس کی سزا  مکمل ہو چکی ہے اسے رہائی مل جائے گی۔

    چیف جسٹس نے جیل حکام کو حکم دیا کہ ایسے قیدی جن کی سزا مکمل ہوچکی ان کی رپورٹ دیں۔

    جسٹس ثاقب نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا، چیف جسٹس اور جسٹس فیصل عرب نے کھانا خود کھا کر چیک کیا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے انتظامات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو روس اور چین کے13 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میئر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    میئر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    کراچی: شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں ترقیاقی کام جارہی ہے، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ناظم آباد انڈر پاس پر کام جاری ہے اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا، دس سال سے انڈر پاسز کے تعمیراتی کاموں پر کسی نے توجہ نہیں دی، ہمیں سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنانا ہے۔

    وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی: میئر کراچی

    انہوں نے کہا کہ ایسا کام کر رہے ہیں کہ انشااللہ ناظم آباد، لیاقت آباد، غریب آباد انڈر پاسز پر اب پانی کھڑا نہیں ہوگا، اور نہ ہی اب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا، پی پی حکومت نے شہر پر کوئی توجہ نہ دی، پاکستان پیپلز پارٹی صرف کاغذوں پر ترقیاتی کام کراتی ہے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم زمین پر ترقیاتی کام کراتے اور شہریوں کے درمیان ہوتے ہیں، عوامی نمائندے ہیں اسی لیے عوام کے درمیان رہ کر کام کرتے ہیں، مجھے منتخب کونسل کی مکمل حمایت حاصل ہے، میں الزامات سے ڈر کر بھاگنے والا نہیں ہوں۔

    جو افسران سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ نوکری چھوڑ دیں، میئر کراچی

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ 80 کروڑ کے بجٹ کا 80 فیصد سیوریج کے کاموں پر خرچ ہورہا ہے، سیوریج کے کاموں کا بل بنا کر حکومت سندھ کو بھیجوں گا، ہم شہر کے ساتھ مخلص لوگ ہیں سچے اور صدقے دل کے ساتھ شہر کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات

    سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات

    ڈھاکہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی، اس دوران عالمی رہنماؤں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال اگست میں برما کی ریاست رکھائن میں ملٹری آپریشن کے نام پر برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تھی جس کے باعث مجبوراً لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر گئے تھے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بنگلادیش دورہ کرنے والے وفد نے مہاجرین سے ملاقات کی اور یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

    خیال رہے کہ صورت حال سے متعلق جائزے کے لیے آنے والے وفد میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان چین، فرانس، روس، امریکا اور برطانیہ کے علاوہ دس غیر مستقل رکن ممالک کے سفرا بھی شامل تھے۔

    اردن کی ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو ہولناک قرار دیدیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث سینکڑوں مظلوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا تھا بعد ازاں 7 لاکھ سے زائد افراد بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر چکے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

    برما کی ظالم فوج کو بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا تھا کہ تین لاکھ چالیس ہزار روہنگیا بچے اس وقت کیمپوں میں بدترین زندگی گزاررہے ہیں، نہ ہی انہیں مناسب خوراک میسر ہے، نہ تعلیم اور نہ ہی دیگر سہولتیں انہیں دی جارہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان آج مینارِ پاکستان کنسرٹ میں  شرکت کریں گے

    عمران خان آج مینارِ پاکستان کنسرٹ میں شرکت کریں گے

    لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج سہہ پہر چار بجے لاہور پہنچیں گے، جلسہ کی تیاریاں مکمل جاری ہے، کپتان مینار پاکستان کنسرٹ میں شریک ہوں گے جبکہ آتشبازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف انتیس اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسہ گاہ سمیت شہر بھر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے آج لاہور پہنچ رہے ہیں، کپتان کی آمد سے قبل جلسے کے لئے پنڈال سج گیا۔ جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

    کپتان آج رات نو بجے مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچیں گے اور تحریک انصاف کے مینار پاکستان کنسرٹ میں شریک ہوں گے، کنسرٹ میں عطاءاللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق اور دیگر گلوکار تحریک انصاف کے نغمات گائیں گے۔

    عمران خان کی آمد پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے، عمران خان


    عمران خان نے خیبر پختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو آج شام تک مینار پاکستان ٹینٹ سٹی پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کےموقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے۔

    واضح رہے کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر  ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا: شیریں مزاری

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اسی لیے جیل کی صفائی بھی ہو رہی ہے، ان کے پاس ڈیل کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف گذشتہ دنوں دورے پر امریکا گئے لیکن وہاں انہیں بے عزت کیا گیا، اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی امریکا کیوں گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آدھی کابینہ کامن ویلتھ کانفرنس کے لیے لندن میں تھے کہا یہ جارہا ہے کہ نواز شریف کا لندن جانا بھی اتفاق تھا، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، اقتدار میں آکر ملک کا نظام تبدیل کر دیں گے۔

    ہم کشمیرکو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، شیریں مزاری

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نواز شریف کو کس طرح جیل جانے سے بچایا لیا جائے لیکن اب وقت قریب ہے، نواز شریف کو اب اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ان کے پاس۔

    ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘ شیریں مزاری

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب لندن فنڈنگ کے لیے جاتے رہتے ہیں، عمران خان کا حالیہ دورہ برطانیہ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد بار وہ لندن چاچکے ہیں، مخالفین کو جاہیے کہ وہ تنقید کے بجائے کام کر کے دکھائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے متعدد علاقوں کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے متعدد علاقوں کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے صوبائی دار الحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورت حال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ کے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں کواری روڈ، شاہرہ اقبال، فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ شامل ہیں جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

    عبد القدوس بزنجو نے دورے میں کواری روڈ پر فائر اسٹیشن کا معائنہ کیا جبکہ گوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کا بھی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے انتظامیہ کو نجی قصاب خانے بند کرنے اور اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی۔

    پرویز الہٰی کی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات، سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کا عزم

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، میں خود کو عوامی نمائندہ سمجھتا ہوں اور لوگوں کے درمیان رہ کر مسائل حل کرنے کا قائل ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے پروٹو کول اور سکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوامی لوگ عوام کے درمیان رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، دن رات ایک کر کے صوبے کے مسائل حل کریں گے۔

    حاصل خان بزنجو جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو

    خیال ہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں گے، صوبے کے عوام محرومی کا شکار تھے، بلوچستان کو اس کا حق دلانے کے لیے لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کا پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ

    پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کا پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ

    فاٹا: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم نے پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اس موقع پر یونس خان اسٹیڈیم میں فاٹا کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیم نے پاک فوج کی مدد سے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم نے قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے۔

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب

    پی سی بی ٹرائل ٹیم مشتاق احمد، شاداب خان، یاسر شاہ اور علی ضیا پر مشتمل تھی جبکہ شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے کھلاڑی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل اکیڈمی سے تربیت لیں گے، جس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیم میں موجود سابق اور موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھ کر فاٹا کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ اس موقع پر جدید اسپیڈ مشین سے نوجوانوں کی بولنگ رفتار اور صلاحیتوں کو بھی جانچا گیا۔

    پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ کے نام پرعمردرازکھلاڑی بلا لیے

    کرکٹ سے متعلق خصوصی پروگرام سے نوجوانوں کھلاڑیوں کو ملکی وغیر ملکی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جس کے لیے فاٹا کے  نوجوانوں نے یونس خان اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائل میں بھرپور شرکت کی اور اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کا خوب اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی سی بی، یوکے الیون میچ سے دہشت گردوں کے بیانیےکی شکست ہوئی دوسری جانب ملک میں پاکستان سوپر لیگ جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی اور پاکستان آرمی نے کرکٹ کے کھیل کی ملک میں واپسی کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کامیاب ہونے پر سندھ حکومت اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے سال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ’کراچی والو! آپ  کابہت بہت شکریہ، سیکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کے تعاون کے بغیرایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتاہوں اگلےسال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیارہوگا اور اب ہمارے پاس لاہور کے علاوہ کراچی کا اسٹڈیم بھی ہوگا جہاں میچز کھیلے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی نے کراچی آنے پر ویسٹ انڈیزکی ٹیم بھی شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’کراچی کے شائقین نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا، پولیس ، رینجرز، فوج نے بہت تعاون کیا، نیشنل اسٹیڈیم  کےاطراف کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اُس پر معذرت خواہ ہوں‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ’پورایقین تھا کہ ’نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے، اس لیے ہم اُن کو پورا موقع دے رہے ہیں، ہماری ٹیم مستقبل میں اور بھی زیادہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

    سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں، اب ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کےساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ آج ایسا محسوس ہورہا تھا کہ تماشائی نہیں آئیں گے مگر اتنی بڑی تعداد میں شائقین کو دیکھ کر حیران رہ گیا، یہاں کے لوگوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ‌ واش کردیا

    واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے بعد 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، اس ضمن میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سرفراز الیون کے ساتھ تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، تینوں میچوں میں شاہینوں نے کالی آندھی کو باآسانی شکست دے کر وائٹ واش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔