Tag: visit

  • میئرلند ن صادق خان کی مزارقائد پرحاضری

    کراچی : میئرلند ن صادق خان نے مزارقائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ لندن سب کے لیئے کھلا ہے سیاحت تعلیم سے استفادہ حاصل کیا جاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئرلندن صادق خان کراچی پہنچے اور مزارقائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر فخر محسوس کررہاہوں ، لندن میں تعلیم، کاروبار اور سیاحت کیلئے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    صادق خان نے کہا کہ لندن سب کے لیئے کھلا ہے وہاں پاکستانیوں کے لیئے ملازمتوں ،کاروبارتجارت ،سیاحت اور تعلیم کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

    میئر لندن نے مزید کہا کہ لندن میں ہندو،سکھ،مسلم ہر رنگ ونسل کے لوگ رہتے ہیں، ہمیں آئندہ 70سالوں کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں دورے کے دوران میئر لندن گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے میئرلندن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جائے گا۔

    کراچی آمد سے قبل میئر لندن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے بے انتہا پیار ملا ہے، کراچی پاکستان کا انتہائی اہم شہر ہے، اس کا دورہ کرکے خوشی ہوگی۔

    اس سے قبل میئر لندن صادق نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور میئر کراچی سے ملاقاتیں کیں ، جس میں میئرلندن کوعلاقائی، معاشی میدان میں پاکستانی کامیابیوں سےآگاہ کیاگیا جبکہ صادق خان نے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔


    مزید پڑھیں :  داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، میئر لندن


    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوصادق خان کےلندن میئرمنتخب ہونےپرفخر ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صادق خان کی لندن از اوپن مہم میں بھرپورتعاون کیاجائےگا، کاروباری شعبےمیں دونوں شہروں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اردن کی ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو ہولناک قرار دیدیا

    اردن کی ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو ہولناک قرار دیدیا

    ڈھاکہ : اردن کی ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کوہولناک قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اہلیہ ملکہ رانیہ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا، جہاں برمی فوج کے مظالم سے متاثرہ افراد اور بچوں سے ملاقات کی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان سنی۔

     

    ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو ہولناک قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے اقدامات کرے۔

     

    اردن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن روہنگیا متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب پناہ گزین کیمپوں میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد کے لئے مزید امداد کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں برما کے مسلم اکثریتی صوبے رخائن میں برمی افواج نے نہتے شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا ‘ جس میں ہزاروں افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں دیہات نذرِ آتش کردیے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا بچے غذائی قلت کا شکار


    برمی فوج اوربدھ مت سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں سے اپنی جان بچا کربنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے، ۔بچے،بوڑھے جوان اورخواتین کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

    قوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تین لاکھ چالیس ہزارروہنگیا بچے اس وقت کیمپوں میں بدترین زندگی گزاررہے ہیں۔نہ ہی انہیں مناسب خوراک میسر ہے،نہ تعلیم اورنہ ہی دیگرسہولتیں انہیں دی جارہی ہیں‘ ادارے کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اس بدترین انسانی المیے سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری مدد کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کل پاکستان آئیں گے

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کل پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : پاک امریکا تعلقات میں اہم موڑ پر امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کل پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے اور سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ایک روزہ دورے میں امریکی وزیرخارجہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعلقات،افغانستان میں امن اوراہم علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    دورہ پاکستان کےایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات،افغانستان میں قیام امن، خطرہ  بننے والے دہشتگردگروپوں کیخلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، ،امریکی خارجہ کا پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ریاض میں پریس کانفرنس میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب قطربحران پربات کرنے پر تیار نہیں، قطر پر پابندیوں کے حوالے سے کسی بریک تھرو کا امکان کم ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب،یواے ای، مصر اوربحرین نے جون میں قطر پر سفری اورتجارتی پابندیاں عائد کی تھیں۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کوخواجہ آصف نےچودہ اگست اورچاراکتوبر کودورہ کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ، ریکس


    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے، طالبان کے لیے واضح پیغام ہے امریکا افغانستان سے کہیں نہیں جارہا۔

    ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر اس وقت شدید کشیدگی ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، پاک بھارت سرحد کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ  ریکس ٹلرسن سعودی عرب روانہ

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سعودی عرب روانہ

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ، آج سعودی عرب پہنچیں گے، وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن ریاض میں سعودی حکام سے مذاکرات کریں گے، جس میں سعودی قطر تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے جبکہ عراقی اور سعودی حکام کی کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ پاکستان سمیت قطر،بھارت اورسوئٹرزلینڈ بھی جائیں گے۔

    دورہ پاکستان میں ریکس ٹلرسن پاکستانی سول اورعسکری قیادت سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ  خطے کے امن کے لئے خطرہ بننے والے دہشتگردگروپوں کیخلاف مشترکہ ایکشن پربھی بات کی جائیگی۔

    امریکی وزیرخارجہ قطر اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ، ریکس


    یاد رہے چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے، طالبان کے لیے واضح پیغام ہے امریکا افغانستان سے کہیں نہیں جارہا۔

    ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر اس وقت شدید کشیدگی ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، پاک بھارت سرحد کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے دورہ بھارت کا اعلان

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے دورہ بھارت کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے دورہ بھارت کا اعلان کردیا، ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھارت کا دورہ کریں گے ، ریکس ٹلرسن اس دورے میں بھا رتی وزیر اعظم نریندرمودی،اوروزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ کےدورہ بھارت میں باہمی، علاقائی تعاون ،افغانستان کی صورتحال،دہشت گردی کیخلاف جنگ پر مذاکرات ہوں گے۔

    ریکس ٹلرسن کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بھی بھارت کے دورے کیا تھا ، دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتِ حال ، جنوبی ایشیا جنگی طیاروں کی فروخت اور فوجی ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔


    مزید پڑھیں :  بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکےمنصوبوں پرکام کررہاہے،امریکی وزیردفاع


    دورہ بھارت کے بعد امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میراپہلادورہ بھارت ہے، دیکھنا چاہتا ہوں وہ کیا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان میں انسداددہشت گردی اقدامات میں تعاون کررہاہے، بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

    جیمزمیٹس نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات ہمیں دیگرملکوں سے علیحدہ نہیں کررہے، نئی پاک افغان پالیسی خطے کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی، نئی افغان پالیسی اصل میں پوری جنوبی ایشیا کی پالیسی ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل جیمس میٹس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑا تھا اور کہا تھا کہ را اور طالبان کا میل جول اشارہ کرتا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیول  چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی ، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    ترجمان کے مطابق امیر البحرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنےکے بعد نیول چیف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم شاہدخاقان سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔


    مزید پڑھیں : ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی


    واضح رہے کہ چند روز قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی تھی، پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد ایڈمرل ذکا اللہ کو نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج ایک روزہ دورہ پر میرپور آزادکشمیرپہنچیں گی

    برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج ایک روزہ دورہ پر میرپور آزادکشمیرپہنچیں گی

    اسلام آباد : برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج میرپور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ آج ایک روزہ دورہ پر میرپور آزادکشمیرپہنچیں گی، برطانوی پارلیمنٹ کی دوسری بارمنتخب ناز شاہ کا اپنے آبائی علاقہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    گذشتہ روز برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی قیادت میں وفد نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لئے خدمات اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی

    اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔

    خیال رہے ناز شاہ دو بار برطانوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا

    پی ٹی آئی کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا

    کراچی : پی ٹی آئی کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا جس میں دونوں پارٹیوں کے رہنما اہم امور پر غور کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد شاہ محمودقریشی کی قیادت میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کا دورہ کرے گا، وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی شامل ہوں گی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے رہنما اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستار کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ


    یاد رہے اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر مشاورت سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار کا بطور اپوزیشن لیڈر پلڑا بھاری ہو نے کا قوی امکان ہے۔

     خیال رہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں، پی ٹی آئی نے ایم کیوایم پاکستان کے خلاف شروع سے الگ رویہ اپنایا، تحریک انصاف نے شروع سے ایم کیوایم پاکستان کی دل آزاری کی ہے، پی ٹی آئی کم سے کم اس دل آزاری کی معافی مانگے کر ان کے پاس جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہری آبادی کونشانہ بنانےپربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا  جائے، کور کمانڈر

    شہری آبادی کونشانہ بنانےپربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے، کور کمانڈر

    راولپنڈی : کورکمانڈرراولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کونشانہ بنانےپربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹینٹ ننے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر جوانوں سے بات کرتے ہوئے کو رکمانڈر نے کہا کہ شہری علا قوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیاجائے

    کورکمانڈرراولپنڈی نے مزید کہا کہ پاک فوج ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیتی رہے، بھارتی فوج نےایل اوسی پرگزشتہ دنوں بلاجوازشہری آبادی کونشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا تھا اوروہاں تعینات نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھرفائرنگ، خاتون سمیت چارشہری زخمی


    واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنی روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بھارتی رویہ کو خطے کے امن کیلئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا تھا کہ  یواین اور عالمی برادری بھارت کو کشیدہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے

    وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا کے دورے پرروانہ ہوں گے، وزیرخارجہ امریکی حکام سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے، دورہ امریکا میں امریکی حکام سے پاک امریکا تعلقات،خطے کی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت کریں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان اورپاکستان کے لئے نئی امریکی پالیسی کے بعد وزیرخارجہ کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    گذشتہ روز خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل امریکا جارہا ہوں، افغان وزیرخارجہ سےبات چیت ہوگئی ہے، بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، افغان مسئلے روزیراعظم کوبریفنگ دے دی ہے، امریکا میں دیگرممالک کے ساتھ بھی بات چیت ہو گی۔

    یاد رہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال اورنئی امریکی پالیسی کے بعد خواجہ آصف چین، ایران اورترکی کا دورہ کرچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کی دھمکیاں: خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ نئی پالیسی میں امریکا نے ایک بارپھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئے  پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کریں جبکہ امریکی صدر نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ انہیں بے بنیاد بھی قرار دیا گیا اور حکومت نے وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    امریکی صدر کے الزامات پر چین اور روس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور  امریکا کو واضح پیغام دیاتھا۔

    قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد میں امریکی الزامات اورڈومورکے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔