کراچی : قائد اعظم کی برسی کے موقع پر گورنرسندھ محمدزبیر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےمزارقائدپر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا انہتر واں یوم وفات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نےمزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر سہیل انورسیال، جام شورو اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے سوچا تھا، ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے، بابائےقوم کی برسی پرمزارپرحاضری دیناہم سب کافرض ہے، پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےخواب پر پورااترے گا۔
مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی کیلئے معاشی ترقی بہت اہم ہے ، قائداعظم کےاصولوں پرعمل کرکےملک کوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں، انتظامی مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں،آئی جی سندھ سے کوئی تنازع نہیں، عدالت کے احکامات کے مطابق کام ہورہا ہے۔
دوسری جانب تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزارقائد پر حاضری دی، ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید کی مزارقائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اہل خانہ نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی،اور پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی، میجر شبیر شریف کے بیٹے تیمور شریف بھی راحیل شریف کے ہمراہ تھے۔
شہید کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ارض وطن پر مٹنے والے ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔
واضح رہے کہ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے، انہوں نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور شہادت کا رتبہ پایا، جس پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلد سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ سندھ کے عوام سے بے پنا ہ محبت ہے، جب بھی سندھ گئے وہاں کےعوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سدمحمدخان جونیجو سے رائیونڈ میں ملاقات کی ، ملاقات میں اسد محمد خان جونیجو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سندھ کے دورے کی دعوت دی ،جیسے نواز شریف نے قبول کرلیا۔
نواز شریف نے کہا کہ جلد سندھ کا دورہ کروں گا سندھ کے عوام سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں، جب بھی سندھ گئے وہاں کےعوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سر زمین ہے، سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح بہت عزیز ہے۔
اس موقع پر اسد جونیجو نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کا استحکام ، ن لیگ کے استحکام سے وابستہ ہے۔
نواز شریف نے اسد جونیجو کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئندقرار دیا۔
اس سے قبل نوازشریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پرویز ملک اور سعد رفیق شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف عیدسے قبل امریکا کا اہم دورہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف پاکستان سے متعلق نئی پالیسی پرامریکی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لئے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف عید سے قبل امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف دورہ امریکا میں پاکستان کے لئے نئی امریکی پالیسی پرامریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، نئی افغان پالیسی اورافغانستان میں پاکستان کے کردارکے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
دورے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار،افغان امن عمل اورافغان مذاکراتی عمل کے حوالے سےبھی مختلف امور زیر غور آئیں گے۔
خیال رہے کہ خواجہ آصف کوامریکی وزیر خارجہ نے دورہ امریکاکی دعوت دی تھی۔
اس سے قبل ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ سےشدید متاثر ہوا، خطےمیں امن و استحکام کیلئے پاکستان اہم اتحادی ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اورافغانستان کودہشتگردوں کے خلاف مزید موثر کارروائیاں کرنا ہوں گی، طالبان کے پاس پرامن مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کاراستہ موجود ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فون پر پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے تمام اتحادیوں کوملکرکام کرنےکی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا اور ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں، کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشگردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔
ڈونلڈٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے اورحیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے جب کہ کراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کا بھی اعلان کرتے ہوئے کراچی میں رینجرز آپریشن برقرار رکھنے اور وفاق کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔
اس بات کا اعلان وزیراعظم نے گورنر سندھ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ میاں نوازشریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی جس کی روشنی میں ہم مصروف عمل ہیں اور امن کو قائم رکھنے اور اسے آگے بڑھانے میں، ہماری سیکیورٹی اداروں سے طویل میٹنگ ہوئی جس میں لا اینڈ آرڈر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رینجرز کراچی میں اپنا کام کرتی رہے گی، اسے وفاق سے جو مدد درکار ہے اسے دیتے رہیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ گورنر سندھ کی زیر نگرانی یہ کام مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل حل کرنے سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کریں گے، ضرورت ہے کہ نوکریاں پیدا ہوں، خسارہ کم ہو، اگلے 10 ماہ تک معاشی ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
ایک سوال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک پارٹی چاہے گی وزیراعظم ہوں میرے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔
قبل ازیں نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر مصدق ملک کے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج صبح خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے جہاں گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ حلف اُٹھانے کے بارہویں روز نومنتخب وزیراعظم مزار قائد پہنچے ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر کے مابین ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ نے کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اور صوبے بھر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاق کی معاونت سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے مزید فنڈز مہیا کرے گی۔
دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کی اور کراچی پیکیج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ پروگرام اور کے فور پروجیکٹ سمیت دیگر اہم پروجیکٹس پر تفصیلی بات چیت کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی و حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے ترقیاتی اسکیموں پر صوبائی حکومت کی لاپروائی اورغفلت برتنے پر وفاق سے ان پروجیکٹس میں وفاق کی مدد طلب کی اور کراچی آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے پیکیج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم سے کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے وفد نے بھی ملاقات کی، تجارتی سرگرمیوں پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا اور شہر میں امن و امان کی صورت حال اور تعمیرنو سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں جس پر وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور دیگر حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے شہرِ کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں اور شہر قائد کے پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بھی استعمال کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں امن وامان اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں امن وامان سےمتعلق اجلاس گورنر ہاؤس میں جاری ہے جس میں کورکمانڈر کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بحیثیت وزیراعظم کراچی کا پہلا دورہ ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی ناہلی کے بعد منتخب ہونے والے نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کی تھی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔
ٹیکسلا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتیوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیو ی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایچ آئی ٹی کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
HIT Taxila. "Expedite ongoing projects for timely completion and for this def industries shall cont to be fully supported”, COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/vEWFk4LVTY
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 19, 2017
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا ۔
آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے رفتار تیزکی جائے، دفاعی صنعت کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل گیریژن کا دورہ کیا، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور جی اوسی پنوعاقل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی، دورے میں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور عزم و حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں، کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لئے منفی سوچ کو شکست دینا ہوگی۔
آرمی چیف نے مردم وخانہ شماری کے عمل میں فوج کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
جکارتہ : سابق امریکی صدر براک اوباما اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے پرانے گھر پہنچے اور انڈونیشین صدر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے جنوبی جکارتا میں واقع ان کے صدراتی محل میں ملاقات کی اور مقامی میڈیا کو خوش آمدید کہا۔
سابق امریکی صدر براک اوباما ان دنوں اپنے فیملی کے ہمراہ انڈونیشیا میں ہے، جہاں انھوں نے اپنی چھٹیاں بالی اور جاوا میں کشتی رانی اور قدیم بودھ خانقاہ کے دورے کرتے ہوئے گزاری۔
اوباما کی فیملی کے ساتھ چاول کے کھیتوں اور بالی کے پانیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے، وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔
انڈونیشیا میں امریکی صدر باراک اوباما ’بیری‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں اوباما کی عرفیت یہی تھی۔ اوباما نے چھٹے گریڈ سے دسویں گریڈ تک جکارتہ کے مین ٹینگ ایلیمینڑی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کل نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم اہلخانہ کے ہمراہ عید الفطر سعودی عرب میں منانے کے بعد 25 جون کو نجی دورے پر لندن جائیں گے، جہاں وزیراعظم طبی معائنہ کرائیں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ برس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل بھی قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے وزیراعظم نوازشریف آرمی چیف کے ہمراہ ایک روزہ دورےپرسعودی عرب گئے تھے، جہاں وزیراعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے پاکستان متحرک ہیں، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیجی ممالک کے حالیہ تناؤ پر بات چیت کریں گے ۔
وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل واپس آئیں گے۔
گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے زریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازعے کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔