Tag: visit

  • وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔

    خیال رہے کہ بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بنے گا، چین نے کرونا وائرس کے باوجود سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے محتاط انتظامات کیے ہیں۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورے میں چین کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

    ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیر اعظم کا دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہوگا، دورہ چین میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم بیجنگ میں ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چینی تھنک ٹینکس سے خطاب کریں گے جبکہ بیجنگ میں تعلیمی اداروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • ڈس انفارمیشن کےسدباب کیلیےمل کرکوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

    ڈس انفارمیشن کےسدباب کیلیےمل کرکوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن مہم کے سدباب کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں کوفارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے مختلف جامعات کےوائس چانسلرز، اساتذہ، طلبہ سے تبادلہ خیال کیا، جن میں لمز، یوای پی، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج اورایل ایس ای کےطلبہ واساتذہ شامل تھے، آرمی چیف نے طلبہ کو بامقصد شہری بنانے میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم، صحت، ماحولیات میں ہیومن ڈیویلپمنٹ کی اشدضرورت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غلط اطلاعات کی وجہ سے لوگوں کی رائےمتاثرہوتی ہے اور ریاست کی یکجہتی کوخطرات لاحق ہوتےہیں ڈس انفارمیشن مہم کےسدباب کے لیے مل کرکوششیں کرناہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزبھی موجودتھے۔

  • پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ سے متعلق بریفنگ دی گئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر انہیں سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ سمیت کے پی میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ایف سی، لیویز، خاصہ دار، پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

    آرمی چیف نے واضح کیا کہ امن کے حصول کے لیے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جہاں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، گھانا کی بندرگاہ تیما آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے گھانا کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، میڈیکل کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا، دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

  • نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار سے متعلق آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے، دورہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ شوکت ترین، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ امریکا جاری ہے جہاں انہوں نے انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی، اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔

    سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں میری ٹائم چیلنجز اور عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک بحریہ کی امریکا کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وار فیئر اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

    انہوں نے سی وی ای بلاک، سی ٹی ڈی ٹریننگ اسکول بلاک اور سی ٹی ڈی ہیلپ لائن 080011111 کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا اور سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    وزیر اعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی۔ انہوں نے سی ٹی ڈی فورس کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔

    عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے لیے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاتر کی تعمیر کے لیے اراضی دینے کا بھی اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر ہوگی، سی ٹی ڈی کو ڈرون لوکیٹر، اسنائپر اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے، سی ٹی ڈی کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے، سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان اپوزیشن کے لیے این آر او کا کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کرلے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ہے کہ این آر او کا کوئی راستہ نکلے، لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا۔

  • ہوا بازی کی صنعت کے فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، غلام سرور خان

    ہوا بازی کی صنعت کے فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، غلام سرور خان

    کراچی : وفاقی وزیر ہوا بازی  غلام سرور خان نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وفاقی وزیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ دی۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے ایس ایف اہلکار ملک کی اہم ترین سرحدوں اور ایئرپورٹس پر پیشہ وارانہ طریقہ سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گفتگو کرتے ہوئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر غلام سرور خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے فروغ کے وژن کے لئے بھی ہم بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، جس کے مثبت اثرات جلد قوم کے سامنے ہوں گے۔