Tag: visit

  • مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    نئی دہلی/واشنگٹن : امریکی مزاحیہ اداکار نے دورہ بھارت سے متعلق ٹویٹر پر پیغام دیا کہ مودی کی جیت پر بھارت نہیں جاﺅں گا اس سے بہتر ہے پاکستان کا دورہ کرلوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری حاصل کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کو 342 نشستوں پر  برتری حاصل ہوگئی جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    مزید پڑھیں : ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    اگر صرف بی جے پی کی بات کی جائے تو گزشتہ انتخابات کی نسبت انہوں نے 222 کے مقابلے میں 224 یعنی دو نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح عام آدمی پارٹی کا بھی صفایا ہوگیا۔

    لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ڈالے جانے والے ووٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بتایا گیا کہ مودی اتحاد این ڈی اے کو 342 نشستوں پر برتری مل گئی جبکہ وزاعظم لانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیر اعظم گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان بھی ملاقات ہوگی۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ لاہور کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ دورے میں وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

    وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ہونے والی پیشرفت، مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

    اس سے قبل 30 مارچ کو وزیر اعظم نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا تھا، تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں چین کی مدد سے ٹرینوں کاجال بچھا دیں گے، پاکستان میں تمام کمزور طبقے کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اصولی طور پر مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں۔ جتنی مہنگائی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھنی چاہیئے، میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔

  • پاک فوج ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایل اوسی پر تعینات این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، کورکمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی حکمت عملی اختیار کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، محاذ کوئی بھی ہوجارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ سری لنکا منسوخ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ سری لنکا منسوخ

    اسلام آباد: سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے 2 مئی کو ایک روزہ دورہ مالدیپ جبکہ 3 سے 5 مئی تک سری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم سری لنکا میں سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے پر دورہ منسوخ کیا گیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا دوسری بار منسوخ کیا گیا ہے، اس سے قبل وزیر خارجہ کو مارچ کے پہلے ہفتے میں سری لنکا جانا تھا۔

    وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا دہشت گردی سے پہلے شیڈول کیا گیا تھا، تاہم اب سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے بعد صورتحال تاحال معمول پر نہیں آئی جس کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر دہشت گردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جب 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں میں خوفناک دھماکے ہوئے تھے۔

    واقعے کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • قرآن سے آشنائی کا شوق، ایک ہفتے میں 1 لاکھ افراد کی  قرآن پارک آمد

    قرآن سے آشنائی کا شوق، ایک ہفتے میں 1 لاکھ افراد کی قرآن پارک آمد

    دبئی : دنیا کے پہلے عظیم الشان ’قرآن پارک‘ کا افتتاح ہونے کے بعد سے اب تک 1 لاکھ افراد نے دورہ کرکے قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی حاصل کرچکے ہی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں “قرآن پارک” کے نام سے دنیا کے پہلے عظیم الشان پارک کا گزشتہ ہفتے افتتاح کیا گیا تھا، پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے معجزات، درختوں اور پودوں سے متعلق آگاہی منفرد انداز میں فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی میونسپلٹی نے 20 کروڑ درہم کی لاگت سے 64 ہیکٹرز کے رقبے پر تعمیر ہونے والے قرآن پارک کو 29 مارچ 2019 کو عوام کے لیے کھول دیا تھا۔

    قرآن پارک کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الحجری کا کہنا ہے کہ منفرد پارک کا افتتاح برداشت کے سال(ایئر ٹو لنرنس) میں کیا ہے، دبئی میونسپلٹی کے مذکورہ پارک کو بنانے کا مقصد اسلامی ثقافت اور تہذیب کے قوانین بتانے اور سیکھانا ہے، اس پارک کے ثقافتی پہلو دیگر ثقافتوں بھی قریب لائیں گے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قرآن پارک میں داخلہ بلکل فری ہے تاہم سیاحوں کو معجزاتی سرنگ اور شیشے کے گھر میں جانے کےلیے 5 درہم ادا کرنے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : دبئی میں دنیا کے پہلے عظیم الشان “قرآن پارک” کا افتتاح

    خیال رہے یہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے، جس میں قرآن کے تقریباً تمام معجزات کے نمونے پیش کئے گئے ہیں ، اس پارک سے لوگوں کو قرآن مجید کو جاننے اور سمجھنے میں بے پناہ مدد ملے، یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

    قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ، مکئی، گندم، ادرک، کددو اور دیگر شامل ہیں۔

  • فرانس کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا، دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

    فرانس کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا، دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

    اسلام آباد: فرانس کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا، اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کی بین الاقوامی سطح کی نمائندہ تنظیم میڈیف (ایم ای ڈی ای ایف) کی قیادت میں 20 فرانسیسی کمپنیوں کا نمائندہ وفد چار روزہ دورے پر (آج)پیر کو پاکستان پہنچے گا۔

    وفد کی قیادت فرانس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین تھیری فلمین کریں گے جس تھیری فلمین ٹوٹل گلوبل سروس کے صدر بھی ہیں۔ وفد میں فرانس کی تعمیرات، زراعت، ایگری بزنس، تیل وگیس، شہری ترقی ٹرانسپورٹ، پانی کی صفائی، توانائی اورآئی ٹی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

    اس دورے کا اہتمام میڈیف (ایم ای ڈی ای ایف)، پاک فرنچ بزنس کونسل، پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ ، فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ اورسرمایہ کاری بورڈ نے مل کرکیا ہے۔

    دورے کے دوران وفد کے اراکین اسلام آباد، لاہوراورکراچی کادورہ کریں گے، وہ پاکستانی حکام اورنجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستانی مارکیٹ کا اچھی طرح سے جائزہ لیں گے۔

    وفد کے اراکین پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے،دورے سے پاکستان اورفرانس کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • برازیل کا یروشلم میں سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان

    برازیل کا یروشلم میں سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان

    براسیلیا : لاطینی امریکی ملک برازیلین صدر ڑائیر بولسونارو نے بھی ٹرمپ کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر ڑائیر بولسونارو گزشتہ روز ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے دورے پہنچے تھے جہاں ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برازیلین صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ یروشلم میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڑائیر بولسونارو اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

    برازیلین صدر بولسونارو کی جانب سے یروشلم میں ایک سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان بھی کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے واضح تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برازیل معیشت کا اہم ذریعہ زراعت ہے اور برازیل تل ابیب سے یروشلم سفارت خانہ منتقل کرنے عرب ممالک کو ناراض نہیں کرے گا جو برازیل سے سالانہ اربوں ڈالرز کا حلال گوشت خریدتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڑائیر بولسونارو نے برازیل کے صدر کی حیثیت سے پہلی مرتبہ صیہونی ریاست اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہے جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد متعدد امریکی اتحادیوں نے بھی اپنے سفارت خارنے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو دورہ چین  کے لیے  روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو 3روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، دورے میں عمران خان  چین کےصدر، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت  سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبے پر بات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے پاگیا ، ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم 27 اپریل کو 3روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم میں دنیا بھر سے 100سے زائدممالک کے سربراہان اور مندوبین بھی شریک ہوں گے ، وزیر اعظم فورم کےدوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم چین کےصدر، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سےملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبے پر بات چیت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔

    مزید پڑھیں : چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

    خیال رہے دو روز قبل چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے تھے۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں بھی وزیراعظم عمران خان نے 5 روزہ دورے پر چین گئے تھے ، دورے کے دوران عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

  • وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سرکاری اسپتال کاسرپرائزدورہ

    وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سرکاری اسپتال کاسرپرائزدورہ

    لاہور : وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سرکاری اسپتال کے دورے پر کہا وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور کے سرکاری اسپتال کے سرپرائز دورے پر پہنچیں ، جہاں خاتون اول نےگلاب دیوی اسپتال کےانتظامات کاجائزہ لیا اور اسپتال میں مریضوں سےمسائل پوچھے ۔

    بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی تھیں ، فرح خان نےگلاب دیوی اسپتال انتظامیہ سےدرپیش مسائل سے متعلق پوچھا۔

    اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں ، وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

    بشریٰ بی بی نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کوسہولتیں بروقت مہیا کرنے اور اسپتال کوصاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹروں کا شعبہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے ، جہاں وہ آج گورنر و زیر اعلیٰ پنجاب سے ملا قاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو گا، جس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے جبکہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے

    چھاچھرو: وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں کھلاڑیوں نے پنڈال سجالیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قائدین تھرپارکر پہنچیں گے، کھلاڑیوں نے جلسے کا پنڈال تیار کرلیا۔

    تھرپارکر دورے کے موقع پر وزیر اعظم جلسے سے خطاب اور صحت کارڈ تقسیم کریں گے، جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں حلیم عادل شیخ چھاچھرو پہنچ گئے۔

    حلیم عادل شیخ کراچی سے ویلکم عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے، حلیم عادل شیخ، ایم این اے جے پرکاش آکرانی و دیگر قائدین نے بھی پنڈال کا دورہ کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تھر کے دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ارباب غلام رحیم بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ارباب غلام رحیم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور دیگر رہنماؤں نے چھاچھرو پہنچ کر جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔