Tag: visited

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔

  • ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی، ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز میں شہید سب انسپکٹرعباس کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹرعباس کی قوم کے لئے قربانی کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی، ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں۔

    یاد رہے شہید سب انسپکٹرمحمدعباس نے 1990 میں ایک آپریشن میں جام شہادت نوش کیا، شہید سب انسپکٹر نے افغان اغوا کاروں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

    شہید سب انسپکٹر محمد عباس کی اہلیہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگواران میں شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام۔

    مزید پڑھیں :  شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج محفوظ ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج محفوظ ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر جاکر انکے والد سے ملاقات کی اور کہا شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے دن وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے والد سے ملاقات کی ، ملاقات میں شاہ محمود کاکہنا تھا شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج محفوظ ہیں۔

    کیپٹن عمر زیب شہید کے والد کا کہنا تھا عمر زیب بہادر تھے ، چاہتے ہیں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔

    یاد رہے کیپٹن عمر زیب نے دو ہزار نو میں لوئر دیر میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر  پھول رکھے جارہے ہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر پہنچ گئیں ، وہ یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی اور دوپہر کا کھانا کھائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں یتیم خانے دارالشفقت کا دورہ کیا خاتون اول یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر گئیں۔

    بشریٰ بی بی نے یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا، ساتھ ہی دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا اور دارلشفقت میں اسٹاف اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں جبکہ بچوں اور عملے نے ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

    خاتون اول نےداولشفقت کےمختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کی سہیلی فرح خان بھی ہمراہ تھی۔

    خیال  رہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بطور خاتون اول گزشتہ روز اپنے پہلے لاہور کے دورے پر آئے تھے۔

    یاد رہے خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے عوام کے نام  اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ اللہ نے چاہا تو عمران‌ خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کاخاتمہ ہے، وہ غربت کا خاتمہ، صحت وتعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں،  کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں کی ملاقات

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے۔

    عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

  • شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان چین پہنچ گئے

    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان چین پہنچ گئے

    بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر دار الحکومت بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعات ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بڑھانے کے لیے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان چین پہنچے ہیں تاہم حکومتی سطح پر اب تک خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    عالمی میڈیا کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بیجنگ پہنچنے والے شمالی کوریا کے وفد میں کم جونگ ان اور ان کی بہن ’کم یو جونگ‘ بھی شامل ہیں تاہم اب تک شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے مذکورہ اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    سربراہ شمالی کوریا کے دورہ چین سےمتعلق عالمی ذرائع کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان خصوصی ٹرین کے ذریعے بیجنگ اسٹیشن پہنچے جہاں انہیں سکیورٹی کے سخت حصار کے ساتھ ایک قافلے کی شکل میں وہاں سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ ان کی دورہ چین سے متعلق خبروں سے لاعلم ہیں، کہا جارہا ہے کہ خصوصی ٹرین کے ذریعے شمالی کوریا کے سربراہ چین پہنچے ہیں، اگر انہوں نے دورہ کیا تو وہ ان کا بطور صدر چین کا پہلا دورہ ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

    دوسری جانب ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چین پہنچنے والے وفد میں کم جونگ ان یا ان کی بہن کم یو جونگ خود ہیں تو اس سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا برسوں سے جاری جارحانہ رویہ ترک کر کے سفارتی رابطے بڑھا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ چین شمالی کوریا کا سب سے اہم اتحادی ہے لیکن حالیہ چند ماہ کے دوران چین کی حکومت بھی شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کی امریکہ اور مغربی ملکوں کی کوششوں میں تعاون کرتی آئی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات دیکھنے میں آئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے، چینی ڈپٹی چیف آف مشن

    پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے، چینی ڈپٹی چیف آف مشن

    راولپنڈی : چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی اور پاک،چینی افواج کے تعلقات کے فروغ میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی، ملاقات میں چینی ڈپٹی چیف آف مشن نے پاک،چینی افواج کے تعلقات کےفروغ میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا۔

    اس موقع پر چینی ڈپٹی چیف آف مشن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات میں مزیدبہتری کے خواہاں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔