Tag: Vitamin D

  • وٹامن ڈی بریسٹ کینسر کی شدت میں کمی کے لیے معاون

    وٹامن ڈی بریسٹ کینسر کی شدت میں کمی کے لیے معاون

    وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد ضروری ہے اور یہ بڑھاپے میں ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہونے والی کئی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرسکتا ہے، لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی خواتین میں بریسٹ کینسر سے اموات کی شرح میں بھی کمی کرتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین وٹامن ڈی کے استعمال سے نہ صرف موت کا شکار ہونے سے بچ سکتی ہیں، بلکہ ان کے کینسر کے شدید ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: دوحہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے موبائل یونٹ کا قیام

    امریکہ میں ایک طبی تحقیقی ادارے سے وابستہ ڈاکٹر لارنس کا کہنا ہے کہ ان کے مشاہدے میں آیا ہے کہ چھاتی کے سرطان کا شکار وہ خواتین جو وٹامن ڈی کا بھرپور استعمال کرتی تھیں، ان کے کینسر کے بڑھنے اور اس کے باعث موت کا شکار ہونے کا خطرہ 30 فیصد کم تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی چھاتی کے خلیوں کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے جبکہ یہ کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور ان کی نشونما کو روکتا بھی ہے۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ وٹامن ڈی کی کمی دیگر کئی اقسام کے کینسر میں بھی مبتلا کر سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دودھ، مچھلی اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کیا جائے جبکہ دن کا کچھ حصہ دھوپ میں بھی گزارا جائے۔

    واضح رہے کہ بریسٹ کینسر، کینسر کے مریضوں کی ہلاکت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ اس کی شرح ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ ہے اور صرف یورپ میں 4 لاکھ سے زائد خواتین اس مرض کا شکار ہیں۔

    مزید پڑھیں: کینسر کو شکست دینے والی ماڈل

    ماہرین کے مطابق غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، اور ورزش نہ کرنا بریسٹ کینسر کا بڑا سبب ہے جبکہ 30 سال سے کم عمری میں بچوں کی پیدائش اور بچوں کو طویل عرصہ تک اپنا دودھ پلانا خواتین میں بریسٹ کینسر کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔

  • کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    اگرآپ کے بالوں کی صحت اچھی نہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت کے دیگر مسائل کا بھی شکار ہیں۔

    انسان کے بالوں کا صحت سے گہرا تعلق ہے،اگرآپ کے بال بہت زیادہ خشک رہتے ہوں خصوصاً سردیوں کے موسم میں تو یہ پانی کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے،پانی کی مقدار زیادہ کریں اور وٹامن ڈٰی اور اومیگا تھری سے بھرپورغذاﺅں کا استعمال کریں،

    اگر آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں جیسا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے تو اس کی وجہ ذہنی پریشانیاں،ناقص خوراک یا ہارمون کا عدم توازن ہوسکتا ہے،اس مسئلے کے حل کیلئے وٹامن بی والی غذائیں استعمال کریں اور تمباکو نوشی اور الکوحل سے مکمل پرہیز کریں۔

  • وٹامن ڈی کی کمی دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے

    وٹامن ڈی کی کمی دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے

    نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے.

    ڈنمار ک میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جن لوگوں کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوتی ہے، انہیں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ذیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق خون میں وٹامن ڈی کی سطح کا تعلق دل کی دو بیماریوں مایو کارڈئیل انفراکشن اشجیمک ہارٹ ڈیز یز سے ہوتا ہے، ریسرچرز کا کہنا ہے کہ خون میں وٹامن ڈی کے لیول کو برابر رکھنے کے لیے ایسی غذا استعمال کی جائے ، جس میں وٹامن ڈی موجود ہوں۔