Tag: Vivek Oberoi

  • وویک اوبرائے نے سادگی کی مثال قائم کردی

    وویک اوبرائے نے سادگی کی مثال قائم کردی

    بھارت کے دولت مند اداکاروں کی فہرست میں شامل اداکار وویک اوبرائے نے کروڑوں مالیت کے اثاثوں کے مالک ہونے کے باوجود اکنامی کلاس میں سفر کرکے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود وویک اوبرائے بھارت کے سب سے امیر اداکاروں میں شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق اداکار کی دولت تقریباً 1200 کروڑ روپے ہے۔

    وویک نے فلم ’کمپنی‘ کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جس میں ان کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ اس کے بعد انہوں نے مستی، ساتھیا، کرش 3، اومکارا جیسی مشہور فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

    بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وویک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، اور ان کا کاروبار 3,400 کروڑ روپے کی مالیت رکھتا ہے۔

    جی ہاں ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران، اوبرائے نے انکشاف کیا کہ ان کا اسٹوڈنٹ لون بزنس اب تقریباً 3,400 کروڑ کی مالیت کا حامل ہے۔

    وویک نے انکشاف کیا کہ وہ کاروباری میٹنگز خود سنبھالتے ہیں اور اپنی ٹیم کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفر کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

    الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں ذاتی طور پر سفر کرتا ہوں، تو میں فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں سفر کرتا ہوں۔ لیکن جب میں اپنی کمپنی کے کام کے لیے سفر کرتا ہوں، تو میں اپنی ٹیم کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفرکرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

  • وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟ ویویک  اوبرائے کا پاکستانی فینز سے محبت کا اظہار

    وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟ ویویک اوبرائے کا پاکستانی فینز سے محبت کا اظہار

    دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے حال ہی میں بھارتی ٹاک شو کے مہمان بنے، جہاں اداکار نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔

    ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

    پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ دبئی کی یہ بات سب سے اچھی ہے، جب بھی ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی طرف سے خوب محبت ملتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ یہ محبت دیکھنے کے بعد میں یہ بھول جاتا ہوں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں، کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پاکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟

    ویویک اوبرائے نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے معرود گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوررہی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویویک اوبرائے عاطف اسلم کی دعوت پر اسٹیج کے قریب پہنچے اور انہوں نے والہانہ انداز میں گانے پر رقص کیا جس سے حاضرین میں بہت جوش وخروش بڑھ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mindful (@mindfulpakistan)

  • بالی ووڈ اداکار منیبہ مزاری سے متاثر

    بالی ووڈ اداکار منیبہ مزاری سے متاثر

    معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ معذوری کے باوجود بلند اور قد آور شخصیت کی مالک اس خوبصورت فنکارہ نے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذہانت اور حوصلے سے بے حد متاثر کیا۔

    منیبہ اور وویک اوبرائے کی یہ ملاقات ملائیشیا میں ہوئی جہاں منیبہ ایک بین الاقومی کانفرنس میں بطور مقررہ شریک تھیں۔

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وویک اوبرائے منیبہ سے مل کر بے حد خوش اور ان کے صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔

    #Repost @munibamazari.official with @repostapp ・・・ Such a pleasure meeting you @vivekoberoi!

    A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) on

    منیبہ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مقررہ شریک ہو کر معذوری کے خلاف اپنی جدوجہد سے آگاہ کرچکی ہیں۔

    وہ 7 سال قبل ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ حادثے میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا تھا جس کے سبب وہ کئی سال سے وہیل چیئر پر ہیں۔

    اس کے باوجود ان کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی، اور معذوری کے بعد بھی وہ نہ صرف مصوری جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

    سنہ 2015 میں ان کی ہمت اور بہادری کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان کی جانب سے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔