Tag: voices

  • ڈالر کی قدر میں بہتری پر خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    ڈالر کی قدر میں بہتری پر خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈالر کی قدر میں بہتری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے امریکی صنعت سازی متاثر ہورہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو (وفاقی ذخائر) پر شرح سود بہت زیادہ رکھنے کا الزام عائد کیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے دہائیوں پرانی امریکی پالیسی کو توڑتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈالر کی قدر میں تنزلی سے امریکی ادارے مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھوں گا لیکن بطور صدر میں خوش نہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ فیڈرل ریزرو نے دیگر ممالک کے مقابلے میں شرح سود بہت زیادہ رکھا جس سے ڈالر کی قدر بڑھی اور ہماری مینوفیکچرنگ کمپنیاں مثلا کیٹرپلر، بوئنگ، جان ڈگری، کار ساز اور دیگر اداروں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو کاروبار کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے مابین ’تجارتی جنگ‘ کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر بیجنگ نے اپنی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی کردی تاہم کئی دہائیوں سے امریکی انتظامیہ نے ہمیشہ ڈالر کی قدر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جس کی بدولت استحکام ممکن ہوا اور سستی درآمدی مصنوعات بنا کر مہنگائی کا تناسب کم رکھا گیا لیکن ڈالر کی قدر مضبوط ہونے کی وجہ سے امریکی برآمد مہنگی ہوجاتی ہیں۔

    علاوہ ازیں اس معاملے پر بتایا گیا کہ امریکا اور چین کے مابین ٹیرف میں اضافے کے بعد بیجنگ میں کیٹر پلر کی سیل بری طرح متاثر ہوئی اور کمپنی کو رواں سال کم ترین منافع ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ شرح سود میں کمی لائے۔

  • دعائیں صدراردگان اور ترک عوام کے ساتھ ہیں ،عمران خان

    دعائیں صدراردگان اور ترک عوام کے ساتھ ہیں ،عمران خان

    اسلام آباد : نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے تاریخ شاہد ہے ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے، اردگان اور ترک عوام کو یقین دلاتاہوں دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر  کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا اردگان اور ترک عوام کویقین دلاتا ہوں میری اور پاکستانیوں کی دعائیں ان کےساتھ ہیں، یقین ہے ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے کامیابی سے نمٹ لے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا تاریخ شاہد ہے ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے، ترک بحیثیت قوم ہرآزمائش میں سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے ترک مخالف بیان کے بعد ترک کی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی قدر میں ریکاڑ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکا سے تنازع ترک کرنسی پر اثرانداز ہونے لگا، لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی


    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی تھی۔

    طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

    واضح رہے ترک صدررجب طیب اردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے  الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد  دی اور آئندہ حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔