Tag: voilence

  • کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا مبینہ ڈاکو شہری کے ہتھے چڑھ گیا، کار سوار شخص نے ملزم کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سے گرا دیا اور گاڑی چڑھا دی۔

    روز روز کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

    اسی اثناء میں ایک کار سوار شہری نے ہمت کرکے ان کا پیچھا کیا اور اس دوارن ایف بی ایریا بلاک 6 میں اسٹریٹ کرمنل شہری کے ہتھے چڑھ گیا۔

    غصے میں بھرا شہری بار بار اسٹریٹ کرمنلز پر گاڑی چڑھاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کوموصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار نے گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم کو ٹکر ماری۔

    گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم سڑک پر گر گیا شہری نے موٹر سائیکل پر بھاگنے والے2ملزمان کو بھی گرادیا۔

    شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکو کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔

  • سعودی عرب میں خوفناک ڈکیتی، سننے والوں کے دل دہل گئے

    سعودی عرب میں خوفناک ڈکیتی، سننے والوں کے دل دہل گئے

    ریاض : سعودی عرب میں غیرملکی ملزمان نے گھر میں گھس کر بوڑھے شہری پر تشدد کی اور بھاری مالیت کی نقدی لوٹ کر لے گئے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جازان ریجن کی الریث کمشنری کی تحصیل جبل اسود میں بوڑھے شہری کے مکان پر ڈکیتی میں دو لاکھ ریال لوٹ لیے گئے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے گھر میں گھس کر ایک معمر سعودی شہری کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور تشدد کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے بے ہوش کردیا تھا۔

    ڈاکوؤں نے گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ کردیا اور قیمتی سامان سمیت دو لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات اس ماہرانہ انداز سے کی گئی کہ اس دوران محلے کے کسی شخص کو بھی صورتحال کا اندازہ نہ ہوسکا۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھا شہری گھر میں تنہا تھا، غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے اس کا فائدہ اٹھا کر ڈاکہ ڈالا، پولیس واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

    بعد ازاں جبل اسود کے باشندوں کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب افریقی ڈکیتی کرکے فرار ہوچکے تھے۔ مقامی باشندوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رپورٹ درج کرا دی۔

  • اے ایس ایف اہلکاروں کی بدتمیزی: واقعے پر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی  قائم

    اے ایس ایف اہلکاروں کی بدتمیزی: واقعے پر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

    اسلام آباد : اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بدتمیزی کرنے کے واقعے پر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

    اے ایس ایف اہلکاروں نے معاملہ حل کرنے کے بجائے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی لیکن واقعے کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے بعد ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان اور ڈی جی اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیا۔ سی اے اے نے بھی اے ایس ایف کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کورٹ آف انکوائری بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ آف انکوائری تین ممبران پر مشتمل ہوگی جس کی صدارت بریگیڈیر کے مرتبہ کا افسر کرے گا اس کے علاوہ ایک رکن ایوی ایشن ڈویژن دوسرا اے ایس ایف سے ہوگا یہ کمیٹی واقعے میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی اور گواہان سے بیانات بھی لیے جائیں گے۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے میں پی اے اے سیکشن اے 78 اور رول 157سے مدد لے گی۔ اس کے علاوہ ڈی جی اے ایس ایف نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی ڈی جی سی اے اے عامر محبوب کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار آپے سے باہر ہوگئے تھے، مسافروں پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی تھی۔

     

  • کبیر والا :انسانیت سوز ظلم کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار، تعداد سات ہوگئی

    کبیر والا :انسانیت سوز ظلم کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار، تعداد سات ہوگئی

    کبیروالا : انسانیت کی تذلیل کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے، حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد سات ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبیر والا میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان اور اس کے دوست پر سفاکانہ تشدد کی فوٹیج نے ہلچل مچا دی تھی۔

    پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا مزید چار ملزمان آج گرفتار کرلیے گئے، ملزمان میں ساجد، حسنین، افضل اور خیرات عباس شامل ہیں، سفاکانہ تشدد میں ملوث پکڑے گئے ملزمان کی تعداد سات ہو گئی۔

    پسند کی شادی پر بااثر ملزمان نے نوجوان اور اس کے دوست کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا۔

    مزید پڑھیں : کبیروالا، پسند کی شادی ، بااثر افراد کا دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار

    زمین پر ناک سے لکیریں اور منہ پر مٹی بھی لگوائی، واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

  • برطانیہ:  بوائے فرینڈ پر تشدد کرنے کےجرم میں خاتون کو 7سال قید کی سزا

    برطانیہ: بوائے فرینڈ پر تشدد کرنے کےجرم میں خاتون کو 7سال قید کی سزا

    لندن : برطانوی عدالت نے بوائے فرینڈ پر تشدد کرنے اور حبسِ بےجا میں رکھنے کے جرم میں برطانیہ کی رہائشی خاتون کو سات برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ میں ایک شہری کی شکایت پر برطانوی پولیس نے 22 سالہ لڑکی جورڈن ورتھ کو اپنے بوائے فرینڈ پر گھریلو تشدد اور حبس بےجا میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 22 سالہ ایلکس پر ان کی خاتون دوست اکثر تشدد کرتی تھیں، اس تشدد کا سلسلہ گذشتہ سال اس وقت ختم ہوا ختم ہوا جب پڑوسی نے گھر سے چیخیوں کی آوازیں سن کر پولیس کو فون کردیا تھا۔

    پولیس نے متاثرہ شخص کو خاتون کی قید سے آزاد کروانے کے بعد 22 سالہ جورڈن ورتھ کو مرد پر تشدد کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    برطانیہ کی مقامی عدالت میں ایلکس نے بیان دیا کہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ مختلف اوقات میں انہیں جسمانی چوٹیں اور ایذائیں پہنچانے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے پر پابندی لگاتی تھیں، حتیٰ کہ گھر والوں سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔

    ایلکس نے عدالت کو بتایا اپنے نو ماہ کے رشتے میں جورڈن نے متعدد دفع تشدد کرنے کے بعد اکثر علاج کروانے کی بھی اجازت نہیں دیتی تھیں۔

    عدالت نے ایلکس کا مؤقف سننے کے بعد جورڈن ورتھ کو اپنے پارٹنر کو حبس بےجا میں رکھنے اور جسمانی تشدد کرنے کے جرم میں سات سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔

    بریڈ فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ جورڈن ورتھ برطانیہ کی واحد خاتون ہیں جنہیں ساتھی مرد پر تشدد کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

    ایلکس کا کہنا تھا کہ ’جورڈن نے میرے موبائل بھی توڑ دیئے تھے تاکہ میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ کرکے اپنے حالات کے بارے میں نہ بتا سکوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے باعث ایسی چوٹیں لگی جس کے لیے میرے سر کا کئی مرتبہ آپریشن بھی ہوچکا ہے، آکر دفع اسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ’آپ موت سے صرف دس دن دور ہیں‘۔

    پولیس کے مطابق دونوں کی ملاقات سنہ 2012 میں کالج میں ہوئی تھی جب دونوں کی عمریں 16 برس تھی، جورڈن آغاز سے ہی ایلکس پر اپنا اختیار رکھتی تھی اور کالج کے دنوں میں بھی ان پر ہاتھ اٹھاتی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پرتشدد واقعات،ایک شخص جاں بحق2زخمی

    کراچی میں پرتشدد واقعات،ایک شخص جاں بحق2زخمی

    کراچی: رات سے اب تک فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔

    لیاری کے علاقے غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک جاں بحق ہو گیا ،جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

    دونوں افراد کی شنا خت ساجد اور بہادر کے نام سے ہوئی ،فائرنگ کے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

  • ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: شہری نے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔

    ملتان کے ایک شہری نے راناثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی، تھانہ چہلیک میں دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ راناثنااللہ نے لوگوں کوعمران خان کے خلاف تشدد پراکسایا۔

    درخواست گزار کے مطابق راناثنااللہ نے عوامی جذبات ابھارے ہیں اور ان کے اکسانے کے ردعمل میں کسی بھی وقت کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے لہذا ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیاجائےتاکہ دوبارہ کوئی کسی کوتشدد پرنہ اکسائے