Tag: vote

  • عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج کے بعد عمران خان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات واپس لے لینے چاہئیں۔

    یہ باتیں انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے کوئی ثبوت جمع نہیں کرائے۔

    ان کا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے ووٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے، عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات بنوائے، خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسمبلی کو جھوٹا اور جعلی کہا اور آج وہ خود اسمبلی میں آکر بیٹھ گئے۔

    عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو پارلیمانی زبان سیکھنی چاہئیے،ان کو سمجھنا چاہئیے کہ سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کرتے رہیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 246 کراچی میں عمران خان کو پتہ چل گیا کہ تبدیلی ووٹ سے ہی آتی ہے، کراچی میں عوامی عدالت کا نتیجہ سامنے آگیا۔

  • حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل

    حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل

    لاہور : الیکشن ٹریبونل کے حکم پر نادرا نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے الیکشن ٹریبونل میں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    نادرا کی جانب سے ٹریبونل کو بتایا گیا کہ حلقےکے تمام ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور پی پی ایک سو سینتالیس کے ووٹوں کی تصدیق جاری ہے۔

    اس حوالے سے رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ٹریبونل میں پیش کر دی جائے گی، ٹریبونل نے سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کرتےہوئے ہدایت کی کہ نادرا ووٹوں کے تمام تھیلے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے اور رپورٹ مکمل ہونے پر پیش کی جائے ۔ حلقہ ایک سو بائیس سے سردار ایاز صادق نے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • مسلم لیگ ن فوج کو سہولت کار اور تحریک انصاف ضمانتی بنانا چاہتی تھی، جاوید ہاشمی

    مسلم لیگ ن فوج کو سہولت کار اور تحریک انصاف ضمانتی بنانا چاہتی تھی، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں لانے کی خواہش عمران کی تھی، دھرنے کی سیاست ناکام ہوچکی، سیاسی سفر جاری رکھوں گا،یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم تشدد کی سیاست کے حامی نہیں۔

    سابق وزریراعظم یوسف رضاگیلانی نے ملتان میں جاویدہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نومبر کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج میں تشدد آیا تو قبول نہیں کریں گے، ملٹری آپریشن انتہا پسندی کا مستقل حل نہیں ہے۔ یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ انتخابات نہ کرائے جائیں۔

    اس موقع پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا نام سیاسی معاملات میں نہیں آنا چاہیے تھا، حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں شامل تھا جمہوری جدوجہد کے حق میں ہوں، عدالتوں کو اپنے فیصلوں میں جمہوریت کی معاونت کرنا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان کے ساتھ تعاون کیا جائے، عمران خان کو ملکی سیاست سے آوٹ نہیں کیا جا سکتا۔

  • نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    ملتان: ضمنی الیکشن کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا اور حتمی نتائج آنے پر جیتنے والے امیدوار کومبارکباد دونگا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جاوید ہاشمی نے کا کہنا تھا کہ میں طبیعت کی خرابی کے باعث اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکا ، البتہ جن لوگون نے مجھے ووٹ دیئےان کا شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے علاج کے سلسلے میں چین جلد چین جاؤں گا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ بات واضح ہوگئی کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی کنٹینرز اور دھرنوں سے تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاربھی گیا تو کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔