Tag: voters

  • اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹرز کو رشوت دینے کا انکشاف

    اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹرز کو رشوت دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت این اے 46 میں ووٹرز کر رشوت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد این اے 46 سے مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار شفیق الرحمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی جانب سے سستا سہولت بازار میں ووٹرز  لانے کیلئے پیسے دیے گئے، یہ سستا سہولت بازار جی 13 اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی پر لگایا گیا۔

    نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شفیق الرحمان وڑائچ نے الیکشن ایکٹ 234 کی خلاف ورزی کی ہے وہ 21 جنوری کو ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔

  • پاکستان میں کتنے ووٹرز؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    پاکستان میں کتنے ووٹرز؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہو گئی ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار56 ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرد ووٹرز کا تناسب 53 اعشاریہ 87 فی صد ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کا تناسب 46 اعشاریہ 13 فی صد ہے، اور اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے۔

  • گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟

    گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا، پاکستان تحریک انصاف نے کل ووٹوں کے 49.5 فیصد حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 19.36 اور خواتین کا 10.75 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 49.5 فیصد، مسلم لیگ نے 13.6 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 12.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 8.9 فیصد، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی پی) نے 6.1 فیصد اور تحریک لبیک پاکستان نے 3.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

  • ووٹرز میں پیسے باٹتے بی جے پی کارکنان کی ویڈیو وائرل

    ووٹرز میں پیسے باٹتے بی جے پی کارکنان کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں ووٹرز کو خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے وائرل کی گئی ہے، جس پر ریاست کے چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    وائرل کی گئی ویڈیو بھارتی ریاست بہار کے حلقے کرجن اسمبلی کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کا ایک رکن ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کو پیسے دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک نمبر پر مہر لگانا۔

    کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سیٹ کو جیتنے کے لئے بی جے پی لیڈرز و کارکنوں نے انٹولا اور گوسیندرا گاؤں میں بھی ووٹرز میں پیسے تقسیم کئے

  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔

    مذکورہ اعداد و شمار بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سامنے آئے ہیں جس کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے تیزکر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ ووٹرز آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

    گزشتہ کچھ ماہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے معاملات التوا کا شکار تھے تاہم اب معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ سال 2018 کے انتخابات میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار تھی جس میں سے 55.9 فیصد مرد ووٹرز جبکہ 44.1 فیصد خواتین ووٹرز تھیں۔

    اس سے قبل سنہ 2013 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار تھی جو سنہ 2018 میں 23 فیصد بڑھ گئی تھی۔

  • رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، الیکشن کمیشن

    رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 73 لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 10کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 تک پہنچ چکی، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 جبکہ خواتین کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ 353 تک ہے۔

    ذرائع کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے حساب سے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 1 کروڑ  26 لاکھ 58 ہزار 875 کا نمایاں فرق آگیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز یکم مئی سے قبل اپنے ووٹ کے اندراج سے متعلق غلطی کی تصیح کرواسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی، جس کے بعد ووٹ کا اندراج ، منتقلی اور اسے خارج نہیں کیا جاسکے گا۔

    عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای سی پی نے ملک بھر میں 15 ہزارکےقریب ڈسپلےسینٹرز قائم کیے ہیں جبکہ اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی 8300 سے بھی بذریعہ ایس ایم ایس سے بھی تصدیق کرسکتےہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 73 لاکھ نئے ووٹرز کا اندارج کیاگیا جبکہ 8 ل اکھ کےقریب فوت شدگان کےنام  فہرست سے خارج کیےگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔