Tag: votes

  • امریکی کانگریس میں سعودیہ کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرار داد منظور

    امریکی کانگریس میں سعودیہ کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرار داد منظور

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو آٹھ اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں امریکا کے بہترین اتحادی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے جب کہ ایوان نمائندگان سے قبل امریکی سینیٹ بھی قرارداد منظور کرچکی۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ کانگریس کی جانب سے ٹرمپ کی سعودیہ کے ساتھ ڈیل کےخلاف ووٹ آنے وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہ 2015 میں طے کیے گئے معاہدے سے نکلنے کے بعد تہران نے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کردیا ہے۔

    مقامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکریٹری مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی حکومت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کےلیے کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پنگامی صورتحال ہے اس میں سعودی عرب کوفوری اسلحہ فروخت کرنا ضروری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب کو 8.1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • فرانس میں اسکول طلبہ کی باحجاب ماؤں کے خلاف قانونی بل کے سبب تنازعہ

    فرانس میں اسکول طلبہ کی باحجاب ماؤں کے خلاف قانونی بل کے سبب تنازعہ

    پیرس : فرانس میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے باحجاب ماؤں کے خلاف قانونی بل پیش ہونے کے خلاف پٹیشن پر دستخطی مہم تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں گزشتہ ہفتے سے اسکول کے طلبہ و طالبات کی حجاب پہننے والی ماوں کے متعلق نیا قانون زیر بحث ہے، فرانس کی سینیٹ نے رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو ایک قانونی بل کی منظوری دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس قانون کی ایک شق یہ کہتی ہے کہ جو مائیں حجاب پہنتی ہیں وہ اسکول کی جانب سے منتظم دوروں میں اپنے بچوں کے ہمراہ نہیں جا سکیں گی۔

    عرب ٹی وی کے مطابق فرانس میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس قانون کے خلاف ایک پٹیشن سامنے لائی گئی ہے جس پر تیزی کے ساتھ دستخط کی مہم جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پٹیشن کا مقصد بل میں شامل مذکورہ شق پر عمل درآمد کو رکوانا ہے۔فرانس کی اسمبلی نے قانون کو پہلی مرتبہ پیش کیے جانے پر اسے مسترد کر دیا تھا۔

    تاہم سینیٹ کی جانب سے چند روز قبل اسے 100 کے مقابلے میں 186 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا جب کہ 159 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ قانونی بل حتمی فیصلے کے لیے ایک بار پھر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ یہاں اس کے منظور ہونے کے امکانات کم ہیں کیوں کہ ارکان کی اکثریت کا تعلق صدر عمانوئل ماکروں کی جماعت سے ہے۔

    لہذا امید ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے اسے ایک بار پھر مسترد کر دیا جائے گا۔اس بل کی قرار داد نے فرانس میں مسلمانوں کے بعض حلقوں کو دھچکا پہنچایا ہے، اگرچہ قانون میں حجاب کو نام لے کر ذکر نہیں کیا گیا تاہم اسکول کی سرگرمیوں کے دران مذہبی علامتوں کے استعمال پر پابندی کے ذریعے حجاب بھی ممنوع امور میں آ گیا ہے۔

  • جرمنی: کاوفبویرن کی عوام نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت کردی

    جرمنی: کاوفبویرن کی عوام نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت کردی

    برلن : جرمنی کے علاقے کاوفبویرن کی شہری حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت اور زمین ملنے کے باوجود علاقہ مکینوں نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی کے صوبے باواریا کے علاقے کاوفبویرن میں اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، علاقہ مکینوں نے شہری انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی زمین پر مسجد تعمیر کرنے کے سلسلے میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔

    غیر ملکی خبر  رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عوامی ریفرنڈم کے بعد کیا شہر کے انڈسٹریل ایریا کے درمیان 5 ہزار اسکوائر میٹر کا پلاٹ مسجد تعمیر کرنے کے لیے جرمنی میں کام کرنے والی ترکی مذہبی جماعت کو دیا جائے گا یا نہیں؟

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ علاقے کے 45 فیصد عوام نے مسجد کی تعمیر کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں حصّہ لیا، جس میں 34 ہزار قانونی ووٹر تھے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے لیے 20 فیصد افراد کا شرکت کرنا ضروری ہے، لیکن اس میں 45 فیصد افراد تھے جنہوں نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی مذہبی جماعت سے بات چیت ختم کردے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سماجی امور انجام دینے والی ایک تنظیم نے بتایا کہ ملک میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے سنہ 2002 میں جرمنی کے علاقے شولیسٹن کی عوام نے مسجد کی تعمیر کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جو لوگ پتنگ کاٹنا چاہتے تھے آج ان کی نیندیں حرام ہوگئیں: میئر کراچی

    جو لوگ پتنگ کاٹنا چاہتے تھے آج ان کی نیندیں حرام ہوگئیں: میئر کراچی

    کراچی: شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ جو لوگ پتنگ کاٹنا چاہتے تھے آج ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، ایم کیو ایم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پتنگ کا نشان دے دیا گیا ہے جس پر میں اہل کراچی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے قذافی چوک میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں برساتی مینڈکوں کو شکست دیں گے، جو لوگ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کر رہے تھے عام انتخابات میں عوام انہیں شکست دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سوائے سندھ کے سارے صوبے ترقی کر رہے ہیں، حکومت سندھ نے سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا، نگران حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کراچی کا پیسہ کراچی پر خرچ کرے۔


    میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت


    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے، یہ نشان ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر عامرخان کی درخواست پر الاٹ کیا گیا جبکہ فاروق ستار اور خالد مقبول دونوں کی کنوئینر شپ کی درخواستیں عدالت میں زیرسماعت ہیں۔


    الیکشن کمیشن نے متعدد سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیا


    واضح رہے کہ پارٹی آئین کے مطابق کنوینئر کی عدم موجودگی میں سینئر ڈپٹی کنوینئر کو تمام اختیارات حاصل ہیں، عامر خان نے سینئر ڈپٹی کنوینیئر کی حیثیت سے درخواست دی الیکشن کمیشن نے عامر خان کی درخواست منظور کرلی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

    عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

    بغداد : عراق کی عوام کئی برسوں کی خانہ جنگی کے بعد آج پہلی بار پارلیمانی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے 7ہزار امیدوار الیکشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی میں گھرا مشرق وسطیٰ کے ملک عراق میں داعش کی شکست کے بعد آج پہلے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے سات ہزار اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے الیکشن میں حصّہ لیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراق کی عوام گذشہ کئی برسوں سے خانہ جنگی کا شکار تھا اور چار سال داعش سے اپنا دفاع کرنے بعد خود کی تعمیر نو کررہے ہیں۔

    غیر ملکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عراق کے پارلیمانی الیکشن مaیں جس کی فتح ہو اسے ملک میں اتحاد قائم کرنے میں فرقہ واریت اور علیحدگی پسندوں کا سامنا رہے گا۔

    برطانوی میڈیا نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح چار بجے کیا جائے گا جو شہ پیہر 3 بجے تک جاری گا۔

    واضح رہے کہ عراق کی اکثریت شعیہ اور سنی عوام پر مشتمل ہے اس لیے شہری اپنے حریفوں کی مخالفت میں حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ کردوں نے الیکشن میں دینے کے لیے اپنی الگ فہرست تیار کر رکھی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراق میں اس وقت شعیہ حکومت ہے جس نے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کی اور ملک کی سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر کیا، لیکن بیشتر عراقی عوام حکومت نے کرپشن اور ملک کی معاشی بد حالی کے باعث ناراض ہے۔

    خیال رہے کہ عراق میں ایسے وقت میں پارلیمانی الیکشن کا آغاز ہوا جب امریکا نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے ہونے والی ایٹمی ڈیل سے دستبرداری اختیار کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا عراقی عوام کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر کے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے کشیدگی کے باعث دوبارہ ان کا ملک مصیبت کا شکار نہ ہوجائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا؟ سراج الحق کا سوال

    ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا؟ سراج الحق کا سوال

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا اچھا فیصلہ کیا مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا کون ہے؟

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی نے ہمیشہ ایک دوسرے سے اختلاف کیا مگر سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جس کے بعد سینیٹ ہال میں زرداری کے حق میں نعرے لگے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو پھر خریدنے والا کیا ہے؟ دیکھنا ہوگاجنہوں نےووٹ خریدا ان کی آئینی واخلاقی حیثیت کیاہے کیونکہ پی پی کے پاس اتنے امیدوار نہیں تھے اس لیے سوال پیدا ہوتا ہے کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کی نشست پر کیسے فتح یاب ہوئے۔

    سراج الحق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کو نوٹس دے کر اچھا کام کیا، عمران خان نے ایسے 20 اراکین کو پارٹی سے نکالا اُن کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہوں، فواد چوہدری نے جو بھی باتیں کیں اُن پر ردعمل دینا اپنے منصب کے منافی سمجھتا ہوں۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھاکہ اصولوں کی بنیاد پر تحریک انصاف کے ساتھ خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل ہوئے تھے یہ ملکی سطح کا اتحاد نہیں بلکہ مخلوط حکومت کے ساتھ شرکت ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ’میٹرو منصوبے تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے پشاورکھنڈرمیں تبدیل ہوگیاجبکہ یہی شہر اُس سے پہلے بہت خوبصورت ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں ، سردارعلی محمد

    عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں ، سردارعلی محمد

    لاہور:سردار ایاز صادق کے صاحبزادے سردار علی محمد نے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی کا شور مچانے کے بجائے الیکشن کمیشن کے فیصلےکا انتظار کریں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردارعلی محمد نے کہا کہ حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست عمران خان نے دی تھی، اب ان کی درخواست پر ووٹوں کے تھیلے کھل رہے ہیں تو انہیں کمیشن کی طرف سے آنے والی رپورٹیں بھی خوش دلی سے قبول کرنی چاہئیں۔تیس ہزار ووٹ بوگس قرار دینے کا الزام حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کو دباؤ میں لانا چھوڑ دیں۔ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے حکم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ٹریبونل کو کسی بھی درخواست کے خلاف اعتراضات پر پہلے فیصلہ سنانا چاہیے تاہم ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 کے متعلق درخواست اعتراضات سننے کی بجائے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے جو قوانین کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تیرانوےہزارتین سو نواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان چوراسی ہزارپانچ سو سترہ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے تھے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک کے خلاف توہین عدالت کی دارخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ٹریبونل کسی بھی درخواست پر پہلے اعتراضات کا فیصلہ کرے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے تاہم کاظم ملک نے عدالتی احکامات کے خلاف ووٹوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    اس قبل الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پر حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔