Tag: VVIP movement

  • وی آئی پی موومنٹ : سڑک دومنٹ سے زیادہ بند نہ کی جائے، سپریم کورٹ

    وی آئی پی موومنٹ : سڑک دومنٹ سے زیادہ بند نہ کی جائے، سپریم کورٹ

    کراچی : شہر قائد میں وی آئی پی موومنٹ کیلئے سڑک صرف دو منٹ کیلئے بند کی جائے گی، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ازخود کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

    سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند کرنا ناگزیر ہے تو وہ سڑک صرف دو منٹ کیلئے بند کی جائے۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    عدالت عالیہ نے اپنے ازخود نوٹس میں آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے لہٰذا اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اورمتعلقہ حکام باور کرایا جائے کہ اس قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

    اس موقع پر عدالت نے آئی جی سندھ کو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو عدالت پھر اس کا سختی سے نوٹس لے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • چیف جسٹس کا آئی جی سندھ سے مستقل سڑکیں بلاک نہ ہونے پر حلف نامہ طلب

    چیف جسٹس کا آئی جی سندھ سے مستقل سڑکیں بلاک نہ ہونے پر حلف نامہ طلب

    کراچی : وی وی آئی پی موومنٹ کا معاملہ پر سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے حلف نامہ طلب کرلیا،آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں، صرف دو منٹ کے لیے ٹریفک بند کرتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا آپ انتظامات کریں شہریوں کوتکلیف نہ دیں۔

    سپریم کورٹ رجسٹری میں میں وی وی آئی پی موومنٹ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں؟ سڑکیں بندکرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجودہیں، چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمے میں کہا کہ آئی جی صاحب،میں بھی تو وہ وی آئی پی ہوں ، میرے لیے تو سٹرک بلاک نہیں ہوتی، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند نہیں، موومنٹ کے لیے انتظامات ہوتےہیں۔

    چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موومنٹ سیاسی رہنماؤں کی ہو یاکسی اورکی، آپ انتظامات ضرورکریں مگرشہریوں کوتکلیف نہ ہو، جس پر آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہم صرف2منٹ کے لیے ٹریفک بند کرتے ہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ آپ ایسےانتظامات کریں جس سےشہریوں کو تکلیف نہ ہو، آپ حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں، ہم آپ کے حلف نامےکا جائزہ لیں گے، شہریوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخودنوٹس نمٹا دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔