Tag: wada e terah

  • وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

    وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے چارٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    کارروائی میں مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام اور تحریک طالبان سے ہے۔

    گذشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی، جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں ڈرون طیارے نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

  • خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دو وز کے دوران فضائی کارروائی میں چوبیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

    گذشتہ دو روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جسکے نتیجے میں کم از کم  پچیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں تین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیرِاستعمال اسلحہ اور خوراک کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔