Tag: waddi e tera

  • خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری سے تئیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تئیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے وادی تیراہ کے دو مختلف مقامات پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں جمرود کے علاقے میں سترہ اور طور درہ میں سات شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔

    فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے  وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

  • خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،3دہشتگردہلاک،5زخمی

    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،3دہشتگردہلاک،5زخمی

    تیراہ: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    دہشتگردوں کیخلاف ہر گزرتے روز کیساتھ گھیرا تنگ ہورہا ہے، خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں کا ہر قدم کامیابی کی نئی داستانیں رقم کررہاہے،وادی تیراہ میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

     فضائی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک پانچ زخمی ہوگئے، کارروائی میں دہشتگردوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا،اس سے پہلے پاک فوج نے دہشتگردوں کی محفوظ گزرگاہ مستول سرنگ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا تھا ۔

     دہشتگرد اس راستے کو افغانستان سے آمدورفت کے لئے استعمال کرتے تھے، آپریشن خیبر ٹو میں اب تک نوے سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • خیبرایجنسی: فضائی کارروائی، 5شدت پسند ہلاک،11زخمی

    خیبرایجنسی: فضائی کارروائی، 5شدت پسند ہلاک،11زخمی

    خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں پانچ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے۔

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کا ہر قدم کامیابی کی نئی داستانیں رقم کررہا ہے،  پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی ۔

    ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

    آپریشن خیبر ٹو میں اب تک اسی سے زائد دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں جبکہ سو سے زائد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور فوج اس وقت دہشت گردوں کی واحد پناہ گاہ وادی تیراہ میں آپریشن کررہی ہے۔

    چند روز پہلے پاک فوج نے وادی تیراہ کےانتہائی اہم درے مستول پر کنٹرول حاصل کرلیا، دہشتگرد اس درے کو افغانستان سے آمدورفت کیلئے استعمال کرتے تھے۔